• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پاکستان میں جنسی جرائم تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں، وزیراعظم

webmaster by webmaster
اکتوبر 11, 2021
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
پاکستان میں جنسی جرائم تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کم زور انسان انصاف اور طاقت ور این آر او چاہتا ہے، مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلیں گے تو ملک ترقی کریگا۔ میں جنہیں رول ماڈل سمجھتا تھا ان کی زندگی کو قریب سے دیکھا، ہمارے رول ماڈلز اور سیدھے راستے میں زمین آسمان کا فرق تھا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کی مرکزی تقریب سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات کا آغاز کرکے فخر محسوس کررہا ہوں۔ نبی کریم ﷺ ساری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے، مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلیں گے تو ملک ترقی کریگا۔ جو معاشرہ حضرت محمدﷺکے اصولوں پر عمل کرے گا وہ اوپر چلا جائے گا۔ تقریب میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے اپنی زندگی کا جائزہ لیتا ہوں، موجودہ دور میں نوجوان نسل انتہائی دباؤ کا شکار ہے۔ دنیا میں سب سے بڑا انقلاب 625سے 635 کے درمیان آیا۔ چھوٹے تھے تو سونے سے پہلے یہی دعا کرتے تھے کہ اللہ ہمیں سیدھے راستے پر لگا۔ اللہ ہمیں نبی کریم ﷺ کی زندگی سے سیکھنے کا حکم دیتا ہے، ایک راستہ ناجائز دولت کمانے کا ہے اور دوسرا راستہ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا ہے۔ کم زور انسان انصاف اور طاقت ور این آر او چاہتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جب اقتدار میں آیا تو آئی جی سے پوچھا کون سے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، تو انہوں نے بتایا کہ جنسی جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، بچوں کےساتھ زیادتی معاشرےمیں سرایت کرچکی ہیں۔ جنسی جرائم سےسارےمعاشرے کو مقابلہ کرناپڑتاہے۔ جس معاشرے کی اخلاقیات تباہ ہوجائیں وہ کبھی اوپر نہیں جاسکتا۔

اسلام آباد میں رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ اتھارٹی کی نگرانی خود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اتھارٹی کے چیئرمین کی تلاش شروع کردی ہے، دنیا کے بہترین مذہبی اسکالرز کو چیئرمین بنایا جائے گا، جو اسلام سے متعلق دنیا کو آگاہ کرے گا۔ اسکالرز کو معاشرےکے لیے کام کرنا ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ مغربی معاشرے کو جانتے نہیں ہیں یہاں پر ایک طبقہ ایسا ہے جو اپنے آپ کو لبرل کہتا ہے، میں 18 سال کی عمر میں جب برطانیہ گیا تو وہاں پر بہت تبدیلی آرہی تھی، میں نے اپنی آنکھوں سے مغربی ممالک میں تبدیلی آتی دیکھی ہے، مغربی ممالک میں فحاشی بڑھی تو اس کا اثر ان کے خاندانی سسٹم پر پڑا، آج مغربی ممالک میں طلاقوں کی شرح میں 70 فیصداضافہ ہوچکا ہے۔ طلاق کا سب سے برا اثر بچوں پر پڑتا ہے۔ مغرب میں ایک شادی کی اوسط عمرڈھائی سال ہے، مغربی ممالک کا خاندانی نظام ہمارے سامنے تباہ ہوا، تو مغربی کلچراپنانےسے ہمارامعاشرہ کیسے بچ سکتاہے؟

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ 1970کے بعد جو ہارتا ہے وہ کہتا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، اپوزیشن والے دھاندلی کرتے ہیں، اس لیے نظام کو ٹھیک نہیں کرنا چاہتے، ہماری پہلی حکومت ہے جو الیکشن ریفارمز سے متعلق بات کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ میں نیوٹرل ایمپائر لائے، یہی نظام الیکشن میں لانا چاہتے ہیں۔ ہم کرپشن ختم کرنے کے لیے الیکڑانک ووٹنگ مشین لائے، اس کی مخالفت وہ لوگ کر رہے ہیں جو خود دھاندلی کرتے ہیں۔ حکومت نہیں معاشرہ کرپشن کے خلاف لڑتا ہے وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا جہاں کرپشن ختم نہ ہو۔

