لیہ(صبح پا کستان)پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کے لحاظ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر لیہ تیسرے نمبر پر آگیا،پنجاب ہیلتھ ریفارم روڈ میپ کے ماہانہ میٹنگ میں کارکردگی جانچتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی صفائی 100فیصد،ضروری طبی آلات کی فراہمی 100فیصد،ہسپتال میں سٹاف کی فراہمی 100فیصد،ضروری ادویات کی فراہمی 100فیصد،ہسپتال کو دیگر کارکردگی و اشیاء کی فراہمی پر 92فیصد سکور پر کارکردگی کے لحاظ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں تیسری پوزیشن پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ آگیا،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم 98فیصد سکور پر پہلی پوزیشن ملتان،ڈی ایچ کیو ہسپتال 93فیصدسکور پر دوسری پوزیشن جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ و ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر92فیصدسکور پر تیسری پوزیشن پرپنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی کارکردگی کو جانچتے ہوئے آگئے،ایم ایس ڈی کیو ہسپتال لیہ ڈاکٹر نیاز احمد نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی پنجاب ہیلتھ ریفارم روڈ میپ کے مطابق ماہانہ کارکردگی کے معیار کو جانچنے کے بعدمحکمہ صحت پنجاب کی طرف سے پوزیشن کا اعلان کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں گذشتہ ماہ اکتوبر کے دوران کلینکل لیب میں 25ہزار 8سو36مریضوں کے مختلف ٹیسٹ ہوئے جن میں ان ڈور کے 16ہزار 2سو 14مریض،آؤٹ ڈور کے 9ہزار 6سو22مریض،ای سی جی کے 1649مریض جن میں 876انڈور،773آؤٹ ڈور،ایکسرے کے 2407مریض انڈور کے 1105آؤٹ ڈور کے 1302مریض،الٹرا ساؤنڈ کے 33سو مریض انڈور کے 1041مریض،آؤٹ ڈور کے 2259مریض،سی ٹی سکین کے 663مریض انڈور کے 539آؤٹ ڈور کے 124مریض مستفید ہوئے انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں گذشتہ ماہ 15ہزار 1سو 7،آؤٹ ڈور میں 4ہزار 4سو26،او پی ڈی میں 34ہزار7سو 73مریض اور ڈیلوری کے 523مریضوں کو ہسپتال میں سہولیات دی گئیں،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ویژن کی تکیمل کیلئے ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء کی رہنمائی میں ضلع بھر و دیگر متصل علاقوں سے آنے والے شہریوں کو بہترین سہولیات دینے کیلئے 24گھنٹے خدمات دی جارہی ہیں جس میں سپیشلسٹ ڈاکٹر، سینئر ڈاکٹرز،وائی ڈی اے کے ڈاکٹرز و لیڈی ڈاکٹرز کے علاوہ پیرا میڈیکس،نرسسز،سپورٹنگ سٹاف کی دی جانے والی خدمات کی وجہ سے ہی کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن لی ہے انہوں نے کہا کہ اس پوزیشن کو بہتر کرنے کیلئے مزید خدمات دی جائیں گی تاکہ ڈی یچ کیو ہسپتال لیہ پہلی پوزیشن حاصل کرسکے۔