• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

عمران خان کو لانے والے بتائیں یہ سوغات قوم پر کیوں مسلط کی گئی، نواز شریف

webmaster by webmaster
اکتوبر 1, 2020
in First Page, لاہور
0
عمران خان کو لانے والے بتائیں یہ سوغات قوم پر کیوں مسلط کی گئی، نواز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو لانے والے جواب دیں یہ سوغات کیوں قوم پر مسلط کی گئی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملکی صورتحال دیکھ کر دل غمگین ہوتا ہے، شہباز شریف ناکردہ گناہوں کی سزا میں جیل میں ہیں، بی آر ٹی 6 سال سے مکمل نہیں ہوا، کبھی آگ لگ جاتی ہے، چھتیں ٹوٹ جاتی ہیں، ہمارے تین منصوبوں سے زیادہ خرچہ پشاور پر ہوا ہے۔

ملک کا بیڑا غرق کردیا
نواز شریف نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم سے پوچھیں ، غریب کے گھر میں فاقہ کشی ہورہی ہے، بچے اسکول نہیں جاسکتے، ریاستہ مدینہ کے دعوے ہیں اور حالات یہ ہیں کہ لوگ سکون سے سو نہیں سکتے، انہوں نے ملک کا اور کشمیر کا بیڑا غرق کردیا ہے، حکومت نے ملک کو تباہ و بردباد کردیا، ڈیڑھ کروڑ لوگ بے روزگار ہوگئے۔

اب چپ نہیں رہوں گا

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کو لانے والے کہاں ہیں، اس قوم کو وہ بھی جواب دیں، ہم عمران خان سے نہیں پوچھتے کیونکہ ہم انہیں کوئی اہمیت نہیں دیتے، انہیں ہمارے سروں پر مسلط کردیا گیا، لانے والے جو سوغات لائے ہیں، وہ بتائیں کس خوشی میں یہ سوغات مسلط کی ہے، کیوں ملک کا مینڈیٹ چوری کیا، یہ باتیں ایک نہ ایک دن منظر عام پر آنی تھیں، حالات کو دیکھ کر چپ نہیں رہ سکتا، کوئی چپ کرانے کی کوشش نہ کرے کیونکہ اب میں چپ نہیں ہوں گا۔

دہرا معیار نہیں چلے گا

نواز شریف کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے امریکا میں اربوں کے اثاثے بنائے ہیں، بچوں کی الگ داستان ہے، انہیں عمران خان ایماندار کہتے ہیں اور استعفی بھی مسترد کردیا، ملک میں ایمانداری اور بے ایمانی کا یہ معیار ہے، جدی پشتی امیر لوگ بے ایمان ہیں کیونکہ وہ سیاست دان ہیں، دوسری طرف جنرل باجوہ ایمان دار ہیں، یہ معیار نہیں چلے گا، دہرے معیار پر خاموش نہیں رہوں گا، کوئی خاموش کرانے کی کوشش بھی نہ کرے۔

مہنگائی، بد امنی کے ذمہ دار عمران خان نہیں انہیں لانے والے ہیں

سابق وزیراعظم نے کہا کہ انصاف اور معیار صرف پارلیمنٹ کے لیے ہے، ایک کٹھ پتلی ہے جسے وزیراعظم بناکر بٹھادیا، مسائل کے ذمہ دار حکومت کو لانے والے ہیں، الیکشن جیتنے والوں کو ہروانے والے آپ ہیں، اگر کوئی بھوک سے مرتا ہے، موٹروے پر زیادتی ہوتی ہے، آٹا چینی، بجلی مہنگی ہونے، روپیہ گرنے، امن و امان کی خراب صورتحال کے ذمہ دار عمران خان نہیں بلکہ انہیں لانے والے ذمہ دار ہیں، ایسے شخص کو لاکر بٹھادیا جو ہر بات پر سرتسلیم خم کرتا ہے، اسی لیے معیشت تباہ ہوئی اور ملک کا یہ حال ہوا اور دنیا بھر میں رسوائی ہے۔

