• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ہم نے فوج کو5 سوارب دے کر ہر جنگ جیتنے کے قابل بنایا، احسن اقبال

webmaster by webmaster
ستمبر 24, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
ہم نے فوج کو5 سوارب دے کر ہر جنگ جیتنے کے قابل بنایا، احسن اقبال

ملتان: مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے فوج کو 500 ارب دے کر انھیں وسائل فراہم کیے جس سے ہر جنگ جیتی جا سکتی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے ہائیکورٹ بارمیں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا جنوبی ایشیا کے تمام ممالک پاکستان سے آگے نکل گئے، امریکی مصنف نے 22 سال قبل پاکستان کے مستقبل کی پیش گوئی کی تھی،تاہم وہ پیش گوئی مسترد کردی گئی لیکن آج وہ سچ ہوگئی۔ امریکی مصنف نے لکھا تھا قوی امکان ہے پاکستان کی ریاست ناکام ہوجائے ، کیونکہ پاکستان میں طاقت کا مرکز اسٹیبلشمنٹ ہے، بظاہر اختیارات پارلیمنٹ کے پاس ہیں لیکن اصل طاقت اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔

امریکی مصنف نے مزید لکھا تھا ممکنہ طور پر تین پہلو پاکستان میں سامنے آ سکتے ہیں، پاکستانی ریاست انتظامی ڈھانچہ اندرونی تضاد کا شکار ہے، جس ملک میں دو طاقتیں ہوں وہ نا کامیاب رہے گی نا ناکام ہوگی۔ 22 سال بعد ہم ان ناقدین کو سچا ثابت کر رہے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا میں 5 مرتبہ قومی اسمبلی کا ممبر بنا، چھٹی بار مشرف نے مجھے ہرایا، افسوس سے کہتا ہوں پاکستان کو کبھی آگے نہیں بڑھنے دیا گیا، ہمیشہ پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے، پاکستان 1999 میں خوشحال تھا، پیسے کی قدر زیادہ تھی اور آج 2020 میں پاکستان جنوبی ایشیاء میں کم ترین گروتھ ریٹ پر کھڑا ہے، آج پاکستان کا روپیہ کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، مالدیپ ، افغانستان کو کون سا سرخاب کا پر لگا ہے جو وہ آگے نکل گئے ہیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا ہم نے فوج کو 500 ارب دے کر انھیں وسائل فراہم کیے جس سے ہر جنگ جیتی جا سکتی تھی، جب وسائل ملے تو ہماری افواج نے دہشت گردی کے خلاف ہر وہ جنگ جیتی جو امریکا افغانستان میں ہار کر واپس جا رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مسلح افواج کو کہا جنگ لڑیں حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے، ہم نے مسلح افواج کو آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد میں 5 سو ارب مہیا کیے۔ نواز شریف حکومت نے مسلح افواج کو تمام وسائل فراہم کئے جس سے دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔

احسن اقبال نے کہا 2018 میں اس حکومت کو دھاندلی سے باہر کر دیا گیا۔ سندھ اور خیبر پختونخوا میں وہی حکومت اور پنجاب میں جس کی دنیا میں مثالیں دی جاتی ہیں اسے دھاندلی سے ہرا دیا جاتا ہے۔ 2013 میں ہمیں ملک اس حال میں ملا تھا کہ 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ، بم دھماکے اور معیشت تباہ تھی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ہم نے عوام سے کئے وعدوں کو پورا کیا، منسٹری آف پلاننگ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد مجھ سے سوال ہوا کہ ملک کا خزانہ ہے،غیب سے مدد سی پیک کی صورت میں آئی۔

احسن اقبال نے کہا اس ملک کے جام پہیے کو چلانا ہے تو جمہوریت کی بحالی کرنا ہوگی،2018 کے الیکشن میں جس حکومت نے پاکستان کو ترقی کے راستے پر ڈالا، سی پیک منصوبہ لائے اسے دھاندلی سے ہرا دیا گیا ہارس ٹریڈنگ کے زریعے، مینڈیٹ چوری کر کے شہباز شریف کی مثالی حکومت کو ختم کردیا گیا۔

