• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

مینارپاکستان واقعے پرلاہورپولیس کے 4 اعلیٰ افسران معطل

webmaster by webmaster
اگست 20, 2021
in First Page, لاہور
0
مینارپاکستان واقعے پرلاہورپولیس کے 4 اعلیٰ افسران معطل

لاہور: مینارپاکستان واقعے پر لاہور پولیس کے 4 اعلیٰ افسران معطل کردیئے گئے۔

گریٹراقبال پارک واقعے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کی کوتاہیوں اورغیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ واقعے کے ملزمان کوسخت سے سخت سزا دی جائے گی، جس کے بعد وزیراعلی نے ڈی آئی جی آپریشنزلاہور، ایس ایس پی آپریشنز لاہوراورمتعلقہ ایس پی کومعطل کردیا۔
ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کے مطابق ابھی تک اس واقعے میں ملوث 20 سے زائد ملزمان گرفتارکیے جا چکے ہیں، سول اور ملٹری ادارے اس واقعے میں حکومت کے ساتھ تفتیش میں شریک ہیں۔

اس سے قبل خاتون عائشہ اکرم کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا تھا۔ عائشہ اکرم کا میڈیکل نوازشریف اسپتال یکی گیٹ میں کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں میں خاتون کے جسم پر سوزش اور زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں، کانوں پر نوچنے کے نشانات ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون ٹک ٹاکرکوہراساں کرنے والے 56 افراد کی تصاویر نادرا کو بھیج دی گئیں، واقعے میں زیر حراست 20 افراد کو تفتیش کے لیے سی آئی اے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے، پولیس کو ان افراد کی شناخت کے لیے نادرا رپورٹ کا انتظار ہے، تمام افراد کو مینار پاکستان سے ملحقہ علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ تمام افراد کی تصاویر اور حاصل کردہ فوٹیجز سے بنائی گئیں جن کو شناخت کے لیے نادرا بھجوایا گیا ہے جس کی رپورٹ آج موصول ہونے امکان ہے۔

اس متعلق عائشہ اکرم نے کہا کہ سیکڑوں افراد نے ان کے بال نوچے، بے لباس کیا، ہوا میں اچھالا گیا، پانی میں گرایا گیا، دو بار تو سانس تک بند ہوگئی تھی اور میں نے بچنے کی امید چھوڑ دی تھی، ہجوم دو ڈھائی گھنٹے تک ہراساں کرتا رہا۔ پولیس کو 2 سے 3 بار کال کی، تیسری بارکہا پلیز ہیلپ ،لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

واضح رہے کہ 14 اگست کو لاہورمیں گریٹر اقبال پارک میں 400 کے قریب افراد نے خاتون یوٹیوبرکوہراساں کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان سمیت دیگرسیاسی و سماجی شخصیات نے لڑکی پرہجوم کے حملے اورہراسانی کے افسوس ناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

Source: https://www.express.pk/
Tags: lahore news
Previous Post

‘نشانِ حیدر’ پانے والے شہید راشد منہاس کی 50 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

Next Post

’پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوششوں پر خاموش نہیں رہ سکتے‘ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Next Post
’پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوششوں پر خاموش نہیں رہ سکتے‘ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

’پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوششوں پر خاموش نہیں رہ سکتے‘ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لاہور: مینارپاکستان واقعے پر لاہور پولیس کے 4 اعلیٰ افسران معطل کردیئے گئے۔ گریٹراقبال پارک واقعے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کی کوتاہیوں اورغیر ذمہ دارانہ طرز عمل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ واقعے کے ملزمان کوسخت سے سخت سزا دی جائے گی، جس کے بعد وزیراعلی نے ڈی آئی جی آپریشنزلاہور، ایس ایس پی آپریشنز لاہوراورمتعلقہ ایس پی کومعطل کردیا۔ ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان کے مطابق ابھی تک اس واقعے میں ملوث 20 سے زائد ملزمان گرفتارکیے جا چکے ہیں، سول اور ملٹری ادارے اس واقعے میں حکومت کے ساتھ تفتیش میں شریک ہیں۔ اس سے قبل خاتون عائشہ اکرم کا میڈیکل مکمل کرلیا گیا تھا۔ عائشہ اکرم کا میڈیکل نوازشریف اسپتال یکی گیٹ میں کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں میں خاتون کے جسم پر سوزش اور زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں، کانوں پر نوچنے کے نشانات ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق خاتون ٹک ٹاکرکوہراساں کرنے والے 56 افراد کی تصاویر نادرا کو بھیج دی گئیں، واقعے میں زیر حراست 20 افراد کو تفتیش کے لیے سی آئی اے پولیس کے حوالے کیا گیا ہے، پولیس کو ان افراد کی شناخت کے لیے نادرا رپورٹ کا انتظار ہے، تمام افراد کو مینار پاکستان سے ملحقہ علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ تمام افراد کی تصاویر اور حاصل کردہ فوٹیجز سے بنائی گئیں جن کو شناخت کے لیے نادرا بھجوایا گیا ہے جس کی رپورٹ آج موصول ہونے امکان ہے۔ اس متعلق عائشہ اکرم نے کہا کہ سیکڑوں افراد نے ان کے بال نوچے، بے لباس کیا، ہوا میں اچھالا گیا، پانی میں گرایا گیا، دو بار تو سانس تک بند ہوگئی تھی اور میں نے بچنے کی امید چھوڑ دی تھی، ہجوم دو ڈھائی گھنٹے تک ہراساں کرتا رہا۔ پولیس کو 2 سے 3 بار کال کی، تیسری بارکہا پلیز ہیلپ ،لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ واضح رہے کہ 14 اگست کو لاہورمیں گریٹر اقبال پارک میں 400 کے قریب افراد نے خاتون یوٹیوبرکوہراساں کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان سمیت دیگرسیاسی و سماجی شخصیات نے لڑکی پرہجوم کے حملے اورہراسانی کے افسوس ناک واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.