• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پاک فوج پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہے، پرویزالٰہی

webmaster by webmaster
ستمبر 29, 2020
in First Page, لاہور
0
میاں برادارن معیشت تباہ کر کے گئے،پنجاب اور وفاق کے بجٹ میں مسلم لیگ ق حکومت کی مکمل حمایت کرے گی:چوہدری پرویز الٰہی

لاہور ۔ سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ فوج پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہے، نوازشریف کی ڈان لیکس والی ٹیم پارٹی پر حاوی ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ فوج پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہے، نوازشریف کی ڈان لیکس والی ٹیم پارٹی پر حاوی ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ فوج آئینی ادارہ ہے اور اس آئینی حیثیت میں وہ حکومت کے ساتھ جو تعاون کرتا ہے وہ بھی آئینی عمل ہے، نوازشریف اس آئینی عمل کی مخالفت کرکے آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں جو قابل افسوس بھی ہے اور قابل مذمت بھی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہر وہ کام نہ کریں جو الطاف حسین کرتے رہے ہیں، الطاف حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہ ان کا انجام بھی اپنے ذہن میں رکھیں، آج الطاف حسین قومی سیاست میں ماضی کا قصہ بن چکے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ابھی کچھ ہی دن پہلے آرمی چیف نے بھارت کے خطرناک عزائم کو بھانپتے ہوئے پاک فوج کو بھی جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم دیا تھا اور عین اس دوران نوازشریف کی طرف سے اپنی ہی فوج کے خلاف اعلان جنگ ملک دشمنی کی بدترین مثال ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ نے نوازشریف کے فوج دشمن بیان پر جس طرح شادیانے بجائے ہیں اور ان کو ہاتھوں ہاتھ لیا ہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ ماضی کی طرح آج بھی وہ بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو آج کشمیریوں کی بھی یاد آگئی ہے حالانکہ جب وہ وزیراعظم تھے اور بھارت روزانہ کنٹرول لائن پر بمباری کرکے بے گناہ کشمیریوں کو شہید کررہا تھا تو نوازشریف نریندر مودی کے ساتھ پگڑیاں بدل رہے تھے اور اس کے گھر والوں کو ساڑھیاں بھجوا رہے تھے جبکہ فوج کنٹرول لائن پراپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی تھی۔

Source: city42.tv
Tags: lahore news
Previous Post

نوازشریف جلد وطن واپس آکرحکومت مخالف اپوزیشن تحریک کی قیادت کریں گے ۔ مریم نواز

Next Post

نااہل حکمرانوں کے ہاتھ میں قوم کی تقدیر بدلنے کی لکیر نہیں،سراج الحق

Next Post
نااہل حکمرانوں کے ہاتھ میں قوم کی تقدیر بدلنے کی لکیر نہیں،سراج الحق

نااہل حکمرانوں کے ہاتھ میں قوم کی تقدیر بدلنے کی لکیر نہیں،سراج الحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لاہور ۔ سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ فوج پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہے، نوازشریف کی ڈان لیکس والی ٹیم پارٹی پر حاوی ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ فوج پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہے، نوازشریف کی ڈان لیکس والی ٹیم پارٹی پر حاوی ہے۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ فوج آئینی ادارہ ہے اور اس آئینی حیثیت میں وہ حکومت کے ساتھ جو تعاون کرتا ہے وہ بھی آئینی عمل ہے، نوازشریف اس آئینی عمل کی مخالفت کرکے آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں جو قابل افسوس بھی ہے اور قابل مذمت بھی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہر وہ کام نہ کریں جو الطاف حسین کرتے رہے ہیں، الطاف حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہ ان کا انجام بھی اپنے ذہن میں رکھیں، آج الطاف حسین قومی سیاست میں ماضی کا قصہ بن چکے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ابھی کچھ ہی دن پہلے آرمی چیف نے بھارت کے خطرناک عزائم کو بھانپتے ہوئے پاک فوج کو بھی جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم دیا تھا اور عین اس دوران نوازشریف کی طرف سے اپنی ہی فوج کے خلاف اعلان جنگ ملک دشمنی کی بدترین مثال ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ نے نوازشریف کے فوج دشمن بیان پر جس طرح شادیانے بجائے ہیں اور ان کو ہاتھوں ہاتھ لیا ہے اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ ماضی کی طرح آج بھی وہ بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو آج کشمیریوں کی بھی یاد آگئی ہے حالانکہ جب وہ وزیراعظم تھے اور بھارت روزانہ کنٹرول لائن پر بمباری کرکے بے گناہ کشمیریوں کو شہید کررہا تھا تو نوازشریف نریندر مودی کے ساتھ پگڑیاں بدل رہے تھے اور اس کے گھر والوں کو ساڑھیاں بھجوا رہے تھے جبکہ فوج کنٹرول لائن پراپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہی تھی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.