لیہ (صبح پا کستان) فرانس کے صدر کی طرف سے گستاخانہ مواد کی سر پر ستی اور حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے دل زخمی ہو ئے ہیں ،امت مسلمہ اور پر امن انسانوں کے خلاف حکومت فرانس کی یہ دہشت گردی نا قابل معافی جرم ہے، نفرت تعصب اور تنگ نظری پر مبنی فرانسیسی صدر کا یہ عمل دنیا کے امن کو تباہ کر نے کی سازش ہے ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انجم صحرائی صدرتحریک استقلال جنوبی پنجاب اور چوہدری محمد اشرف تبسم ضلعی صدر ٹحریک استقلال لیہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا
انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کے لئے حضرت محمد ﷺ سے زیادہ کوئی عزیز نہیں اور نا موس رسالت ﷺ سے زیادہ کو ئی شے اہم نہیں، بلا تاخیر او آٗی سی کا اجلاس طلب کیا جائے اورپا کستان سمیت تمام اسلامی حکو متیں فرانس کے ساتھ ا پنے تعلقات پر نظر ثانی کرتے ہو ئے اس مسئلہ کو اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورم پر اٹھا ئیں اور دنیا بھر میں فرانسیسی مصنوعات کے با ئیکاٹ کیا جا ئے