لیہ( صبح پا کستان )وزیراعلی پنجاب سردارعثمان خان بزدار کی ہدایت پر روزانہ 10لاکھ افراد کوکورونا ویکسین لگانے کا ٹارگٹ مقرر ۔
ضلع لیہ میں کورونا ویکسین ریڈمہم عرو ج پر پہنچ گئی ۔ 12سال سے زائد عمرکے افراد کو ویکسین لگانے کے لئے ٹی میں گھرگھرپہنچنا شروع ہوگئیں ۔ عوام کاریڈمہم پر وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدار کو خراج تحسین ۔ تفصیل کے مطابق صوبہ بھر میں روزانہ دس لاکھ افرادکو ریڈمہم کے ذریعہ ویکسین لگانے کا ٹارگٹ مقررکیاگیا ہے جس کے تحت ضلع لیہ میں مہم میں تیزی آگئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے اس سلسلہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ریچ ایوری ڈورمہم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پرایم ایس ڈاکٹرصائمہ بتول سمراء بھی موجود تھی ۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے اس موقع پر مردوں اور عورتوں کے لئے بنائے گئے الگ الگ کاونٹرکا معائنہ کیا ۔ انہوں نے موقع پر موجودسٹاف اور شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہاکہ پیشگی حفاظتی اقدام کے طورپر کورونا سے بچاءو کے لئے اس کی ویکسین لگوانا انتہائی ضروری ہے جو حکومت پنجاب اپنے شہریوں کو مفت فراہم کررہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء نے کہاکہ ریچ ایوری ڈورریڈمہم کے دوران جانفشانی سے اپنے فراءض انجام دیے جائیں اور ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنایاجائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس مہم کے دوران ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسین کی پہلی خوراک فراہم کی جائے تاکہ 12نومبرتک مقررہ ہدف حاصل کرلیاجائے ۔ اس موقع پر اے ایم ایس ڈاکٹررمضان سمراء،ڈاکٹرمزمل کریم ودیگرموجود تھے ۔