چوک اعظم کی خبریں عمر شاکر سے
عوامی شکایات پر ایم پی اے قیصر مگسی کے رات گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک اعظم کا سر پرائز وزٹ
چوک اعظم( صبح پا کستان ) ایم پی اے کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک اعظم کا رات گئے اچانک دورہ،ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود نرسیں ہسپتال کے کمرے میں کنڈی لگاکر خواب غفلت کی نیند سوئی ہوئی تھی نرسوں نے یونیفارم بھی نہیں پہنی ہوئی تھی،میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے انتظامات کو درست کرواؤں گا اگر نہ کرواسکا تو میں ایم پی اے شپ سے استعفیٰ دے دوں گا (قیصر خان مگسی )
ڈیوٹی پر موجودلیڈی ڈاکٹر اورمڈوائف کو یونیفارم نہ پہننے پر ایم ایس کو دونوں کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کاحکم تفصیل کے مطابق گزشتہ رات گئے ایم پی اے سردار قیصر عباس خان مگسی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو اچانک دورہ کیا تو ڈیوٹی پر موجود دو سٹاف نرسیں جن میں شمائلہ کنول ،لبنی نورین نے ہسپتال کے کمرے کی اندر سے کنڈی لگا کر گہری نیند سورہیں تھی جب کہ ڈیوٹی پر موجودایل ایچ وی رضیہ سیال اور مڈ وائف صفیہ اکرم بغیر یونیفارم مریضوں کے چیک اپ میں موجود تھیں ایم پی اے قیصر خان مگسی ایک مریض کے ساتھ دس منٹ تک سونے والی سٹاف نرسوں کے دروازے کی باہر سے کنڈی کھٹکھٹاتے رہے دس منٹ بعد انہوں نے دروازے کی اندر سے کنڈی کھولی ایم پی اے نے فورا ایم ایس ڈاکٹر محمدیوسف کو ٹیلی فون کے ذریعے بلوالیا اورسونے والی دونوں نرسوں کومعطل کرنے کا حکم دیا اوربغیر یونیفارم ڈیوٹی کرنے والی ایل ایچ وی ا ور مڈوائف کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا اس موقع پر ایم پی قیصر خان مگسی نے کہاکہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے نظام کو درست کروں گا اورڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کو معطل کرواؤں گا اگر میں تحصیل ہسپتال کے نظام کو درست نہ کر سکاتو میں ایم پی اے شپ سے استعفیٰ دے دوں گا ۔
چوک اعظم ۔گھوٹہ پینے سے تین پولیس اہلکار بے ہوش ایک ملتان ریفر دو کی حالت خطرہ سے باہر ، دکاندار گرفتار
چوک اعظم (صبح پا کستان)،گھوٹہ پینے سے تین پولیس اہلکار بے ہوش ایک ملتان ریفر دو کی حالت خطرہ سے باہر،مقامی پولیس نے گھوٹے والے کوگرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق رفیق آباد پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار محمدراشد محمداعظم اور باقر علی چوک اعظم آرہے تھے کہ صابوال کے قریب گھوٹے والے سے گھوٹا پیا جس کے بعد تینوں کی حالت خراب ہونے لگی جنھیں بے ہوشی کی حالت میں چوک اعظم ہسپتال لایا گیا طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ ریفر کردیا جہان پر ان کا معدہ واش کیا گیا محمداعظم اور باقر علی کی طبیعت سمبھل گئی جبکہ محمدراشد کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا جہا پر تاحال ابھی تک بے ہوش ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ چوک اعظم سے رابطہ کیا توانھوں نے بتایا کہ راشد دل کا مریض تھا اسے دل کی تکلیف ہوئی ہے چیک اپ جاری ہے گھوٹے والے کوگرفتار کرلیا ہے اس کے بھی ٹیسٹ کروارہے ہیں
