اسلام آباد۔ وفاقی وزیراورسربراہ این سی او سی اسدعمر نے کہا ہے کہ کورونا سے اموات میں اضافہ ہورہاہے،گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران کورونا کیسز میں پانچ گنا اضافہ ہوا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسوں سے لوگوں کی زندگیاں اور روزگار کو خطرے میں ڈالا جارہا ہے، کوروناسےاموات میں بھی اضافہ ہورہاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسےمیں ہزاروں لوگ آئیں گےاورکورونا پھیلے گا۔
اسدعمر نے کہا کہ سندھ حکومت نےمارکیٹوں کےاوقات کارمیں کمی کی ہے،ابھی این سی او سی نے مارکیٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، مارکیٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ سندھ حکومت کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کہتے ہیں کہ اپنے گھروں کی تقاریب میں کورونا ٹیسٹ کرا کے آئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے رشکئی میں اپنی تقریب منسوخ کر دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کےدہرےمعیارکی وجہ سےشدیدنقصان ہورہاہے۔