• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

سعید الرحمن ۔ ۔ ایک گوہر نایاب ۔ تحریر ۔ عامر مسعود ۔ صدر الخدمت فاونڈیشن لیہ سٹی

webmaster by webmaster
نومبر 27, 2020
in کالم
0
سعید الرحمن ۔ ۔ ایک گوہر نایاب ۔ تحریر ۔ عامر مسعود ۔ صدر الخدمت فاونڈیشن لیہ سٹی

خدمت خلق کے اداروں سے جڑی ذمہ داریاں وقت کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ قربانی اور درد مانگتی ہیں ۔ خدا خوفی کا احساس اور یہ کہ لوگوں کی دی ہوئی امانتوں کو دیانتداری سے خرچ کرنا اور اپنی پوری صلاحتیوں کو کھپا دینا سعید الرحمن ایسے ہی ایک الخدمت فاونڈیشن لیہ سے جڑا صدر ضلع رضوان احمد خان کی ٹیم کا وہ گوہر ناےاب تھا جو آج ہم سے جدا ہوگیا ۔

نومبر 2010 سے الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ وابستگی اور بطور ایڈمنسٹریٹر میٹرنٹی ہوسپٹل اس پودے کو اپنی پوری توانائی سے سینچتا ایک بہترین انسان اور شاندار منتظم ٹھہرا ۔ الخدمت کے ضلع بھر میں بےشمار پروجیکٹس میں معاون کی حیثیت جن میں (آرفن کیئر پروگرام 140 سے زاےئد ےتیم بچوں کو تعلیمی اخراجات کی مد میں 4000 ماہانہ ادا کرتاہے)عیدالضحی کے موقع پر قربانی پروجیکٹ کی سپرویژن جس میں ہزاروں خاندانوں کو گوشت کی فراہمی ،ایمبولینس سسٹم ،شہر بھر میں پھیلے ہوئے کولیکشن باکسسز کا انتظام،الخدمت ڈایگناسٹک لیب کی تکنیکی معاونت یہ ہردم ایگریسو اور فعال منتظم کی حیثیت سے اپنی زمہ داریاں نبھاتے چلے گئے ۔ قابل قدر بات انکی زوجہ محترمہ بھی آرفن کیئر پروگرام میں بہت سپورٹیو رہیں ۔ الخدمت فاونڈیشن کا ہر فرد جہاں ایک اکائی اور خاندان کی جڑت میں شامل ہے اسی تناظر میں رضوان احمد خان کا یہ دکھ بھرا اظہار کہ یہ شخص قیمتی ہیرا تھا لیکن مٹھی میں ریت کی مانند نکل گیا ۔

میٹرنٹی ہوسپٹل کے 2020 کے آڈٹ کلیرنس پر بڑے فخر سے کہنے لگے عامر بھائی مٹھائی کھلائیں آج ہمارے ذمہ واجب الداء کچھ نہیں اور سارے حسابات کلیئر ہیں ۔ کسی ادارے کی ٹرانسپرنسی اور ساکھ واقعی اسکے مالی معاملات سے جڑی ہوتی ہے اور الحمداللہ اس بندہ خدا کے 2019 کلیرنس میں بھی اسی طرح کے الفاظ تھے جو آج بھی دل و دماغ پر نقش ہیں ۔ 39 سال کی عمر قلیل میں تین معصوم بچوں کو اللہ کے سپرد کرتے ہوئے وہ اسکے دربار میں سرخرو ہی پیش ہوا ۔

عرصہ دراز سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ایسا شاندار منتظم کہ میٹر نٹی ہوسپٹل کو تکنیکی مہارت اور سروسز میں سب سے آگے لے گیا اور ایسا صبر آزما کہ کبھی کام کی انتہائی مصروفیت کے باوجود اپنے درد کو کبھی کسی کے سامنے نہ تو بیان کیا نہ شکائیت ۔ آرگنائزیشن مینجمنٹ ایک مشکل سبجیکٹ ہوتا ہے جہاں فیصلہ سازی کی قوت ،معاملات کی سمجھ بوجھ اور خصوصی طور پر ان کا اطلاق وژن مانگتا ہے جو اس فرد میں بدرجہ اتم موجود تھا ۔ بلاشبہ فاونڈیشن سے وابستہ ذمہ داران کی نظریاتی وابستگی اور انکے اخلاص کو کسی دنیاوی ترازو میں تو نہ تولا جا سکتا ہے اور اسکی جزا بھی ےقینا رب العزت کے ہاں محفوظ ہو گی سعید الرحمن اپنی ذمہ داریوں کو حق سمجھ کر نبھا گئے ۔ وہ توےاران وفا کیش قبیلے کا فرد قرار پایا اور کسی نے سہی ترجمانی کی ۔

ان میں لہو جلا ہو ہمارا کہ جان و دل

محفل میں کچھ چراغ فروزاں ہوئے تو ہیں

ان کی جدائی پر جہاں انکے عزیزو احباب غمگین ہیں وہاں الخدمت سے جڑے تمام اراکین و زمہ داران بھی پرنم ہیں لیکن اللہ کے محبوب محمد ﷺکی یہ دعا کہ دل تو غمگین ہوتے ہیں اور آنکھ بھی روتی ہے لیکن ہم اللہ کی رضا میں راضی ہیں ۔

انکی دس سالہ جدوجہد اور زندگی میں وہ جاتے جاتے الخدمت کے کارکنان و خدمت گزاروں کے لئے ایک مثال اور معےار دے گےا جو ہم سب کے قابل تقلید ہے ۔ اللہ انکی بے مثال خدمات کو قبول فرمائے انکے اعزاء واقرباء کو صبر جمیل عطا کرے ۔ آمین