چوک اعظم ۔سنیئر صحافی کی عبوری ضمانت کنفرم محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی سرزنش
چوک اعظم (صبح پا کستان)،چوک اعظم کے صحافی کے خلاف درج تھانہ چوک اعظم میں جھوٹی ایف آئی آر میں صحافی کی عبوری ضمانت کنفرم محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی سرزنش کی تفصیلات کے مطابق چوک اعظم سنیئر صحافی جنگ جیو نیوز کے رپورٹر ممتاز خان مچھرانی کے خلاف محکمہ جنگلات لیہ کے اہلکاروں کی طرف سے اپنے محکمہ کی کرپشن بے نقاب کرنے کی رپورٹینگ کرنے پر فاریسٹ گارڈ حافظ نعیم الدین کی مدعیت میں تھانہ چوک اعظم میں جھوٹی بے بنیاد ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی جس پر ممتازخان مچھرانی کے وکیل مہرامجداقبال گرواہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے عبوری ضمانت سیشن کورٹ لیہ سے کروائی جو کہ آج باعث کے دوران مہرامجداقبال ایڈووکیٹ اور ملک حقننوازجوتہ نے دئلائل پیش کیئے جس پر فاضل ایڈیشنل سیشن جج مہر محمداسلم گگڑانہ کی عدالت سے تفصیلی سماعت کے بعدضمانت کنفرم ہوگئی فاضل جج نے محکمہ جنگلات کے خلاف رپوٹینگ کرنے اور صحافی کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے کی وجہ سے جھوٹی ایف آئی آر بابت جنگل کی لکڑی چوری کرنے کی درج کرانے پر محکمہ کے اہلکاروں کی سرزنش کی اور اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ کی ملی بھگت کے علاوہ کوئی لکڑی چوری نہیں کر سکتا آپ خود پیسے لیکر لکڑی چوری کرواتے ہیں پرچہ توآپ کے خلاف درج ہونا چاہیئے اور محکمہ کے لوگوں کوحوالات بند ہونا چاہیئے لیہ اور چوک اعظم کے صحافیوں نے عدالت کے فیصلہ پر اطمنان کااظہارکرتے ہوئے عدالت کے فیصلہ کوحق اور سچ کی فتح قرار دیا
چوک اعظم ۔ پاسکو سنٹر باردانہ کی تقسیم منصفانہ کی جارہی ہے،چھوٹے کسانوں کی باردانہ با آسانی مل رہا ہے ۔کوآرڈینیٹر محمدنواز
چوک اعظم (صبح پا کستان )گزشتہ روز پاسکو سنٹر362 ٹی ڈی اے کے کوارڈینیٹرمحمدنوازہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور انچارج پاسکو سنٹر رانامنور حسین نے میڈیا نمائندگان سے دوران گفتگو کہاکہ ہمارے سنٹر میں باردانہ کی تقسیم میرٹ اورمنصفانہ کی جارہی ہے منصفانہ تقسیم کی وجہ سے چھوٹے کسانوں کو باردانہ کی فراہمی یقینی اورباآسانی ہو رہی ہے اس سنٹر پر کسی قسمی شفارشی یا سیاسی آشیر باد کے حامل کسانوں کوبھی باردانہ میرٹ پر اورباری آنے پر دیا جاتا ہے انہوں نے مزید کہاکہ پاسکو سنٹر میں گورنمنٹ کی جانب سے 1,22000بوری کی ڈیمانڈ ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 3800بوری کسانوں کو دی جارہی ہے اس موقع پر موجود زمینداروں لیاقت علی ،خضر حیات،منظوراحمد،ظفر حسین ،طارق ،اللہ دتہ اور دیگر نے کہاکہ پاسکو سنٹر میں میرٹ پر باردانہ کی تقسیم ہو رہی ہے یہاں پر چھوٹے کسانوں کو بھی باردانہ مل رہا ہے پاسکو سنٹر کمیٹی ممبراننے کہاکہ پاسکو سنٹر میں کسی قسم کی کوئی کرپشن یا بدنظمی نہیں ہورہی بلکل منصفانہ باردانہ کی تقسیم ہو رہی ہے
چوک اعظم ۔شہر میں عملہ کی ملی بھگت سے جہازی سائز کے پینافلیکس بورڈ آویزاں ، عوام پریشان
چوک اعظم (صبح پا کستان )شہرمیں ٹاؤن کمیٹی عملہ کی ملی بھگت سے جہازی سائز پینافلیکس بورڈآویزاں ،کسی وقت بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کا خد شہ ،پیسے کے لالچ میں انسانی جانیں غیر محفوظ۔تفصیل کے مطابق چوک اعظم شہر کے وسط میں اونچی عمارتوں پر ،مختلف روڈز کے اوپربااثر لوگوں نےCOیونٹ ،عملہ کی ملی بھگت سے جہازی سائز کے پینافلیکس بورڈ آویزاں کر دئیے ہیں اور اشتہارا ت کی تشہیر کی مد میں پیسے بٹور رہے ہیں لیکن یہ جہازی سائز بورڈ کسی وقت بھی تیز آندھی کی وجہ گر سکتے ہیں اور جانی نقصان کا باعث بن سکتے ہیں ان جہازی بورڈز کو آویزاں کرنے کیلئے کسی افسران بالا سے اجازت نامہ نہ لیا گیا ہے اور نہ ہی عوامی تحفظات کو ملحوظ خاطر لایا گیا ہے ٹی ایم اولیہ کی جانب سے کچھ روز قبل لیہ میں ان جہازی سائز بورڈز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے عوامی مفاد کے پیش نظر گرا دیا گیا تھا لیکن چوک اعظم میں ان بورڈز کے خطرات لاحق ہیں اہلیان چوک اعظم نے ڈی سی او سمیت ضلعی انتظا میہ کے ذمہ داران سے ان غیر قانونی بورڈز کو ختم کرانیکا مطالبہ کیا ہے ۔
چوک اعظم ۔ سانحہ چک105حکمرانوں کی بے حسی کا منہ بو لتا ثبوت ہے ، عبد الغفار خان
چوک اعظم( صبح پا کستان )زہریلی مٹھائی سے لو گ مرتے رہے گھروں میں لاشیں آتی رہیں گھر اُجڑے تے رہے ۔ جن لوگوں نے جان بچانے کی خاطر ہسپتالوں کا رُخ کیا وہ زندہ سلامت واپس نہ آئے اور جو غربت کی وجہ سے ہسپتال نہ جاسکے اپنے گھریلو ٹوٹکے استعمال کیے ان کی زندگی بچ گئی ۔ حکمران شہریوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات دینے کی بجائے ملک کو لوٹ رہے ہیں ۔ ضلع لیہ میں کوئی بھی ایسا ہسپتال نہیں ہے جہاں پر ایمرجنسی علاج ممکن ہوسکے ان خیالات کا اظہار عبدالغفار خان رہنماء پاکستان تحریک انصاف نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ان کا مزید کہنا تھا کہ شُکر ہے آج وزیر اعلٰی شہباز شریف کو 32لوگوں کے مرنے کے بعد ان کے دُکھ درد بانٹنے کا وقت مل گیا ہے اور اس سے بڑھ کر یہ بھی خوشی کی بات ہے کے ضلع لیہ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی اپنے آقا کے ہمراہ زہر سے مرنے والوں کے گھر تعزیت کے لیے پہنچ گئے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں محکمہ صحت ، پولیس اور ریونیو کا بہترین نظام بنا دیا ہے جہاں کرپشن ختم ہوکر رہ گئی ہے اور اس طرح اگر پورے پاکستان میں جہاں کہیں بھی پاکستان تحریک انصاف کو اختیار ملا عوام خوشحال ہونگے اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا ۔