بھٹہ مزدوروں کا حکومتی نوٹیفیکشن کے مطابق اجرت نہ ملنے پر احتجاجی دھرنا
لیہ( صبح پا کستان )بھٹہ مزدوروں کا حکومتی نوٹیفیکشن کے مطابق اجرت نہ ملنے پر احتجاجی دھرنا ،جب تک ضلعی انتظامیہ بھٹہ مالکان سے مقرر کردہ اجرت لے کر نہیں دیتی،دھرنا جاری رہے گا،مزدورں کا استحصال نہیں کرنے دیں گے،پنجاب گورنمنٹ کے جاری کردہ ریٹ نہ دینا نا انصافی نہیں بلکہ کرپشن ہے دھرنا سے مقررین کا خطاب،مسلم لیگ ن لائر ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری شاہد ملازم خان گشکوری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بھٹہ مزدوروں کا فی ہزار معاوضہ 962روپے مقرر کرکے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ضلع انتظامیہ اگر نوٹیفیکیشن پر عملدرامد نہیں کراتی تو یہ حکومت کے خلاف سازش کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اگر کل تک بھٹہ مزدوروں کو ان کا نوٹیفیکیشن کے مطابق طے کردہ معاوضہ نہ دیا گیا تو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور ہو جائیں گے مزدوروں کے حقوق کیلئے ہائی کورٹ میں مفت کیس لڑیں گے،تحریک انصاف کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک محمد اکرم سامٹیہ نے کہا کہ موجودہ حکمران اور ان کی ضلعوں میں بیٹھی ہوئی بیوروکریسی کرپٹ اور غریبوں کا استحصال کرنے والا گٹھ جوڑ کا گروپ ہے جو سرمایہ دار کے ساتھ مل کر چھوٹے مزدوروں کا استحصال کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں ہونا تو یہ چاہیئے کہ مزدور کو اس کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے دے دی جائے لیکن افسران کی آشیر باد کی وجہ سے بھٹہ مالک مزدورں کی مزدوری موجودہ حکومت کی طرف سے طے کی جانے والی دینے کی بجائے 7سو سے بھی کم دیتے ہیں،انہوں نے مقامی انتظامیہ کو تنبہ کی کہ وہ مزدورں کی ادائیگی کو یقینی بنوائیں ایسا نہ ہو کہ ان کے خلاف کوئی اور تحریک بھی شروع ہو جائے،صدر بھٹہ مزدور یونین منظور خان نے کہاکہ جب تک بھٹہ مالکان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ معاوضہ نہیں دیتے اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا،اس موقع پر مہر طاہر سلیمان تھند و دیگر نے بھی خطاب کیا دھرنا میں ضلع بھر کے بھٹہ مزدورں نے شرکت کی اور دھرنا میں سوسائٹی کے مختلف طبقات نے اظہار یکجہتی کیلئے دھرنا میں شرکت کرتے رہے۔دھرنا کی وجہ سے آمدورفت اور اڈے میں آنے جانے والی گاڑیوں اور سواریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