Tags: column by amir masood
Previous Post

لیہ ۔ چوک اعظم پولیس نے لڑکیوں کے ذریعے نوجوانوں کو ورغلا کر اغواء کرنے والا گروہ گرفتارکر لیا

Next Post

لیّہ . شہر کے 8مقامات پر لاک ڈاون لگ گیا

Next Post
لیّہ . شہر کے 8مقامات پر لاک  ڈاون  لگ گیا

لیّہ . شہر کے 8مقامات پر لاک ڈاون لگ گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
خدمت خلق کے اداروں سے جڑی ذمہ داریاں وقت کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ قربانی اور درد مانگتی ہیں ۔ خدا خوفی کا احساس اور یہ کہ لوگوں کی دی ہوئی امانتوں کو دیانتداری سے خرچ کرنا اور اپنی پوری صلاحتیوں کو کھپا دینا سعید الرحمن ایسے ہی ایک الخدمت فاونڈیشن لیہ سے جڑا صدر ضلع رضوان احمد خان کی ٹیم کا وہ گوہر ناےاب تھا جو آج ہم سے جدا ہوگیا ۔ نومبر 2010 سے الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ وابستگی اور بطور ایڈمنسٹریٹر میٹرنٹی ہوسپٹل اس پودے کو اپنی پوری توانائی سے سینچتا ایک بہترین انسان اور شاندار منتظم ٹھہرا ۔ الخدمت کے ضلع بھر میں بےشمار پروجیکٹس میں معاون کی حیثیت جن میں (آرفن کیئر پروگرام 140 سے زاےئد ےتیم بچوں کو تعلیمی اخراجات کی مد میں 4000 ماہانہ ادا کرتاہے)عیدالضحی کے موقع پر قربانی پروجیکٹ کی سپرویژن جس میں ہزاروں خاندانوں کو گوشت کی فراہمی ،ایمبولینس سسٹم ،شہر بھر میں پھیلے ہوئے کولیکشن باکسسز کا انتظام،الخدمت ڈایگناسٹک لیب کی تکنیکی معاونت یہ ہردم ایگریسو اور فعال منتظم کی حیثیت سے اپنی زمہ داریاں نبھاتے چلے گئے ۔ قابل قدر بات انکی زوجہ محترمہ بھی آرفن کیئر پروگرام میں بہت سپورٹیو رہیں ۔ الخدمت فاونڈیشن کا ہر فرد جہاں ایک اکائی اور خاندان کی جڑت میں شامل ہے اسی تناظر میں رضوان احمد خان کا یہ دکھ بھرا اظہار کہ یہ شخص قیمتی ہیرا تھا لیکن مٹھی میں ریت کی مانند نکل گیا ۔ میٹرنٹی ہوسپٹل کے 2020 کے آڈٹ کلیرنس پر بڑے فخر سے کہنے لگے عامر بھائی مٹھائی کھلائیں آج ہمارے ذمہ واجب الداء کچھ نہیں اور سارے حسابات کلیئر ہیں ۔ کسی ادارے کی ٹرانسپرنسی اور ساکھ واقعی اسکے مالی معاملات سے جڑی ہوتی ہے اور الحمداللہ اس بندہ خدا کے 2019 کلیرنس میں بھی اسی طرح کے الفاظ تھے جو آج بھی دل و دماغ پر نقش ہیں ۔ 39 سال کی عمر قلیل میں تین معصوم بچوں کو اللہ کے سپرد کرتے ہوئے وہ اسکے دربار میں سرخرو ہی پیش ہوا ۔ عرصہ دراز سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ایسا شاندار منتظم کہ میٹر نٹی ہوسپٹل کو تکنیکی مہارت اور سروسز میں سب سے آگے لے گیا اور ایسا صبر آزما کہ کبھی کام کی انتہائی مصروفیت کے باوجود اپنے درد کو کبھی کسی کے سامنے نہ تو بیان کیا نہ شکائیت ۔ آرگنائزیشن مینجمنٹ ایک مشکل سبجیکٹ ہوتا ہے جہاں فیصلہ سازی کی قوت ،معاملات کی سمجھ بوجھ اور خصوصی طور پر ان کا اطلاق وژن مانگتا ہے جو اس فرد میں بدرجہ اتم موجود تھا ۔ بلاشبہ فاونڈیشن سے وابستہ ذمہ داران کی نظریاتی وابستگی اور انکے اخلاص کو کسی دنیاوی ترازو میں تو نہ تولا جا سکتا ہے اور اسکی جزا بھی ےقینا رب العزت کے ہاں محفوظ ہو گی سعید الرحمن اپنی ذمہ داریوں کو حق سمجھ کر نبھا گئے ۔ وہ توےاران وفا کیش قبیلے کا فرد قرار پایا اور کسی نے سہی ترجمانی کی ۔ ان میں لہو جلا ہو ہمارا کہ جان و دل محفل میں کچھ چراغ فروزاں ہوئے تو ہیں ان کی جدائی پر جہاں انکے عزیزو احباب غمگین ہیں وہاں الخدمت سے جڑے تمام اراکین و زمہ داران بھی پرنم ہیں لیکن اللہ کے محبوب محمد ﷺکی یہ دعا کہ دل تو غمگین ہوتے ہیں اور آنکھ بھی روتی ہے لیکن ہم اللہ کی رضا میں راضی ہیں ۔ انکی دس سالہ جدوجہد اور زندگی میں وہ جاتے جاتے الخدمت کے کارکنان و خدمت گزاروں کے لئے ایک مثال اور معےار دے گےا جو ہم سب کے قابل تقلید ہے ۔ اللہ انکی بے مثال خدمات کو قبول فرمائے انکے اعزاء واقرباء کو صبر جمیل عطا کرے ۔ آمین
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.