لاہور ۔ پنجاب میں نئے ڈویژن، نئے اضلاع اور تحصیلوں کے قیام پر غور کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خاموشی سے مختلف اداروں کو ٹاسک سونپ دیا۔
بجٹ منظوری کے بعد پنجاب میں نئے اضلاع ،نئی تحصیلوں اورنئے ڈویژن کےحوالے سے باضابطہ کام شروع ہو گا، سیاسی رہنماؤں اور ارکان اسمبلی سے بھی انکے اضلاع میں رد و بدل کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
پنجاب بھر میں زیادہ آبادی والے بڑے اضلاع میں کانٹ چھانٹ کاامکان ہے، کئی حلقوں میں ردوبدل ہوگا، وزیراعلی پنجاب نے نئے فیصلے بارے ابتدائی مشاورت کرلی۔
Source:
https://lahorenews.tv/