Source: ایکسپریس نیوز
Tags: multan news
Previous Post

ہمیں تحریک استقلال سے کیوں عشق ہے؟..افتخار مغل , دبئی

Next Post

لیہ۔ مطالبات کے حق میں ایپکا احتجاج

Next Post
لیہ۔ مطالبات کے حق میں ایپکا احتجاج

لیہ۔ مطالبات کے حق میں ایپکا احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
ملتان: مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے فوج کو 500 ارب دے کر انھیں وسائل فراہم کیے جس سے ہر جنگ جیتی جا سکتی تھی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے ہائیکورٹ بارمیں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا جنوبی ایشیا کے تمام ممالک پاکستان سے آگے نکل گئے، امریکی مصنف نے 22 سال قبل پاکستان کے مستقبل کی پیش گوئی کی تھی،تاہم وہ پیش گوئی مسترد کردی گئی لیکن آج وہ سچ ہوگئی۔ امریکی مصنف نے لکھا تھا قوی امکان ہے پاکستان کی ریاست ناکام ہوجائے ، کیونکہ پاکستان میں طاقت کا مرکز اسٹیبلشمنٹ ہے، بظاہر اختیارات پارلیمنٹ کے پاس ہیں لیکن اصل طاقت اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔ امریکی مصنف نے مزید لکھا تھا ممکنہ طور پر تین پہلو پاکستان میں سامنے آ سکتے ہیں، پاکستانی ریاست انتظامی ڈھانچہ اندرونی تضاد کا شکار ہے، جس ملک میں دو طاقتیں ہوں وہ نا کامیاب رہے گی نا ناکام ہوگی۔ 22 سال بعد ہم ان ناقدین کو سچا ثابت کر رہے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا میں 5 مرتبہ قومی اسمبلی کا ممبر بنا، چھٹی بار مشرف نے مجھے ہرایا، افسوس سے کہتا ہوں پاکستان کو کبھی آگے نہیں بڑھنے دیا گیا، ہمیشہ پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے، پاکستان 1999 میں خوشحال تھا، پیسے کی قدر زیادہ تھی اور آج 2020 میں پاکستان جنوبی ایشیاء میں کم ترین گروتھ ریٹ پر کھڑا ہے، آج پاکستان کا روپیہ کم ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، مالدیپ ، افغانستان کو کون سا سرخاب کا پر لگا ہے جو وہ آگے نکل گئے ہیں۔ احسن اقبال نے مزید کہا ہم نے فوج کو 500 ارب دے کر انھیں وسائل فراہم کیے جس سے ہر جنگ جیتی جا سکتی تھی، جب وسائل ملے تو ہماری افواج نے دہشت گردی کے خلاف ہر وہ جنگ جیتی جو امریکا افغانستان میں ہار کر واپس جا رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مسلح افواج کو کہا جنگ لڑیں حکومت آپ کے ساتھ کھڑی ہے، ہم نے مسلح افواج کو آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد میں 5 سو ارب مہیا کیے۔ نواز شریف حکومت نے مسلح افواج کو تمام وسائل فراہم کئے جس سے دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔ احسن اقبال نے کہا 2018 میں اس حکومت کو دھاندلی سے باہر کر دیا گیا۔ سندھ اور خیبر پختونخوا میں وہی حکومت اور پنجاب میں جس کی دنیا میں مثالیں دی جاتی ہیں اسے دھاندلی سے ہرا دیا جاتا ہے۔ 2013 میں ہمیں ملک اس حال میں ملا تھا کہ 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ، بم دھماکے اور معیشت تباہ تھی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ہم نے عوام سے کئے وعدوں کو پورا کیا، منسٹری آف پلاننگ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد مجھ سے سوال ہوا کہ ملک کا خزانہ ہے،غیب سے مدد سی پیک کی صورت میں آئی۔ احسن اقبال نے کہا اس ملک کے جام پہیے کو چلانا ہے تو جمہوریت کی بحالی کرنا ہوگی،2018 کے الیکشن میں جس حکومت نے پاکستان کو ترقی کے راستے پر ڈالا، سی پیک منصوبہ لائے اسے دھاندلی سے ہرا دیا گیا ہارس ٹریڈنگ کے زریعے، مینڈیٹ چوری کر کے شہباز شریف کی مثالی حکومت کو ختم کردیا گیا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.