ملتان ۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کوششیں جاری، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر 15ہزار روپے جرمانے عائدکئے گئے ہیں، بوسن روڈ پر واقع ہوٹل پر 55 سو روپے، سبزی منڈی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 25سو روپے، دولت گیٹ ایریا میں دکاندار کو 3ہزار روپے، قادر پور راں میں واقع دو ہوٹلوں کے مالکان پر 55 سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
Source:
https://jang.com.pk/