لیہ (صبح پا کستان )تحریک استقلال جنوبی پنجاب کروڑ نشیب میں دریائے سندھ کے ہونے والے بد ترین دریائی کٹاءو کے شکار متاثرین کی طرف سے اپنے مطا لبات کے حق میں کئے جانے والے احتجاج میں بھر پور شرکت کرے گی ، ضلع بھر کے کارکنان سوموار 27 ستمبر کو ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے ہو نے والے احتجاج میں شریک ہوں گے،
متاثرین دریائی کٹاءو سے اظہار یکجہتی کا یہ اعلان انجم صحرائی چیئرمین تحریک استقلال جنو بی پنجاب نے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ
لیہ نشیب میں ہو نے والا دریائی کٹاءو تاریخ کا بدترین انسا نی المیہ ہے گذشتہ پانچ سا لوں سے جاری یہ دریائی کٹاءو ہزاروں ایکڑ زرعی رقبہ ، بیسیوں بستیاں نگل چکا ہے ، نشیب میں تقریبا سبھی انفرا سٹیکچر تباہ ہو چکا ہے جانی و مالی نقصانات نے نہ صرف خاندانوں کو تباہ برباد کر دیا ہے بلکہ زرعی رقبوں کے دریا برد ہو نے کے سبب خوشحال خاندان بے خانماں اور پائی پائی کے محتاج ہو چکے ہیں
انہوں نے کیا کہ ہم سال 2017 سے متاثرین کٹاءو کی متبادل آ بادکاری اور اس انسانی المیہ کو اجاگر کر نے کی جدو جہد کر رہے ہیں متا ثرین کٹاءو سے اظہار یکجہتی اور ان کے مطا لبات و مسائل اجاگر کرنے اور ارباب اقتدارو اختیار کو متوجہ کر نے کے لئے سا بقہ مسلم لیگی دور حکومت میں ہماری اور متا ثرین دریائی کٹاءو کی طرف سے بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگا یا گیا تھا ، افسوس یہ ہے کہ اس وقت ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے صوبائی وزیر کا تعلق بھی لیہ سے تھا اگر مخلصانہ طور پر دریائی کٹاءو کے متا ثرین کے مسائل اور متبادل آ باد کاری کی طرف توجہ دی جاتی تو یہ مسئلہ اسی دور میں حل ہو سکتا تھا لیکن نہ ہی توجہ دی گئی اور نہ یہ مسئلہ ھل ہوا ، حالیہ حکومت کا بھی یہی سا نحہ ہے ایک انسانی المیہ کو سیاسی پوائینٹ سکورنگ کے حصول اور انا کا مسئلہ بنا کر دریائی کٹاءو کے مسئلہ کو مذاق بنا دیا گیا ہے ۔
انجم صحرائی نے کہا کہ تحریک استقلال وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب سے کروڑ نشیب کے مو ضع راکھواں نشیب میں ہو نے والے بدترین دریائی کٹاءو پرتشویش کا اظہار کرتے ہو ئے متاثرین کٹاءو کے مطا لبات سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہو ئے کا لا باغ ڈیم کی تعمیر ، دریائی کٹاءو کے مستقل حل کے لئے اقدامات اور متاثرین دریائی کٹاءو کی متادل آباد کاری کا مطا لبہ کر تی ہے