اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔
اطلاعات ہیں کہ حکومت کی خصوصی کمیٹی نے بھی تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کی توثیق کر دی ہے، اب ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کے لیے خصوصی کمیٹی کی رپورٹ آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رکھی جائے گی۔