لیہ(صبح پا کستان )جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے زنا حرام کی کوشش کرنے والا ملزم اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا،
مدعی خواتین کی ڈی پی او لیہ کو درخواست،محلہ عید گاہ چرچ کالونی کی رہائشی خاتون کرن نتاشا زوجہ نعیم اختر نے ڈی پی او لیہ کو اندراج مقدمہ کی درخواست میں مءوقف اختیار کیا کہ وہ اپنے گھر کے باہر پالتو بکریوں کو چارہ و پانی ڈال رہی تھی کہ وہاں سلیمان یونس مسیح مسلح بہ پسٹل آگیا جس کو دیکھ کر گھر کے اندر داخل ہوگئی ملزم سلیمان یونس بھی اندر داخل ہوکر زبردستی زنا حرام کرنے کی کوشش کی شور واویلا پر وسیم اختراور عروج اصغر مسیح آگئے جن کی وجہ سے ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے اسلحہ لہراتے ہوئے بھاگ گیا جویریہ بی بی نے کہا کہ مقدمہ درج کرانے کیلئے دی گئی درخواست میں بطور گواہ حمایت کرنے کی پاداش میں سلیمان یونس کے رشتہ دار سدار مسیح،ناصر مرقس،شاہد مسیح،آفتاب مسیح پسران سردار مسیح،شبیر مسیح،سیمی پسران الیاس مسیح مسلح با آتشیں اسلحہ ،ڈنڈے و سوٹے گھر میں داخل ہو گئے اور مجھے مارنا شروع کردیا میں 7ماہ کی حاملہ خاتون ہوں جس کی وجہ سے زخمی و پریشانی میں مبتلا ہوں ان لوگوں کے خلاف میرے گھر میں داخل ہوکر زدوکوب کرنے پر قانونی کاروائی کی جائے،نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں خواتین نے کہا کہ ہم نے قانونی کاروائی کیلئے فرنٹ ڈیسک تھانہ سٹی لیہ اور ڈی پی او آفس میں اندراج مقدمہ کیلئے درخواستیں دی ہیں ہماری درخواستوں پر پولیس کاروائی کرنے میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے انہوں نے ڈی پی او لیہ سے اپیل کی ہے کہ ہماری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