• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کورونا کی چوتھی لہر ؟ مظہر اقبال کھوکھر

webmaster by webmaster
جولائی 10, 2021
in کالم
0
کورونا کی چوتھی لہر ؟ مظہر اقبال کھوکھر

کیا کورونا وائرس ایک حقیقت ہے یا حکومت عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے ؟ کیا ملک میں کورونا ہے بھی یا حکومت عالمی اداروں سے فنڈ لینے کے چکر میں ہے ؟ کیا کورونا ویکسین لگوانی چاہئے یا نہیں؟ کیا ویکسین زندگی بچانے کے لیے ہے یا زندگی ختم کرنے کے لیے ؟ حیرت ہوتی ہے لوگوں کی سوچ پر جب کورونا سے لڑتے ہوئے ہمیں ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے اور اس کے نتیجے میں اب تک دنیا بھر میں 40 لاکھ سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی اب تک 22 ہزار سے زیادہ افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں مگر ہمارے لوگ اس طرح کے سوال کرتے ہیں تو سوچتا رہ جاتا ہوں کہ جو لوگ وائرس کو تسلیم ہی نہیں کرتے وہ احتیاط کیا کریں گے۔ سندھ میں تو اس وقت حد ہوگئی جب حکومت نے مارکیٹوں میں کورونا ویکسین لگانے کے لیے ٹیمیں بھیجیں تو بہت سے لوگ اپنی دوکانیں بند کر کے فرار ہوگئے۔
ملک اس وقت کورونا وباء کی تیسری لہر کی زد میں ہے مگر گزشتہ چند دنوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح میں ہونے والا اضافہ ایک نئے خطرے کی نشاندہی کر رہا ہے اس وقت ملک میں کورونا کیسز کی شرح 3 فیصد سے بڑھ چکی ہے جبکہ اس سے قبل یہ شرح کم ہوکر 1 اشاریہ 99 فیصد تک آ چکی تھی۔ کورونا کیسز کی شرح میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والا اضافہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا کے مختلف ممالک "ڈیلٹا ویرئینٹ” نامی کورونا کی ایک نئی قسم کی لپیٹ میں ہیں جسے کورونا کی بھارتی قسم قرار دیا جا رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی قسم کا نیا کورونا وائرس اس وقت چین ، آسٹریلیا ،فرانس، برطانیہ اور بنگلہ دیش سمیت  دنیا بھر کے  92 ممالک تک پھیل چکا ہے جن میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک برطانیہ ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے پانچ ہزار سے زائد کیسز  رپورٹ ہورہے ہیں یہی وجہ حکومت برطانیہ 19 جولائی کو کورونا پابندیوں پر نرمی کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے جارہی ہے جبکہ بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرئینٹ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے 28 جون کو بنگلہ دیش کی حکومت نے 7 دنوں کے لیے پورے ملک میں لاک ڈاون لگا کر آمد و رفت اور تمام سرگرمیاں محدود کر دی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم پہلی قسم سے کہیں زیادہ خطرناک اور مہلک ہے ابتدائی تجربات کے مطابق اس وائرس کو اینٹی باڈی کے زریعے بے اثر کرنے کے امکانات بھی محدود ہیں تاہم مکمل ویکسینشن کے زریعے اس کے اثر کو کچھ تک کم کیا جا سکتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا کورونا وائرس کی بھارتی قسم پاکستان میں موجود ہے ؟ اس حوالے سے وزارت صحت نے مئی میں اس کے امکانات کے باوجود کسی بھی کیس کی تردید کی تھی تاہم مئی کے آخر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہلتھ نے بھارتی قسم کے ایک کیس کی تصدیق کی اور اب خبر آئی ہے کہ خیبر بختون خواہ میں باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے لیے گئے نمونوں میں بھارتی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ان میں 80 فیصد کیسز برطانوی قسم کے ہیں جن کی تشخیص قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے کی۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں شہریوں نے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیا اور احتیاط نہ کی تو جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے جو بھارت کی طرح خطرناک ہوسکتی ہے۔ جبکہ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال پر گہری نظر ہے۔ مئی اور جون میں مختلف اقسام کے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے پاکستان میں اس وقت "ڈیلٹا” "بیٹا” "الفا” اور "ساختہ” کورونا وائرس سامنے آئے ہیں جن کا تعلق بھارت ، برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے ہے جبکہ طبی ماہرین کا کہنا عید الاضحی پر اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ گئی تو کورونا کی چوتھی لہر انتہائی خطرناک ہوسکتی ہے ڈیلٹا ویرئینٹ کے پھیلاؤ کے خدشے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے بھی حالیہ دنوں میں کورونا کیسز میں ہونے والے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف سیکٹر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا ہے این سی او سی کے چئرمین اس سے قبل جولائی کے آخر یا اگست  کے شروع میں کورونا کی چوتھی لہر کے خدشے کا اظہار کر چکے ہیں۔
وطن عزیز میں کورونا کیسز کی شرح میں ہونے والے اضافے اور کورونا وائرس کی خطرناک اقسام سامنے آنے کے بعد ہمیں اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ کورونا کا مقابلہ صرف اور صرف احتیاط سے کیا جا سکتا ہے مگر افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ جیسے ہی کورونا کیسز میں کچھ حد تک کمی واقع ہوتی ہے تو ہم بالکل ہی احتیاط چھوڑ دیتے ہیں ویسے بھی ہم صرف اسی وقت احتیاط کرتے ہیں جب حکومت سختی کرتی ہے پھر بھی حالت یہ ہوتی ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے کہتے ہیں یار ذرا اپنا ماسک دینا میں ہسپتال سے ہوکر ابھی آیا۔

