• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

مولانا فضل الرحمن اندر سے ہمارے ساتھ ہیں ، نوازشریف سے چن چن کربدلہ لیں گے۔فیاض الحسن چوہان وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب

webmaster by webmaster
اکتوبر 3, 2020
in First Page, لاہور
0
مولانا فضل الرحمن اندر سے ہمارے ساتھ ہیں ، نوازشریف  سے چن چن کربدلہ لیں گے۔فیاض الحسن چوہان وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب

لاہور ۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ نوازشریف کےساتھ اے پی سی کے ذریعے سیاست ہوئی ،آصف زرداری نے اے پی سی میں 2یا 3منٹ اپنی تقریر میں احتیاط کی ،مولانا فضل الرحمان نے بھی تقریر میں مناسب بات کی ،ان کو پتہ تھا کہ نوازشریف اپنا نقصان کریں گے ،انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے لانگ مارچ کی ناکامی کابدلہ لینا ہے ، مولانا فضل الرحمن ان سے چن چن کربدلہ لیں گے ،مولانا اندر سے ہمارے ساتھ ہیں ۔

فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کے کیسز رواں ماہ انجام تک پہنچ رہے ہیں ،ن لیگ اب میم لیگ میں تبدیل ہوچکی ہے ،نوازشریف کے ساتھ اے پی سی کے ذریعے سیاست ہوئی ،آصف زرداری نے اے پی سی میں 2یا 3منٹ اپنی تقریر میں احتیاط کی ،مولانا فضل الرحمان نے بھی تقریر میں مناسب بات کی ،انہوںنے نوازشریف کو آگے کر دیا،ان کو پتہ تھا کہ نوازشریف اپنا نقصان کریں گے ، زرداری چپ ہو گئے، بلاول باہر چلے گئے اورمولانا گھومنے پھرنے چلے گئے ،یہ ذہنی تناﺅختم کرنے کیلئے ملکی راز افشا کرنے پر لگ گئے ۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ شہبازشریف نے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خود واپس لی،شہبازشریف تنگ آچکے تھے ،انہوں نے ن اورم کو بہت سمجھایا لیکن بے سودرہا،ن لیگ وفاق، پنجاب کے صدر سب چپ ہیں ،ن لیگ نے شین لیگ کے کہنے پر جتنا کھیلنا ہے اتنا ہی بیڑہ غرق کرے گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ مسترد ہونیوالے وزیراعظم عمران خان کو سلیکٹڈ کہہ رہے ہیں،2013کے الیکشن میں410پٹیشنز،2018 الیکشن میں95پٹیشنزداخل ہوئیں،2013 کے الیکشن میں سلطان مفرورالدین دوتہائی اکثریت کا مطالبہ کررہے تھے،الیکشن کا 20 فیصد نتیجہ نہیں آیا تھا اور یہ اکثریت کی بات کررہے تھے، ہم نے پہلے دوسال ان کی حکومت کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ،2013 کے الیکشن کے بعد ہم نے4 حلقے کھولنے کامطالبہ کیاتھا،چاروں حلقے بعد میں کھلے،چاروں میں دھاندلی ثابت ہوئی،اسی ایک حلقے سے سلطان مفرور الدین وزیراعظم تھے، 2013 کے الیکشن کے بعد ان کے چہرے سے ہنسی غائب تھی ،2018 الیکشن میں95پٹیشنزداخل ہوئیں،یہ کسی فورم پر دھاندلی کے ثبوت نہیں دے سکے ۔

انہوں نے کہاکہ آرٹی ایس جہاں جہاں بیٹھا وہاں پی ٹی آئی کے امیدوارہارے،مستردشدہ لوگوں کی طرف سے سلیکٹڈکہنااب بندہوناچاہئے، عوام نے پی ٹی آئی اور عمران خان کو آنکھوں پر بٹھا کر وزیراعظم بنایا،آپ وزیراعظم رہے ہیں حلف اٹھایا تھا،حلف میں درج ہے کہ کوئی قومی راز افشا نہیں کروں گا،انہوں نے جوحرکت کی اس سے سرشرم سے جھک گئے ۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ ایٹم بم کے موجد ڈاکٹرعبدالقدیر کے بیسیوں انٹرویو موجود ہیں ،ڈاکٹر قدیر نے کہاکہ نوازشریف ایٹمی دھماکوں پر تیار نہیں تھے ، نوازشریف تو امریکی صدر سے 5 ارب روپے لینے کا سوچ رہے تھے ،ایٹمی دھماکا نہ کرنے پر قاضی حسین احمد نے ملین مارچ کئے تھے ،عوام نے بھی نوازشریف پر ایٹمی دھماکوں کیلئے دباﺅ ڈالا۔

انہوںنے کہاکہ آپ کرپشن منی لانڈرنگ اورجعلی اکاﺅنٹس بم بنا سکتے ہیں ،آپ لوگ کرپشن آف مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے علمبردار ہیں ، مولانا فضل الرحمان نے اپنے لانگ مارچ کی ناکامی کابدلہ لینا ہے ، مولانا فضل الرحمن ان سے چن چن کربدلہ لیں گے ،مولانا اندر سے ہمارے ساتھ ہیں ،80کی دہائی میں پاکستان ایٹم بم بنا چکا تھا،نوازشریف نے کروزمیزائل کی بات کرکے بڑی غلطی کی،نوازشریف نے اپنے حلف کے ساتھ خیانت کی،کروز میزائل پرریورس انجینئرنگ کی بات پرسائنسدان ثمر مبارک مند جواب دے چکے ہیں۔