جرائم کا حساب دینا پڑے گا

نواز شریف نے کہا کہ تنخواہ نہ لینے پر ان عدالتوں سے مجھے نااہل کرایا گیا، کہیں سے کرنل اور کہیں سے جنرل نکلتا تھا، آئی ایس آئی کے جنرل فیض حمید چیف جسٹس کے پاس گئے کہ نواز شریف کا کیس سننے والے بنچ میں شوکت صدیقی کو نہ رکھا جائے، نواز شریف اور مریم کو باہر آنے دیا تو ہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائے گی، پھر کہتے ہیں ہم مداخلت نہیں کرتے، جنرل فیض کس کی ہدایات پر کام کرتے تھے، الیکشن کسی کو ہروانا جتوانا یہ بڑے جرائم ہیں، جن کا حساب دینا پڑے گا، مولانا غفور حیدری نے بتایا کہ ان سے آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا کہ نواز شریف کا معاملہ حل کرنے میں دخل نہ دیں، یہ باتیں کہاں سی چلتی ہیں۔

عدالتوں سے انصاف کیسے ملے گا

نواز شریف نے مزید کہا کہ آج یہ حالات ہیں کہ لوگ روٹی کھاتے ہیں تو سالن کے پیسے نہیں ہوتے، پانی سے کھاتے ہیں، ہم 2018 کا الیکشن جیتے ہوئے تھے، آر ٹی ایس بند کرکے ہماری سیٹیں پی ٹی آئی کو دلوائی گئیں، کل اسلام آباد ہائی کورٹ نے میرے خلاف یہ ارشادات فرمائے ہیں، کیسے کہیں ہمیں انصاف ملے گا۔

چیف جسٹس نے چھوڑ دیا لیکن ہم نہیں چھوڑیں گے

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سرحد پر شہید فوجی کو سلام کرتا ہوں لیکن اس فوجی کو سلام نہیں کرتا جو وزیراعظم ہاؤس کا گیٹ پھلانگ کر عوام کا مینڈیٹ چوری کرتا ہے، نیب نے علیمہ خان کو کچھ نہیں کہا، عمران خان نے زندگی میں کوئی کاروبار نہیں کیا، یہ بنی گالہ کی ریاست کہاں سے بنائی، زمان پارک کے گھر پر کہاں سے کروڑوں روپے لگائے، ثاقب نثار نے عمران خان کو چھوڑ دیا، لیکن ہم اور قوم نہیں چھوڑیں گے۔

Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

پاکستان کے کورونا کے خلاف اقدامات قابل تعریف ہیں،عالمی ادارہ صحت

Next Post

لیہ۔ نیب سیاسی وابستگیوں سے با لا تر ہو کربلا امتیاز قو می دو لت لوٹنے والے تمام افراد کے خلاف کاروائی یقینی بنا ئے۔ انجم صحرائی

Next Post
لیہ۔  نیب سیاسی وابستگیوں سے با لا تر ہو کربلا امتیاز قو می دو لت لوٹنے والے تمام افراد کے خلاف کاروائی یقینی بنا ئے۔ انجم صحرائی

