لاہور۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اوکاڑہ اوردیپالپوردوروں کے دوران عوامی شکایات پرایکشن لیتے ہوئے ڈی سی اور اے سی دیپالپور کو عہدوں سے ہٹا دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے 2افسران کواوایس ڈی بنادیاگیاجبکہ ایک کی کارکردگی پراظہارناراضگی کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈی سی اوکاڑہ کوعہدے سے ہٹادیا اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو ڈی سی اوکاڑہ کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ دیپالپورمیں صفائی کے ناقص انتظامات اورکرپشن کی شکایات پراسسٹنٹ کمشنر سٹی دیپالپور کو بھی عہدے سے ہٹا دیا اوراورنگزیب کو اے سی سٹی دیپالپور تعینات کردیاگیا ،وزیراعلیٰ نے سیکرٹری تعمیرات کی کارکردگی پراظہارناراضگی گیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاکہناہے کہ اچانک دوروں سے اصل حقائق کاعلم ہوتاہے،عوام کو ریلیف دینے کےلئے سہولت بازار لگائے گئے ،افسران افسرشاہی چھوڑ دیں،عوام کی خدمت کو شعار بنائیں،عوامی خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