Breaking News
سانحہ چک 105 . وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا متوقع دورہ لیہ
ضلعی حکام کی نیندیں حرام ، سرکاری دفاتر میں غیر اعلا نیہ ایمر جنسی نافذ
لیہ (صبح پا کستان) با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آئیندہ چند روز میں کسی بھی وقت وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہنباز شریف لیہ کا سر پرائز وزٹ کر سکتے ہیں ۔گو ضلعی انتظا میہ کے ذمہ داران وزیر اعلی پنجاب کے متوقع لیہ دورے کے بارے کسی شیڈول کی خبر نہیں دے پا رہے لیکن چک 105 میں زہریلی مٹھا ئی کھانے سے ہو نے والی 29 افراد کی اموات اور درجنوں متا ثرہ افراد کے تاحال زیر علاج ہو نے کے سبب وزیر اعلی پنجاب کے متوقع دورے نے ضلعی انتظا میہ کے ذمہ داران کی نیندیں حرام کی ہو ئی ہیں اور اسی خد شہ کے پیش نظر ان دنوں سر کاری دفاتر میں غیر اعلا نیہ ایمر جنسی نا فذ ہے ۔
اس المناک سا نحہ کے بعدگو پنجاب حکومت کی طرف سے وزیر خراک بلال یسین ، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی عا ئشہ ممتاز اور دیگر اعلی حکام چک105 میں آ ئے ، اور زہریلی مٹھائی سے مرنے والے افراد کے لئے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے اعلان کءے گئے امدادی پیکج کے چیک بھی لواحقین میں تقسیم کئے ۔ لیکن ان سب با توں کے باوجود اس سنگین اور المناک حاد ثے پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا نہ آ نا جہاں عوام کے لئے ما یو سی کا باعث بنا وہاں حکو مت مخالف اپوزیش جما عتوں کے لئے بھی ایک بڑا ایشو ہاتھ لگا ۔ تعزیتی دوروں پر آ نے والے پی پی پی کے سابق وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی اورتحریک انصاف کے سابق گورنر چو ہدری سرور نے سانحہ چک 105 میں ہو نے والی اموات کی تعزیت پر وزیر اعلی پنجاب کے تاحال لیہ آ نے کو شدید تنقید کا نشا نہ بنا یا ۔
صبح پا کستان کو انتہا ئی با خبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ زہریلی مٹھائی سے ہلاک ہو نے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کر نے کے لئے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کسی بھی وقت لیہ کا سر پرائز دورہ کر سکتے ہیں ۔
یہاں یہ بات بھی قا بل ذکر ہے کہ چک 105 میں ہو نے والے اس بڑے انسا نی المیہ کی تحقیقات بھی وزیر اعلی انسپکشن ٹیم کر رہی ہے ۔۔