لیہ ۔ ( صبح پا کستان ) ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے ضلع لیہ میں بچوں کوپولیو ویکسین کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا ۔
تفصیل کے مطابق ضلع لیہ میں انسداد پولیومہم کا افتتاح چلڈرن وارڈ ڈی ایچ کیوہسپتال میں کیاگیا ۔ اس موقع پرسی ای اوصحت ڈاکٹرامیرعبداللہ سامٹیہ ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر صائمہ بتول سمراء ودیگر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کہاکہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سابقہ مہم کی طرح محنت سے خدمات سرانجام دیتے ہوئے سوفی صداہداف کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسداد پولیومہم کی کامیابی کے لیے ملازمین محض اپنی ڈیوٹی نہ سمجھیں بلکہ اسے اپنا قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں ۔ انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانے اورمعصوم بچوں کو پو لیو ایسے مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مو ثر ما نیٹرنگ ، باہمی رابطے اور تعاون کے ذریعے کام کریں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہسپتال میں آنے والے معصوم بچوں پرفوکس کیاجائے اور انہیں پولیوکے قطرے پلائے جائیں ۔ اس موقع پر ای پی آئی فوکل پرسن غلام مصطفی علوی نپولیومہم اور اہلکاروں کی ڈیوٹی بارے آگاہ کیا ۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء شہرکے مختلف علاقوں میں جھگیوں میں رہائش پذیر بچوں کی فنگر مارکنگ کواور انہیں پولیوکے قطرے پلانے بارے چیک کیا ۔