گو کہ پہلی لہر کے مقابلے میں حکومت نے دوسری اور تیسری لہر میں مکمل لاک ڈاون نہیں لگایا مگر پھر بھی سمارٹ لاک ڈاون کے نتیجے میں دفاتر ، اسکولز،  مارکیٹوں اور دیگر شعبوں کی بندش کے نتیجے میں نظام زندگی بہت حد تک متاثر ہوا مگر جان سے بڑھ کر کچھ نہیں جان ہے تو جہان ہے۔
حالیہ دنوں میں کورونا کیسز میں ہونے والا اضافہ در حقیقت ہماری غیر سنجیدگی ، بے احتیاطی اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کا نتیجہ ہے اور اگر یہی حالت برقرار رہی تو ایک بار پھر ہمیں سنگین صورتحال  کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ایک بار پھر ہمیں پابندیوں اور لاک ڈاون کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے  ایسی صورتحال میں ہمیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا عید سے قبل مویشی منڈیوں ، بازاروں اور عید الاضحی پر ہمیں رضاکارانہ طور ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا اور زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہونگی۔ تاکہ  سر  اٹھانے والےاس  خطرے کو ہم  ایک بار پھر شکست دینے میں کامیاب ہوسکیں۔ اپنے لیے اور اپنے پیاروں کے لیے احتیاط کیجۓ یاد رکھئے دنیا کے لیے آپ ایک ہونگے مگر اپنوں کے لیے آپ پوری دنیا ہیں۔
03007785530
Tags: column by mazhir iqbal
Previous Post

