• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

سینیٹر /صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب عون عباس بپی کا دورہ لیہ

webmaster by webmaster
ستمبر 25, 2021
in First Page, جنوبی پنجاب
0
سینیٹر /صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب عون عباس بپی کا دورہ لیہ

لیہ۔( صبح پا کستان )سینیٹر /صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب عون عباس بپی ایک روزہ دورہ پر لیہ پہنچ گئے۔ممبر صوبائی اسمبلی مہندر پال سنگھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف افتخار علی بابر خان کھتران نے سرکٹ ہاو ¿س پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرد و خواتین ونگ کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود بھی تھی۔

سینیٹر عون عباس بپی نے سرکٹ ہاو ¿س کے سبزہ زار میں وزیراعظم عمران خان کے ویژن بلین ٹری سونامی مہم کے تحت پودا لگایا۔سینیٹر عون عباس بپی اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے زیادہ زیادہ شجرکاری کرنے پر فوکس کیاہواہے تاکہ وطن عزیز کو سرسبز و شادا ب بنایاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ زمین کی فلاح زندگی کی بقاہیں اس سلوگن کو مدنظررکھ کر وزیراعظم عمران خان نے بلین ٹری منصوبہ ترتیب دے کر عملی اقدامات کا آغاز کیاگیاتھا جس کے عملی ثمرات نظرآرہے ہیں کہ پہلی بار حکومت پاکستان کے سرسبز اور ماحول دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے اقوام متحدہ نے پاکستان کو اس سال عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی دی تھی جس سے اقوام عالم میں وطن عزیز کا نام روشن ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ اس سال عالمی یوم ماحولیات کا تھیم” قدرتی ماحول کی بحالی ہے“ جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف سرگرم ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ لیہ کی زمین اور آب و ہوا شجرکاری کے لیے انتہائی مفید ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے ہے کہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے تاکہ آلودگی کاخاتمہ کرکے قدرتی ماحول کو کو برقرار رکھاجاسکے۔

سینیٹر /صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب عون عباس بپی نے سرکٹ ہاو س میں ایم این اے ملک نیاز احمدجکھڑ ،معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی،ڈپٹی کمشنر اظفر ضیائ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدعلی رضا کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ تبدیلی کا نعرہ کا جولگایا گیا تھا اس کو عملی طورپر پورا کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ۔انہو ں نے کہاکہ سرکاری دفاتر میں آنے والے سائلین کے مسائل تسلی سے سنے جائیں اور حل کیے جائیں تاکہ انہیں حکومت اپنے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہونا نظر آئے ۔

سینیٹر /صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب عون عباس بپی نے کہا وزیراعظم عمران خان جنوبی پنجاب کے مسائل کو حل کرنے کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں جس کے لیے جنوبی پنجاب سے ہی اُن کا وزیراعلی چنا گیا ہے تاکہ اُن کے اپنے علاقے کا اپنا وزیراعلی ہوجوان کے مسائل حل کرسکے۔انہوں نے کہاوزیراعظم پاکستان عمران خان کا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کو وسیم اکرم پلس کہنا اُن کی فہم و فراست کاعملی ثبوت ہے جبکہاپوزیشن کی جانب سے آئے دن وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدار کی تبدیلی کی افواہیں اُڑائی گئیں مگر وہ افواہیںپنجاب کی تیز ترقی میں دم توڑتی گئیں۔سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے شہریوں کا سستی اشیاءضروریہ کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں جس کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنا بھرپور کردار اداکریں مارکیٹوں ،دوکانوں کی چیکنگ کریں تاکہ صارفین کو بھرپور ریلیف فراہم کیاجاسکے۔انہوں نے مزیدکہا ضلع میںجاری ترقیاتی فلاحی منصوبے عوام کی امانت ہیں جنہیں بروقت اور اعلی تعمیراتی میٹریل سے مکمل کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ یہ امرانتہائی خوش آئندہے کہ یہاں انتظامیہ اورممبران اسمبلی اور عوام ایک ہی پیج پر ہیں کیونکہ ضلعی انتظامیہ اور ممبران اسمبلی کی باہمی مشاورت سے علاقہ کی تعمیرو ترقی اور امن ممکن ہے جسے اسی طرح ہی جاری رکھاجائے۔سینیٹر /صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب عون عباس بپی نے اپنے دور لیہ کے موقع پر سرکٹ ہاوس اور ضلعی دفتر پاکستان تحریک انصاف میں ورکرزکنونشن میں پارٹی کے مختلف ونگز،تحصیل و ضلعی صدر،ٹائیگرفورس،ٹکٹ ہولڈر،کارکنوں سے ملاقات بھی کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Tags: layyah newss
Previous Post

چوک اعظم. گھر سےاچانک غائب ہونے والے تاجر کی نعش حیات نہر سے مل گئئ .قتل یا خود کشی ؟