Source: ڈیلی پاکستان آن لائن
Tags: lahore news
Previous Post

چوک اعظم . تیز رفتار پک اپ ڈالہ الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 20 افراد زخمی , تحصیل ہسپتال منتقل

Next Post

نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Next Post
نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

نواز شریف کی تقاریر پر پابندی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
لاہور ۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ نوازشریف کےساتھ اے پی سی کے ذریعے سیاست ہوئی ،آصف زرداری نے اے پی سی میں 2یا 3منٹ اپنی تقریر میں احتیاط کی ،مولانا فضل الرحمان نے بھی تقریر میں مناسب بات کی ،ان کو پتہ تھا کہ نوازشریف اپنا نقصان کریں گے ،انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے لانگ مارچ کی ناکامی کابدلہ لینا ہے ، مولانا فضل الرحمن ان سے چن چن کربدلہ لیں گے ،مولانا اندر سے ہمارے ساتھ ہیں ۔ فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کے کیسز رواں ماہ انجام تک پہنچ رہے ہیں ،ن لیگ اب میم لیگ میں تبدیل ہوچکی ہے ،نوازشریف کے ساتھ اے پی سی کے ذریعے سیاست ہوئی ،آصف زرداری نے اے پی سی میں 2یا 3منٹ اپنی تقریر میں احتیاط کی ،مولانا فضل الرحمان نے بھی تقریر میں مناسب بات کی ،انہوںنے نوازشریف کو آگے کر دیا،ان کو پتہ تھا کہ نوازشریف اپنا نقصان کریں گے ، زرداری چپ ہو گئے، بلاول باہر چلے گئے اورمولانا گھومنے پھرنے چلے گئے ،یہ ذہنی تناﺅختم کرنے کیلئے ملکی راز افشا کرنے پر لگ گئے ۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ شہبازشریف نے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خود واپس لی،شہبازشریف تنگ آچکے تھے ،انہوں نے ن اورم کو بہت سمجھایا لیکن بے سودرہا،ن لیگ وفاق، پنجاب کے صدر سب چپ ہیں ،ن لیگ نے شین لیگ کے کہنے پر جتنا کھیلنا ہے اتنا ہی بیڑہ غرق کرے گا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ مسترد ہونیوالے وزیراعظم عمران خان کو سلیکٹڈ کہہ رہے ہیں،2013کے الیکشن میں410پٹیشنز،2018 الیکشن میں95پٹیشنزداخل ہوئیں،2013 کے الیکشن میں سلطان مفرورالدین دوتہائی اکثریت کا مطالبہ کررہے تھے،الیکشن کا 20 فیصد نتیجہ نہیں آیا تھا اور یہ اکثریت کی بات کررہے تھے، ہم نے پہلے دوسال ان کی حکومت کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی ،2013 کے الیکشن کے بعد ہم نے4 حلقے کھولنے کامطالبہ کیاتھا،چاروں حلقے بعد میں کھلے،چاروں میں دھاندلی ثابت ہوئی،اسی ایک حلقے سے سلطان مفرور الدین وزیراعظم تھے، 2013 کے الیکشن کے بعد ان کے چہرے سے ہنسی غائب تھی ،2018 الیکشن میں95پٹیشنزداخل ہوئیں،یہ کسی فورم پر دھاندلی کے ثبوت نہیں دے سکے ۔ انہوں نے کہاکہ آرٹی ایس جہاں جہاں بیٹھا وہاں پی ٹی آئی کے امیدوارہارے،مستردشدہ لوگوں کی طرف سے سلیکٹڈکہنااب بندہوناچاہئے، عوام نے پی ٹی آئی اور عمران خان کو آنکھوں پر بٹھا کر وزیراعظم بنایا،آپ وزیراعظم رہے ہیں حلف اٹھایا تھا،حلف میں درج ہے کہ کوئی قومی راز افشا نہیں کروں گا،انہوں نے جوحرکت کی اس سے سرشرم سے جھک گئے ۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ ایٹم بم کے موجد ڈاکٹرعبدالقدیر کے بیسیوں انٹرویو موجود ہیں ،ڈاکٹر قدیر نے کہاکہ نوازشریف ایٹمی دھماکوں پر تیار نہیں تھے ، نوازشریف تو امریکی صدر سے 5 ارب روپے لینے کا سوچ رہے تھے ،ایٹمی دھماکا نہ کرنے پر قاضی حسین احمد نے ملین مارچ کئے تھے ،عوام نے بھی نوازشریف پر ایٹمی دھماکوں کیلئے دباﺅ ڈالا۔ انہوںنے کہاکہ آپ کرپشن منی لانڈرنگ اورجعلی اکاﺅنٹس بم بنا سکتے ہیں ،آپ لوگ کرپشن آف مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے علمبردار ہیں ، مولانا فضل الرحمان نے اپنے لانگ مارچ کی ناکامی کابدلہ لینا ہے ، مولانا فضل الرحمن ان سے چن چن کربدلہ لیں گے ،مولانا اندر سے ہمارے ساتھ ہیں ،80کی دہائی میں پاکستان ایٹم بم بنا چکا تھا،نوازشریف نے کروزمیزائل کی بات کرکے بڑی غلطی کی،نوازشریف نے اپنے حلف کے ساتھ خیانت کی،کروز میزائل پرریورس انجینئرنگ کی بات پرسائنسدان ثمر مبارک مند جواب دے چکے ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.