• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

انتظامیہ کے چاپلوس .. عبدالجبار گجر 

webmaster by webmaster
جون 19, 2021
in کالم
0
انتظامیہ کے چاپلوس .. عبدالجبار گجر 
اپنے سے بلند رتبہ شخصیت یا صاحب منصب کے سامنے محض مفاد حاصل کرنیکے لیے عاجزی وانکساری کرنا یا اپنے آپ کو نیچا دکھانا چاپلوسی کی  انتہا ہے ایک سبب شہرت کی طلب ہے لہٰذا بندہ طلب شہرت کے نقصانات کو اپنے پیش نظر رکھے بد قسمتی سے ہمارے ہاں بہت سے طبقات سے وابستہ افراد خوشامد اور چاپلوسی کے اسی مقام پر فائز ہیں ضلع لیہ میں جو بھی منتظم آیا ان چاپلوس افراد نے اس کا آگے بڑھ کر استقبال کیا صحافت میں بہت سے کردار ایسے ہیں جنہوں نے موجودہ ڈی سی لیہ کی خوشامد میں تمام حدیں کراس کر لی ہیں
آج جب ہم مہنگائی کی صورت حال دیکھتے ہیں تو یہ بھی ذخیرہ اندوزوں اور تاجروں کا انتظامی افسران کے ساتھ ایسا گٹھ جوڑ لگتا ہے جس سے محض حکومت کے خلاف عوام کے اندر نفرت کی ایسی دیواریں کھڑی کرنا ہیں جن کو کبھی گرایا نہ جاسکے بد قسمتی سے موجودہ ڈی سی کی اس خوشامد میں ہمارے لائر بھی پیش پیش ہیں اس بار جب ماہ صیام میں چینی کا بحران پیدا ہوا تو ایسے افراد کو پرمٹ دیئے گئے جن کو اس سے قبل کبھی دیئے ہی نہیں گئے کیا یہ حقیقت نہیں کہ یہ پرمٹ دولت کی چمک پر دیئے گئے انتظامیہ نے ایک کام یہ کیا کہ پریس کلب کو دو حصوں میں تقسیم کردیا اور اس تقسیم کے عمل سے خوب فائدہ اُٹھایا دکھ اس بات کا ہے کہ لیہ کے وہ طبقات جنہوں نے عوام کی خاطر بطور محتسب کا کردار ادا کرنا تھا ان طبقات کو انتظامیہ نے مفادات پر لگا دیا شہباز شریف کے دور میں یہی انتظامیہ عوام کی بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر چیک اینڈ بیلنس کے تحت نظر رکھتی تھی لیکن موجودہ دور میں دکانداروں نے سرکاری نرخوں پر اکتفا کرنے کے بجائے از خود نرخ بڑھا کر قیمتوں کا تعین کر لیا آئے روز گھی،چینی کے نرخ بڑھتے ہیں تو عوام ان داروں کی طرف دیکھتے ہیں جو چیک اینڈ بیلنس کا اختیار رکھتے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹیوں میں ایک طویل عرصہ سے وہی لوگ شامل ہیں جو خود انتظامیہ کے ٹاؤٹ ہیں موجودہ ڈی سی لیہ کی ایک کار کردگی یہ ہے کہ ایسے چاپلوس ان کے پاس ہیں جو ان کی ناقص کارکردگی کو عوامی مقامات پر اجاگر کرنے کے بجائے سوشل میڈیا پر دن رات عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں لگے ہوئے ہیں موجودہ دور میں جبکہ عثمان بزدار ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے رہنے والے ہیں مگر مجال ہے موجودہ انتظامیہ نے عوامی ضروریات کی بنیادی اشیاء کے نرخوں پر کبھی نظر ڈالی ہو مجھے اپنے طبقہ کے ان افراد کو باور کرانا ہے جو انتظامیہ کی چاپلوسی میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں کہ چاپلوسی کرنے والا شخص خود تین بڑے گناہوں کا مرتکب ہوتا ہے۔ایک تو یہ کہ وہ ایسی تعریف کرتا ہے جو واقع کے مطابق نہیں ہوتی یہ جھوٹ ہے۔ دوسرے یہ کہ وہ منہ سے جو تعریف کرتا ہے اُس کو اپنے دل میں خود درست نہیں سمجھتا، یہ نفاق ہے۔ تیسرے یہ کہ اپنے ذاتی مفاد کی خاطر کسی کی خوشامد کرکے اُس کو فخر وغرور میں مبتلا کرتا ہے۔ یہ امر بالمعروف کے خلاف ہے۔
چنانچہ خوشامد و چاپلوسی اور جھوٹی تعریف سے دوسرے شخص کے لیے تباہی و بربادی کا سامان ہوجاتا ہے اور اُس میں دو برائیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ ایک غرور و تکبر اور دوسرے اپنی نسبت غلط فہمی۔ اپنی تعریف وتوصیف سن کر، غلط فہمی سے، وہ خوش فہمی میں مبتلا ہوجاتا ہے، جس سے آگے چل کر فخر و غرور اور ناز وتکبر جیسی برائیاں اُس میں جنم لیتی ہیں صحافت کے نام پر یہ افراد کسی طرح عوام کی آواز نہیں بلکہ یہ آنے والے وقت میں یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ جس مقام پر ہم کھڑے ہیں اس مقام پر کوئی اور نہیں کھڑا موجودہ اے سی لیہ نیاز مغل نے جس طرح ایک بااثر فرد کو سکول کے ایک گراؤنڈ پر قبضہ کرانے کی جو کاوش کی کیا وہ قابل تعریف ہے
 صحافت کے نام پر مفادات کا تحفظ کرنے والوں کو اتنا کہنا ہے کہ خوشامد اور چاپلوسی کا کوئی موسم ہوتا ہے نہ کوئی رنگ و بو اور نہ ہی کوئی کلیہ قاعدہ، یہ بے اختیار چیز ہے اور بے لگام، جو بے لوث پن سے شروع ہوتی ہے اور مطلب برآری پر ختم ہوتی ہے۔ خوش قسمتی یہ ہے کہ اس پر کوئی ٹیکس عائد نہیں۔ بہت سی ضرب المثل بھی خوشامد کی افادیت کو ظاہر کرتی ہیں مثلاً جتنا گڑ ڈالو گے اتنا ہی میٹھا ہوگا۔”یس باس، یس سر،جی جناب! جو آپ کہیں گے وہی ہوگا“جیسے الفاظ کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ افسران کو قابو کرنے کیلئے پہلے ان کی تعریف و توصیف کی آہستہ آہستہ،مدھر، میٹھی میٹھی بین بجائیے۔ جب یہ صاحبان چاپلوسی کے پھندے میں گرفتار ہونے لگیں تو سمجھ لیجئے کہ یہی وقت ہے بڑے بڑے کام نکلوانے کا۔ اس موقع پرہاں میں ہاں ملانا بھی انتہائی کارگر ثابت ہوتا ہے
Tags: column by jbar gujjar
Previous Post

غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازیخان میں پہلی دو روزہ قومی سیرت کانفرنس 21جون سے شروع ہو گی

Next Post

ڈیرہ غازیخان۔کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس کی بڑی کاروائی ،ایک کروڑ روپے مالیت سے زائد کا نان کسٹم پیڈ سامان پکڑ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اپنے سے بلند رتبہ شخصیت یا صاحب منصب کے سامنے محض مفاد حاصل کرنیکے لیے عاجزی وانکساری کرنا یا اپنے آپ کو نیچا دکھانا چاپلوسی کی  انتہا ہے ایک سبب شہرت کی طلب ہے لہٰذا بندہ طلب شہرت کے نقصانات کو اپنے پیش نظر رکھے بد قسمتی سے ہمارے ہاں بہت سے طبقات سے وابستہ افراد خوشامد اور چاپلوسی کے اسی مقام پر فائز ہیں ضلع لیہ میں جو بھی منتظم آیا ان چاپلوس افراد نے اس کا آگے بڑھ کر استقبال کیا صحافت میں بہت سے کردار ایسے ہیں جنہوں نے موجودہ ڈی سی لیہ کی خوشامد میں تمام حدیں کراس کر لی ہیں
آج جب ہم مہنگائی کی صورت حال دیکھتے ہیں تو یہ بھی ذخیرہ اندوزوں اور تاجروں کا انتظامی افسران کے ساتھ ایسا گٹھ جوڑ لگتا ہے جس سے محض حکومت کے خلاف عوام کے اندر نفرت کی ایسی دیواریں کھڑی کرنا ہیں جن کو کبھی گرایا نہ جاسکے بد قسمتی سے موجودہ ڈی سی کی اس خوشامد میں ہمارے لائر بھی پیش پیش ہیں اس بار جب ماہ صیام میں چینی کا بحران پیدا ہوا تو ایسے افراد کو پرمٹ دیئے گئے جن کو اس سے قبل کبھی دیئے ہی نہیں گئے کیا یہ حقیقت نہیں کہ یہ پرمٹ دولت کی چمک پر دیئے گئے انتظامیہ نے ایک کام یہ کیا کہ پریس کلب کو دو حصوں میں تقسیم کردیا اور اس تقسیم کے عمل سے خوب فائدہ اُٹھایا دکھ اس بات کا ہے کہ لیہ کے وہ طبقات جنہوں نے عوام کی خاطر بطور محتسب کا کردار ادا کرنا تھا ان طبقات کو انتظامیہ نے مفادات پر لگا دیا شہباز شریف کے دور میں یہی انتظامیہ عوام کی بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر چیک اینڈ بیلنس کے تحت نظر رکھتی تھی لیکن موجودہ دور میں دکانداروں نے سرکاری نرخوں پر اکتفا کرنے کے بجائے از خود نرخ بڑھا کر قیمتوں کا تعین کر لیا آئے روز گھی،چینی کے نرخ بڑھتے ہیں تو عوام ان داروں کی طرف دیکھتے ہیں جو چیک اینڈ بیلنس کا اختیار رکھتے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹیوں میں ایک طویل عرصہ سے وہی لوگ شامل ہیں جو خود انتظامیہ کے ٹاؤٹ ہیں موجودہ ڈی سی لیہ کی ایک کار کردگی یہ ہے کہ ایسے چاپلوس ان کے پاس ہیں جو ان کی ناقص کارکردگی کو عوامی مقامات پر اجاگر کرنے کے بجائے سوشل میڈیا پر دن رات عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں لگے ہوئے ہیں موجودہ دور میں جبکہ عثمان بزدار ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے رہنے والے ہیں مگر مجال ہے موجودہ انتظامیہ نے عوامی ضروریات کی بنیادی اشیاء کے نرخوں پر کبھی نظر ڈالی ہو مجھے اپنے طبقہ کے ان افراد کو باور کرانا ہے جو انتظامیہ کی چاپلوسی میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں کہ چاپلوسی کرنے والا شخص خود تین بڑے گناہوں کا مرتکب ہوتا ہے۔ایک تو یہ کہ وہ ایسی تعریف کرتا ہے جو واقع کے مطابق نہیں ہوتی یہ جھوٹ ہے۔ دوسرے یہ کہ وہ منہ سے جو تعریف کرتا ہے اُس کو اپنے دل میں خود درست نہیں سمجھتا، یہ نفاق ہے۔ تیسرے یہ کہ اپنے ذاتی مفاد کی خاطر کسی کی خوشامد کرکے اُس کو فخر وغرور میں مبتلا کرتا ہے۔ یہ امر بالمعروف کے خلاف ہے۔
چنانچہ خوشامد و چاپلوسی اور جھوٹی تعریف سے دوسرے شخص کے لیے تباہی و بربادی کا سامان ہوجاتا ہے اور اُس میں دو برائیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ ایک غرور و تکبر اور دوسرے اپنی نسبت غلط فہمی۔ اپنی تعریف وتوصیف سن کر، غلط فہمی سے، وہ خوش فہمی میں مبتلا ہوجاتا ہے، جس سے آگے چل کر فخر و غرور اور ناز وتکبر جیسی برائیاں اُس میں جنم لیتی ہیں صحافت کے نام پر یہ افراد کسی طرح عوام کی آواز نہیں بلکہ یہ آنے والے وقت میں یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ جس مقام پر ہم کھڑے ہیں اس مقام پر کوئی اور نہیں کھڑا موجودہ اے سی لیہ نیاز مغل نے جس طرح ایک بااثر فرد کو سکول کے ایک گراؤنڈ پر قبضہ کرانے کی جو کاوش کی کیا وہ قابل تعریف ہے
 صحافت کے نام پر مفادات کا تحفظ کرنے والوں کو اتنا کہنا ہے کہ خوشامد اور چاپلوسی کا کوئی موسم ہوتا ہے نہ کوئی رنگ و بو اور نہ ہی کوئی کلیہ قاعدہ، یہ بے اختیار چیز ہے اور بے لگام، جو بے لوث پن سے شروع ہوتی ہے اور مطلب برآری پر ختم ہوتی ہے۔ خوش قسمتی یہ ہے کہ اس پر کوئی ٹیکس عائد نہیں۔ بہت سی ضرب المثل بھی خوشامد کی افادیت کو ظاہر کرتی ہیں مثلاً جتنا گڑ ڈالو گے اتنا ہی میٹھا ہوگا۔”یس باس، یس سر،جی جناب! جو آپ کہیں گے وہی ہوگا“جیسے الفاظ کانوں میں رس گھولتے ہیں۔ افسران کو قابو کرنے کیلئے پہلے ان کی تعریف و توصیف کی آہستہ آہستہ،مدھر، میٹھی میٹھی بین بجائیے۔ جب یہ صاحبان چاپلوسی کے پھندے میں گرفتار ہونے لگیں تو سمجھ لیجئے کہ یہی وقت ہے بڑے بڑے کام نکلوانے کا۔ اس موقع پرہاں میں ہاں ملانا بھی انتہائی کارگر ثابت ہوتا ہے
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.