لیہ ۔ ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کہاہے کہ شروع ہونے والی پولیومہم میں انتہائی سنجیدگی کا مظاہر ہ کیاجائے ۔ میڈیانمائندگان مہم کا دست و بازو بنتے ہوئے پولیوکے قطرے پلانے کے سلسلہ میں والدین کو آگہی دیں
تاکہ جلدازجلد وطن عزیز سے اس موذی مرض کا خاتمہ کیاجاسکے ۔ انہوں نے یہ بات کمیٹی روم میں 17ستمبر سے 24ستمبرتک شروع ہونے والی پولیو مہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کہاکہ پولیومہم کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانامعاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے اس سلسلہ میں تمام افراد معاونت کریں ۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ ، والدین اور میڈیانمائندگان پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے زیادہ سے آگہی فراہم کریں تاکہ تاکہ معذوری سے پاک صحت مندبچے ہرآنگن میں ہنستے نظرآئیں ۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کہاکہ پولیومہم کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ادا کریں اس میں قطعاً غفلت اور کوتاہی کی گنجائش نہیں ۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ پولیو مہم کے لئے ٹریننگ مکمل کرلی گئی ہے تمام ایریا انچارج ،یوسی ایم اوز ،لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہے محکمہ تعلیم ،محکمہ پاپولیشن ،ریونیو،لوکل گورنمنٹ ،پولیس، سوشل ویلفیئرودیگر متعلقہ محکمے پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی معاونت کریں گے ضلع بھر کی 44یونین کونسلوں میں 3لاکھ 61ہزار 450بچوں کو پولیوسے بچاءو کے قطرے پلاے جائیں گے ۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسر صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ ،ڈی ایچ او ڈاکٹر بشیراحمدسمرا،ڈی ڈی ایچ ڈاکٹر طاہرافتخار چوہدری،ڈی ڈی ایچ ڈاکٹرسجاد حسین ،ای پی آئی فوکل پرسن غلام مصطفی علوی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسرجاویداشرف،ٹی ایس پی شہزادہ محمد،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گل شیردیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