لیہ۔ نیب سیاسی وابستگیوں سے با لا تر ہو کربلا امتیاز قو می دو لت لوٹنے والے تمام افراد کے خلاف کاروائی یقینی بنا ئے۔ انجم صحرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو لانے والے جواب دیں یہ سوغات کیوں قوم پر مسلط کی گئی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملکی صورتحال دیکھ کر دل غمگین ہوتا ہے، شہباز شریف ناکردہ گناہوں کی سزا میں جیل میں ہیں، بی آر ٹی 6 سال سے مکمل نہیں ہوا، کبھی آگ لگ جاتی ہے، چھتیں ٹوٹ جاتی ہیں، ہمارے تین منصوبوں سے زیادہ خرچہ پشاور پر ہوا ہے۔ ملک کا بیڑا غرق کردیا نواز شریف نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم سے پوچھیں ، غریب کے گھر میں فاقہ کشی ہورہی ہے، بچے اسکول نہیں جاسکتے، ریاستہ مدینہ کے دعوے ہیں اور حالات یہ ہیں کہ لوگ سکون سے سو نہیں سکتے، انہوں نے ملک کا اور کشمیر کا بیڑا غرق کردیا ہے، حکومت نے ملک کو تباہ و بردباد کردیا، ڈیڑھ کروڑ لوگ بے روزگار ہوگئے۔ اب چپ نہیں رہوں گا سابق وزیراعظم نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کو لانے والے کہاں ہیں، اس قوم کو وہ بھی جواب دیں، ہم عمران خان سے نہیں پوچھتے کیونکہ ہم انہیں کوئی اہمیت نہیں دیتے، انہیں ہمارے سروں پر مسلط کردیا گیا، لانے والے جو سوغات لائے ہیں، وہ بتائیں کس خوشی میں یہ سوغات مسلط کی ہے، کیوں ملک کا مینڈیٹ چوری کیا، یہ باتیں ایک نہ ایک دن منظر عام پر آنی تھیں، حالات کو دیکھ کر چپ نہیں رہ سکتا، کوئی چپ کرانے کی کوشش نہ کرے کیونکہ اب میں چپ نہیں ہوں گا۔ دہرا معیار نہیں چلے گا نواز شریف کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے امریکا میں اربوں کے اثاثے بنائے ہیں، بچوں کی الگ داستان ہے، انہیں عمران خان ایماندار کہتے ہیں اور استعفی بھی مسترد کردیا، ملک میں ایمانداری اور بے ایمانی کا یہ معیار ہے، جدی پشتی امیر لوگ بے ایمان ہیں کیونکہ وہ سیاست دان ہیں، دوسری طرف جنرل باجوہ ایمان دار ہیں، یہ معیار نہیں چلے گا، دہرے معیار پر خاموش نہیں رہوں گا، کوئی خاموش کرانے کی کوشش بھی نہ کرے۔ مہنگائی، بد امنی کے ذمہ دار عمران خان نہیں انہیں لانے والے ہیں سابق وزیراعظم نے کہا کہ انصاف اور معیار صرف پارلیمنٹ کے لیے ہے، ایک کٹھ پتلی ہے جسے وزیراعظم بناکر بٹھادیا، مسائل کے ذمہ دار حکومت کو لانے والے ہیں، الیکشن جیتنے والوں کو ہروانے والے آپ ہیں، اگر کوئی بھوک سے مرتا ہے، موٹروے پر زیادتی ہوتی ہے، آٹا چینی، بجلی مہنگی ہونے، روپیہ گرنے، امن و امان کی خراب صورتحال کے ذمہ دار عمران خان نہیں بلکہ انہیں لانے والے ذمہ دار ہیں، ایسے شخص کو لاکر بٹھادیا جو ہر بات پر سرتسلیم خم کرتا ہے، اسی لیے معیشت تباہ ہوئی اور ملک کا یہ حال ہوا اور دنیا بھر میں رسوائی ہے۔ جرائم کا حساب دینا پڑے گا نواز شریف نے کہا کہ تنخواہ نہ لینے پر ان عدالتوں سے مجھے نااہل کرایا گیا، کہیں سے کرنل اور کہیں سے جنرل نکلتا تھا، آئی ایس آئی کے جنرل فیض حمید چیف جسٹس کے پاس گئے کہ نواز شریف کا کیس سننے والے بنچ میں شوکت صدیقی کو نہ رکھا جائے، نواز شریف اور مریم کو باہر آنے دیا تو ہماری دو سال کی محنت ضائع ہوجائے گی، پھر کہتے ہیں ہم مداخلت نہیں کرتے، جنرل فیض کس کی ہدایات پر کام کرتے تھے، الیکشن کسی کو ہروانا جتوانا یہ بڑے جرائم ہیں، جن کا حساب دینا پڑے گا، مولانا غفور حیدری نے بتایا کہ ان سے آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا کہ نواز شریف کا معاملہ حل کرنے میں دخل نہ دیں، یہ باتیں کہاں سی چلتی ہیں۔ عدالتوں سے انصاف کیسے ملے گا نواز شریف نے مزید کہا کہ آج یہ حالات ہیں کہ لوگ روٹی کھاتے ہیں تو سالن کے پیسے نہیں ہوتے، پانی سے کھاتے ہیں، ہم 2018 کا الیکشن جیتے ہوئے تھے، آر ٹی ایس بند کرکے ہماری سیٹیں پی ٹی آئی کو دلوائی گئیں، کل اسلام آباد ہائی کورٹ نے میرے خلاف یہ ارشادات فرمائے ہیں، کیسے کہیں ہمیں انصاف ملے گا۔ چیف جسٹس نے چھوڑ دیا لیکن ہم نہیں چھوڑیں گے سابق وزیراعظم نے کہا کہ سرحد پر شہید فوجی کو سلام کرتا ہوں لیکن اس فوجی کو سلام نہیں کرتا جو وزیراعظم ہاؤس کا گیٹ پھلانگ کر عوام کا مینڈیٹ چوری کرتا ہے، نیب نے علیمہ خان کو کچھ نہیں کہا، عمران خان نے زندگی میں کوئی کاروبار نہیں کیا، یہ بنی گالہ کی ریاست کہاں سے بنائی، زمان پارک کے گھر پر کہاں سے کروڑوں روپے لگائے، ثاقب نثار نے عمران خان کو چھوڑ دیا، لیکن ہم اور قوم نہیں چھوڑیں گے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.