لیہ۔( صبح پا کستان )ضلع لیہ میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فورسز کی جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ریلی کا انعقادکیاگیا۔
معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے ریلی کی قیادت کی۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیائ،اسسٹنٹ کمشنر شزاءرحمن ،چیئرمین میونسپل کمیٹی حافظ جمیل، ضلعی افسران، صدر انجمن تاجران باروی گروپ واحد بخش باروی ودیگر موجود تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سفارتی سطح پر کشمیر کی جنگ کامیابی سے لڑ رہے ہیں کشمیر پاکستان کا ہے اور رہے گاانہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان کے ہاتھوں میچ میں بھارتی شکست پر کشمیریوں کا جشن ریفرنڈم ہے ہم سفارتی ،اخلاقی محاذ پر کشمیریوں کی آواز بنے رہیں گے۔احتجاجی ریلی ختم نبوت چوک سے بیل چوک تک نکالی گئی ۔ریلی کے شرکاء نے بھارت کے ظلم وستم ، مودی مظالم کے خلاف نعرے لگا ئے اورکشمیریوں کے حق میں درج نعروں والے بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھائے ہو ئے تھے۔ ریلی کے اختتام پر کشمیر یو ں کی آزادی کیلئے دعابھی کرائی گئی ۔
ریلی میں میڈیانمائندگان،سول سوسائٹی،محکمہ تعلیم،بلڈنگ ،سول ڈیفنس ،ریسکیو1122،سرکاری ملازمین،گورنمنٹ کالج لیہ،کامرس کالج ،ایم سی ہائی سکول،بوائز ہائی سکول کوٹلہ حاجی شاہ کے طلباءوہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔بعدازاں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی نے ایم سی ہال میں یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ سیمینارمیں شرکت کی۔سیمینار میںاے ڈی سی جی فیاض احمدندیم، چیئرمین میونسپل کمیٹی حافظ جمیل ودیگرموجود تھے۔سیمینارسے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی جہدوجہدآزادی کو خراج تحسین پیش کیا۔یوم سیاہ کے حوالے سے ضلع کی تحصیلوں کروڑ لعل عیسن اور چوبارہ میں بھی تقریبات کا انعقادکیاگیاتھا۔یوم سیاہ کے موقع پر ضلع بھر کے نمایاں مقامات پر احتجاجی بینرز وپینافلیکس آویزا ں کئے گئے تھے۔یوم سیاہ کے موقع ہرشہری نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور ضلع لیہ کی فضاءکشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الااللہ کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