Post Views: 39
Source: https://www.express.pk/
Tags: National News
Previous Post

گورنر پنجاب سے امام کعبہ شیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات پر بات چیت

Next Post

رحیم یارخان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 8 افراد قتل

Next Post
رحیم یارخان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 8 افراد قتل

رحیم یارخان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 8 افراد قتل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کم زور انسان انصاف اور طاقت ور این آر او چاہتا ہے، مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلیں گے تو ملک ترقی کریگا۔ میں جنہیں رول ماڈل سمجھتا تھا ان کی زندگی کو قریب سے دیکھا، ہمارے رول ماڈلز اور سیدھے راستے میں زمین آسمان کا فرق تھا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کی مرکزی تقریب سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات کا آغاز کرکے فخر محسوس کررہا ہوں۔ نبی کریم ﷺ ساری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے، مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلیں گے تو ملک ترقی کریگا۔ جو معاشرہ حضرت محمدﷺکے اصولوں پر عمل کرے گا وہ اوپر چلا جائے گا۔ تقریب میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے اپنی زندگی کا جائزہ لیتا ہوں، موجودہ دور میں نوجوان نسل انتہائی دباؤ کا شکار ہے۔ دنیا میں سب سے بڑا انقلاب 625سے 635 کے درمیان آیا۔ چھوٹے تھے تو سونے سے پہلے یہی دعا کرتے تھے کہ اللہ ہمیں سیدھے راستے پر لگا۔ اللہ ہمیں نبی کریم ﷺ کی زندگی سے سیکھنے کا حکم دیتا ہے، ایک راستہ ناجائز دولت کمانے کا ہے اور دوسرا راستہ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا ہے۔ کم زور انسان انصاف اور طاقت ور این آر او چاہتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب اقتدار میں آیا تو آئی جی سے پوچھا کون سے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، تو انہوں نے بتایا کہ جنسی جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، بچوں کےساتھ زیادتی معاشرےمیں سرایت کرچکی ہیں۔ جنسی جرائم سےسارےمعاشرے کو مقابلہ کرناپڑتاہے۔ جس معاشرے کی اخلاقیات تباہ ہوجائیں وہ کبھی اوپر نہیں جاسکتا۔ اسلام آباد میں رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ اتھارٹی کی نگرانی خود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اتھارٹی کے چیئرمین کی تلاش شروع کردی ہے، دنیا کے بہترین مذہبی اسکالرز کو چیئرمین بنایا جائے گا، جو اسلام سے متعلق دنیا کو آگاہ کرے گا۔ اسکالرز کو معاشرےکے لیے کام کرنا ہوگا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ مغربی معاشرے کو جانتے نہیں ہیں یہاں پر ایک طبقہ ایسا ہے جو اپنے آپ کو لبرل کہتا ہے، میں 18 سال کی عمر میں جب برطانیہ گیا تو وہاں پر بہت تبدیلی آرہی تھی، میں نے اپنی آنکھوں سے مغربی ممالک میں تبدیلی آتی دیکھی ہے، مغربی ممالک میں فحاشی بڑھی تو اس کا اثر ان کے خاندانی سسٹم پر پڑا، آج مغربی ممالک میں طلاقوں کی شرح میں 70 فیصداضافہ ہوچکا ہے۔ طلاق کا سب سے برا اثر بچوں پر پڑتا ہے۔ مغرب میں ایک شادی کی اوسط عمرڈھائی سال ہے، مغربی ممالک کا خاندانی نظام ہمارے سامنے تباہ ہوا، تو مغربی کلچراپنانےسے ہمارامعاشرہ کیسے بچ سکتاہے؟ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ 1970کے بعد جو ہارتا ہے وہ کہتا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، اپوزیشن والے دھاندلی کرتے ہیں، اس لیے نظام کو ٹھیک نہیں کرنا چاہتے، ہماری پہلی حکومت ہے جو الیکشن ریفارمز سے متعلق بات کررہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ میں نیوٹرل ایمپائر لائے، یہی نظام الیکشن میں لانا چاہتے ہیں۔ ہم کرپشن ختم کرنے کے لیے الیکڑانک ووٹنگ مشین لائے، اس کی مخالفت وہ لوگ کر رہے ہیں جو خود دھاندلی کرتے ہیں۔ حکومت نہیں معاشرہ کرپشن کے خلاف لڑتا ہے وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا جہاں کرپشن ختم نہ ہو۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.