Next Post

لیہ ۔اعلان قل خوانی .. سابق سپرنٹنڈنٹ بلد یہ محبوب احمد قریشی مرحوم

Next Post
لیہ ۔اعلان قل خوانی ..  سابق سپرنٹنڈنٹ بلد یہ محبوب احمد قریشی  مرحوم

لیہ ۔اعلان قل خوانی .. سابق سپرنٹنڈنٹ بلد یہ محبوب احمد قریشی مرحوم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لیہ۔( صبح پا کستان )سینیٹر /صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب عون عباس بپی ایک روزہ دورہ پر لیہ پہنچ گئے۔ممبر صوبائی اسمبلی مہندر پال سنگھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف افتخار علی بابر خان کھتران نے سرکٹ ہاو ¿س پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرد و خواتین ونگ کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود بھی تھی۔ سینیٹر عون عباس بپی نے سرکٹ ہاو ¿س کے سبزہ زار میں وزیراعظم عمران خان کے ویژن بلین ٹری سونامی مہم کے تحت پودا لگایا۔سینیٹر عون عباس بپی اس موقع گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے زیادہ زیادہ شجرکاری کرنے پر فوکس کیاہواہے تاکہ وطن عزیز کو سرسبز و شادا ب بنایاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ زمین کی فلاح زندگی کی بقاہیں اس سلوگن کو مدنظررکھ کر وزیراعظم عمران خان نے بلین ٹری منصوبہ ترتیب دے کر عملی اقدامات کا آغاز کیاگیاتھا جس کے عملی ثمرات نظرآرہے ہیں کہ پہلی بار حکومت پاکستان کے سرسبز اور ماحول دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے اقوام متحدہ نے پاکستان کو اس سال عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی دی تھی جس سے اقوام عالم میں وطن عزیز کا نام روشن ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ اس سال عالمی یوم ماحولیات کا تھیم” قدرتی ماحول کی بحالی ہے“ جس کے لیے پاکستان تحریک انصاف سرگرم ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ لیہ کی زمین اور آب و ہوا شجرکاری کے لیے انتہائی مفید ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے ہے کہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے تاکہ آلودگی کاخاتمہ کرکے قدرتی ماحول کو کو برقرار رکھاجاسکے۔ سینیٹر /صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب عون عباس بپی نے سرکٹ ہاو س میں ایم این اے ملک نیاز احمدجکھڑ ،معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی،ڈپٹی کمشنر اظفر ضیائ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدعلی رضا کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ تبدیلی کا نعرہ کا جولگایا گیا تھا اس کو عملی طورپر پورا کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے ۔انہو ں نے کہاکہ سرکاری دفاتر میں آنے والے سائلین کے مسائل تسلی سے سنے جائیں اور حل کیے جائیں تاکہ انہیں حکومت اپنے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہونا نظر آئے ۔ سینیٹر /صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب عون عباس بپی نے کہا وزیراعظم عمران خان جنوبی پنجاب کے مسائل کو حل کرنے کے لیے انتہائی سنجیدہ ہیں جس کے لیے جنوبی پنجاب سے ہی اُن کا وزیراعلی چنا گیا ہے تاکہ اُن کے اپنے علاقے کا اپنا وزیراعلی ہوجوان کے مسائل حل کرسکے۔انہوں نے کہاوزیراعظم پاکستان عمران خان کا وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کو وسیم اکرم پلس کہنا اُن کی فہم و فراست کاعملی ثبوت ہے جبکہاپوزیشن کی جانب سے آئے دن وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدار کی تبدیلی کی افواہیں اُڑائی گئیں مگر وہ افواہیںپنجاب کی تیز ترقی میں دم توڑتی گئیں۔سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے شہریوں کا سستی اشیاءضروریہ کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں جس کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنا بھرپور کردار اداکریں مارکیٹوں ،دوکانوں کی چیکنگ کریں تاکہ صارفین کو بھرپور ریلیف فراہم کیاجاسکے۔انہوں نے مزیدکہا ضلع میںجاری ترقیاتی فلاحی منصوبے عوام کی امانت ہیں جنہیں بروقت اور اعلی تعمیراتی میٹریل سے مکمل کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ یہ امرانتہائی خوش آئندہے کہ یہاں انتظامیہ اورممبران اسمبلی اور عوام ایک ہی پیج پر ہیں کیونکہ ضلعی انتظامیہ اور ممبران اسمبلی کی باہمی مشاورت سے علاقہ کی تعمیرو ترقی اور امن ممکن ہے جسے اسی طرح ہی جاری رکھاجائے۔سینیٹر /صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب عون عباس بپی نے اپنے دور لیہ کے موقع پر سرکٹ ہاوس اور ضلعی دفتر پاکستان تحریک انصاف میں ورکرزکنونشن میں پارٹی کے مختلف ونگز،تحصیل و ضلعی صدر،ٹائیگرفورس،ٹکٹ ہولڈر،کارکنوں سے ملاقات بھی کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.