• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کورونا میں تیزی؛ سرکاری و نجی دفاتر میں نصف عملہ بلانے کا فیصلہ

webmaster by webmaster
نومبر 7, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں, کرونا وائرس لیہ اپ ڈیٹ
0
کورونا میں تیزی؛ سرکاری و نجی دفاتر میں نصف عملہ بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر کے سرکاری و نجی اداروں میں عملہ آدھا بلانے، شادی کی ان ڈور تقاریب پر پابندی لگانے اور ماسک نہ پہننے پر 100 روپے جرمانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے کل سے ملک بھر میں احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے، دوسرے مرحلے کا نفاذ 31 جنوری 2021ء تک رہے گا جس کے تحت ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

سرکاری و نجی اداروں کو عملہ آدھا بلانے کا حکم
این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا کی بڑھتی ہوئی وبا کے دوران سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین سے متعلق بنائی گئی پالیسی پر عمل درآمد کرایا جائے گا اس لیے تمام سرکاری و نجی اداروں کے لیے ہدایت ہے کہ وہ کل سے اپنا آدھا عملہ بلائیں اور آدھے عملے سے گھر سے دفتری کام مکمل کرائیں۔

بند مقامات پر تقاریب پر پابندی

شادی کی تقاریب سے متعلق این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے میں ان ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی عائد ہوگی جس کا اطلاق 20 نومبر سے ہوگا تاہم شادی کی تقریبات کھلی فضا میں منعقد کرنے کی اجازت ہوگی اور کھلی فضا میں منعقد کی جانے والی تقریب میں ایک ہزار تک مہمان شریک ہوسکیں گے۔

کون کون سے شہر شامل؟

احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاذ کورونا کے حساس شہروں میں ہوگا ان میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، حیدرآباد، گلگت، مظفر آباد، میرپور، پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، بہاولپور، ایبٹ آباد شامل ہیں۔

دوسرے مرحلے میں فیس ماسک کے لیے گلگت بلتستان ماڈل پر عمل درآمد ہوگا، گلگت بلتستان کی طرز پر ماسک نہ پہننے والوں کو 100 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اس کے عوض اسے تین ماسک فراہم کیے جائیں گے۔

Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

لیہ۔عالمی مجلس ختم نبوت کے زیر اہتمام تحٖفظ ناموس رسالت ﷺریلی

Next Post

لیہ۔ گستاخانہ خاکوں کے خلاف ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی احتجاجی ریلی

Next Post
لیہ۔  گستاخانہ خاکوں کے خلاف ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال  کی  احتجاجی ریلی

لیہ۔ گستاخانہ خاکوں کے خلاف ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی احتجاجی ریلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک بھر کے سرکاری و نجی اداروں میں عملہ آدھا بلانے، شادی کی ان ڈور تقاریب پر پابندی لگانے اور ماسک نہ پہننے پر 100 روپے جرمانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے کل سے ملک بھر میں احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے، دوسرے مرحلے کا نفاذ 31 جنوری 2021ء تک رہے گا جس کے تحت ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ سرکاری و نجی اداروں کو عملہ آدھا بلانے کا حکم این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا کی بڑھتی ہوئی وبا کے دوران سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین سے متعلق بنائی گئی پالیسی پر عمل درآمد کرایا جائے گا اس لیے تمام سرکاری و نجی اداروں کے لیے ہدایت ہے کہ وہ کل سے اپنا آدھا عملہ بلائیں اور آدھے عملے سے گھر سے دفتری کام مکمل کرائیں۔ بند مقامات پر تقاریب پر پابندی شادی کی تقاریب سے متعلق این سی او سی نے فیصلہ کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے میں ان ڈور شادی کی تقریبات پر پابندی عائد ہوگی جس کا اطلاق 20 نومبر سے ہوگا تاہم شادی کی تقریبات کھلی فضا میں منعقد کرنے کی اجازت ہوگی اور کھلی فضا میں منعقد کی جانے والی تقریب میں ایک ہزار تک مہمان شریک ہوسکیں گے۔ کون کون سے شہر شامل؟ احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا نفاذ کورونا کے حساس شہروں میں ہوگا ان میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، حیدرآباد، گلگت، مظفر آباد، میرپور، پشاور، کوئٹہ، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، بہاولپور، ایبٹ آباد شامل ہیں۔ دوسرے مرحلے میں فیس ماسک کے لیے گلگت بلتستان ماڈل پر عمل درآمد ہوگا، گلگت بلتستان کی طرز پر ماسک نہ پہننے والوں کو 100 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اس کے عوض اسے تین ماسک فراہم کیے جائیں گے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.