ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) علامہ محمد اقبال مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کے داعی تھے علامہ اقبال کے افکار پر عمل سے ملک اعتدال پسد اور فلاحی ریاست بنے گا یہ بات ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں غازی میڈیکل کالج سے ڈاکٹر روزینہ، فرحت بخاری، فلک ناز، گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین، فوزیہ یاسمین کے علاوہ گرلز گائیڈ کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام سے پاک سے کیا گیابعدازاں گرل گائیڈز نے اقبال کے مسلمانوں کے جذبات کو ابھارنے کے حوالے سے اشعار پر مشتمل پوسٹر سازی کی اور خوبصورت انداز میں تقاریر یں بھی کی اشعار کی پوسٹر سازی کے مقابلے میں کامیاب طلبہ کو سرٹیفکیٹ بھی دیے۔ اس موقع پر گرلز گائیڈ ٹرینر آسیہ پروین اور فوزیہ یاسمین نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










