• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

نوازشریف جلد وطن واپس آکرحکومت مخالف اپوزیشن تحریک کی قیادت کریں گے ۔ مریم نواز

webmaster by webmaster
ستمبر 28, 2020
in First Page, لاہور
0
نوازشریف جلد وطن واپس آکرحکومت مخالف اپوزیشن  تحریک کی قیادت کریں گے ۔ مریم نواز

لاہور۔ مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کسی جرم کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجہ سے ہوئی،شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹوں کو اشتہاری بنادیا گیا، حمزہ شہباز پر الزام ثابت نہیں ہوا پھر بھی جیل میں رکھا ہوا ہے، اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود شہباز شریف اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں،انہیں اپنے بڑے بھائی کے ساتھ وفاداری کی سزا ملی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اگر اس ملک میں کوئی قانون ہوتا تو شہباز شریف نہیں بلکہ عاصم سلیم باجوہ گرفتار ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر عاصم سلیم باجوہ کا معاملہ عدالت نہیں دیکھتی تو ہم اس معاملے کو اے پی سی اور رہبر کمیٹی کے سامنے رکھیں گے ،یہ بات اب یہاں نہیں رکے گی،یہ سوال اٹھے گا کہ انہیں عدالت پوچھنے کی جرات کیوں نہیں رکھتی ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی ایک ذاتی سوچ ہے کہ مفاہمتی سیاست شاید بہتر ہے اور شہباز شریف اپنی یہ رائے نواز شریف کے سامنے بھی رکھتے ہیں لیکن جب نواز شریف کا فیصلہ آجاتا ہے تو شہباز شریف پہلے انسان ہوتے ہیں جو سر تسلیم خم کرتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ جو لوگ ن میں سے ش نکالنا چاہتے ہیں وہ جان لیں کہ ن میں سے ش یا م کبھی نہیں نکلے گی ،چاہے آپ شہباز شریف کو گرفتا ر کرلیں یا مریم نواز کو گرفتار کرلیں ،یہ تحریک نہیں رکے گی ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تھا پکڑنا ہے پکڑیں اے پی سی اعلامیہ پر 100 فیصد عمل ہوگا، پہلی بار اپوزیشن پر اس طرح کا کریک ڈاو¿ن ہوا ہے، پہلی بار ہر گناہ کرنے کے بعد بھی حکومت بری الذمہ ہے۔مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کو عدالتوں کے چکر لگوائے گئے، مجھ سے نیب میں پوچھا جاتا تھا گھر میں کیا کھاتے ہیں، اس طرح کے فیصلے پہلے سے لکھ کر رکھ لیے جاتے ہیں، شہباز شریف نے سرتوڑ کوششوں کے باوجود بھائی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر اور آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا، تحریک چلے گی اور بھرپور طریقے سے چلے گی، نوازشریف جلد وطن واپس آکر اپوزیشن کی تحریک کی قیادت کریں گے۔

Source: ڈیلی پاکستان آن لائن
Tags: lahore news
Previous Post

شکریہ جناب سردار عثمان بزدار وزیر اعلی پنجاب لیہ کی سپیشل پرسن بیٹی کو ملازمت فراہم کرنے پر

Next Post

پاک فوج پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہے، پرویزالٰہی

Next Post
میاں برادارن معیشت تباہ کر کے گئے،پنجاب اور وفاق کے بجٹ میں مسلم لیگ ق حکومت کی مکمل حمایت کرے گی:چوہدری پرویز الٰہی

پاک فوج پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہے، پرویزالٰہی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
لاہور۔ مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری کسی جرم کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجہ سے ہوئی،شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹوں کو اشتہاری بنادیا گیا، حمزہ شہباز پر الزام ثابت نہیں ہوا پھر بھی جیل میں رکھا ہوا ہے، اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود شہباز شریف اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہیں،انہیں اپنے بڑے بھائی کے ساتھ وفاداری کی سزا ملی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اگر اس ملک میں کوئی قانون ہوتا تو شہباز شریف نہیں بلکہ عاصم سلیم باجوہ گرفتار ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر عاصم سلیم باجوہ کا معاملہ عدالت نہیں دیکھتی تو ہم اس معاملے کو اے پی سی اور رہبر کمیٹی کے سامنے رکھیں گے ،یہ بات اب یہاں نہیں رکے گی،یہ سوال اٹھے گا کہ انہیں عدالت پوچھنے کی جرات کیوں نہیں رکھتی ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی ایک ذاتی سوچ ہے کہ مفاہمتی سیاست شاید بہتر ہے اور شہباز شریف اپنی یہ رائے نواز شریف کے سامنے بھی رکھتے ہیں لیکن جب نواز شریف کا فیصلہ آجاتا ہے تو شہباز شریف پہلے انسان ہوتے ہیں جو سر تسلیم خم کرتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ جو لوگ ن میں سے ش نکالنا چاہتے ہیں وہ جان لیں کہ ن میں سے ش یا م کبھی نہیں نکلے گی ،چاہے آپ شہباز شریف کو گرفتا ر کرلیں یا مریم نواز کو گرفتار کرلیں ،یہ تحریک نہیں رکے گی ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا تھا پکڑنا ہے پکڑیں اے پی سی اعلامیہ پر 100 فیصد عمل ہوگا، پہلی بار اپوزیشن پر اس طرح کا کریک ڈاو¿ن ہوا ہے، پہلی بار ہر گناہ کرنے کے بعد بھی حکومت بری الذمہ ہے۔مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کو عدالتوں کے چکر لگوائے گئے، مجھ سے نیب میں پوچھا جاتا تھا گھر میں کیا کھاتے ہیں، اس طرح کے فیصلے پہلے سے لکھ کر رکھ لیے جاتے ہیں، شہباز شریف نے سرتوڑ کوششوں کے باوجود بھائی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر اور آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا، تحریک چلے گی اور بھرپور طریقے سے چلے گی، نوازشریف جلد وطن واپس آکر اپوزیشن کی تحریک کی قیادت کریں گے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.