گلگت میں کوئی طالبان نہیں ، شوشہ بھارت نے چھوڑا ہے،مشیر قومی سلامتی معید یوسف

Next Post

رانا اعجاز محمود , تحریر ۔ ۔ محمد عمر شاکر

Next Post
اے دل کسی کی یاد میں۔۔۔                  تحریر۔نثار احمد خان

رانا اعجاز محمود , تحریر ۔ ۔ محمد عمر شاکر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
کیا کورونا وائرس ایک حقیقت ہے یا حکومت عوام کو بیوقوف بنا رہی ہے ؟ کیا ملک میں کورونا ہے بھی یا حکومت عالمی اداروں سے فنڈ لینے کے چکر میں ہے ؟ کیا کورونا ویکسین لگوانی چاہئے یا نہیں؟ کیا ویکسین زندگی بچانے کے لیے ہے یا زندگی ختم کرنے کے لیے ؟ حیرت ہوتی ہے لوگوں کی سوچ پر جب کورونا سے لڑتے ہوئے ہمیں ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے اور اس کے نتیجے میں اب تک دنیا بھر میں 40 لاکھ سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی اب تک 22 ہزار سے زیادہ افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں مگر ہمارے لوگ اس طرح کے سوال کرتے ہیں تو سوچتا رہ جاتا ہوں کہ جو لوگ وائرس کو تسلیم ہی نہیں کرتے وہ احتیاط کیا کریں گے۔ سندھ میں تو اس وقت حد ہوگئی جب حکومت نے مارکیٹوں میں کورونا ویکسین لگانے کے لیے ٹیمیں بھیجیں تو بہت سے لوگ اپنی دوکانیں بند کر کے فرار ہوگئے۔ ملک اس وقت کورونا وباء کی تیسری لہر کی زد میں ہے مگر گزشتہ چند دنوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح میں ہونے والا اضافہ ایک نئے خطرے کی نشاندہی کر رہا ہے اس وقت ملک میں کورونا کیسز کی شرح 3 فیصد سے بڑھ چکی ہے جبکہ اس سے قبل یہ شرح کم ہوکر 1 اشاریہ 99 فیصد تک آ چکی تھی۔ کورونا کیسز کی شرح میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والا اضافہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا کے مختلف ممالک "ڈیلٹا ویرئینٹ" نامی کورونا کی ایک نئی قسم کی لپیٹ میں ہیں جسے کورونا کی بھارتی قسم قرار دیا جا رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی قسم کا نیا کورونا وائرس اس وقت چین ، آسٹریلیا ،فرانس، برطانیہ اور بنگلہ دیش سمیت  دنیا بھر کے  92 ممالک تک پھیل چکا ہے جن میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک برطانیہ ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے پانچ ہزار سے زائد کیسز  رپورٹ ہورہے ہیں یہی وجہ حکومت برطانیہ 19 جولائی کو کورونا پابندیوں پر نرمی کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے جارہی ہے جبکہ بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرئینٹ تیزی سے پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے 28 جون کو بنگلہ دیش کی حکومت نے 7 دنوں کے لیے پورے ملک میں لاک ڈاون لگا کر آمد و رفت اور تمام سرگرمیاں محدود کر دی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم پہلی قسم سے کہیں زیادہ خطرناک اور مہلک ہے ابتدائی تجربات کے مطابق اس وائرس کو اینٹی باڈی کے زریعے بے اثر کرنے کے امکانات بھی محدود ہیں تاہم مکمل ویکسینشن کے زریعے اس کے اثر کو کچھ تک کم کیا جا سکتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا کورونا وائرس کی بھارتی قسم پاکستان میں موجود ہے ؟ اس حوالے سے وزارت صحت نے مئی میں اس کے امکانات کے باوجود کسی بھی کیس کی تردید کی تھی تاہم مئی کے آخر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہلتھ نے بھارتی قسم کے ایک کیس کی تصدیق کی اور اب خبر آئی ہے کہ خیبر بختون خواہ میں باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے لیے گئے نمونوں میں بھارتی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ان میں 80 فیصد کیسز برطانوی قسم کے ہیں جن کی تشخیص قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے کی۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں شہریوں نے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیا اور احتیاط نہ کی تو جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے جو بھارت کی طرح خطرناک ہوسکتی ہے۔ جبکہ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال پر گہری نظر ہے۔ مئی اور جون میں مختلف اقسام کے کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے پاکستان میں اس وقت "ڈیلٹا" "بیٹا" "الفا" اور "ساختہ" کورونا وائرس سامنے آئے ہیں جن کا تعلق بھارت ، برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے ہے جبکہ طبی ماہرین کا کہنا عید الاضحی پر اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ گئی تو کورونا کی چوتھی لہر انتہائی خطرناک ہوسکتی ہے ڈیلٹا ویرئینٹ کے پھیلاؤ کے خدشے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر نے بھی حالیہ دنوں میں کورونا کیسز میں ہونے والے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف سیکٹر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا ہے این سی او سی کے چئرمین اس سے قبل جولائی کے آخر یا اگست  کے شروع میں کورونا کی چوتھی لہر کے خدشے کا اظہار کر چکے ہیں۔ وطن عزیز میں کورونا کیسز کی شرح میں ہونے والے اضافے اور کورونا وائرس کی خطرناک اقسام سامنے آنے کے بعد ہمیں اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ کورونا کا مقابلہ صرف اور صرف احتیاط سے کیا جا سکتا ہے مگر افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ جیسے ہی کورونا کیسز میں کچھ حد تک کمی واقع ہوتی ہے تو ہم بالکل ہی احتیاط چھوڑ دیتے ہیں ویسے بھی ہم صرف اسی وقت احتیاط کرتے ہیں جب حکومت سختی کرتی ہے پھر بھی حالت یہ ہوتی ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے کہتے ہیں یار ذرا اپنا ماسک دینا میں ہسپتال سے ہوکر ابھی آیا۔
گو کہ پہلی لہر کے مقابلے میں حکومت نے دوسری اور تیسری لہر میں مکمل لاک ڈاون نہیں لگایا مگر پھر بھی سمارٹ لاک ڈاون کے نتیجے میں دفاتر ، اسکولز،  مارکیٹوں اور دیگر شعبوں کی بندش کے نتیجے میں نظام زندگی بہت حد تک متاثر ہوا مگر جان سے بڑھ کر کچھ نہیں جان ہے تو جہان ہے۔ حالیہ دنوں میں کورونا کیسز میں ہونے والا اضافہ در حقیقت ہماری غیر سنجیدگی ، بے احتیاطی اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کا نتیجہ ہے اور اگر یہی حالت برقرار رہی تو ایک بار پھر ہمیں سنگین صورتحال  کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ایک بار پھر ہمیں پابندیوں اور لاک ڈاون کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے  ایسی صورتحال میں ہمیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا عید سے قبل مویشی منڈیوں ، بازاروں اور عید الاضحی پر ہمیں رضاکارانہ طور ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا اور زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہونگی۔ تاکہ  سر  اٹھانے والےاس  خطرے کو ہم  ایک بار پھر شکست دینے میں کامیاب ہوسکیں۔ اپنے لیے اور اپنے پیاروں کے لیے احتیاط کیجۓ یاد رکھئے دنیا کے لیے آپ ایک ہونگے مگر اپنوں کے لیے آپ پوری دنیا ہیں۔
03007785530
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.