لیہ {صبح پا کستان } بہاوالدین زکریا یونیورسٹی بہادر سب کیمپس کے 352 ملین میگا پراجیکٹ میں مبینہ طور پر ناقص میٹیریل استعمال کرنے کا انکشاف ۔ انٹی کرپشن نے انکوائری کے بعد الزام ثابت ہونے پرانٹی کرپشن کی طرف سے ایکسین بلڈنگ اور ٹھیکیدار سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔
مقدمہ میں ایکسیئن بلڈنگ سلیم، ایس ڈی او اسماعیل، سب انجینئر عابد سگوار ٹھیکیدار عبدالحمید اور اکاونٹ آفیسر رانا فاروق کو نامزد کیا گیا ہے ۔
محکمہ بلڈنگ کے افسران اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن آفیسر ظہیر احمد لوہانچ کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر میں الزام لگا یا گیا ہے کہ
بلڈنگ لیہ دوران تعمیر بہادر سب کیمپس بی زیڈ یو ملتان انتہائی نا قص اورspecification کے بر عکس کام کرایا ہے جس سے سرکار کے نقصان کا اندیشہ ہے
تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی ہے ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں