• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

موٹروے زیادتی کیس؛ متنازع بیان پر سی سی پی او لاہور طلب

webmaster by webmaster
ستمبر 11, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
موٹروے زیادتی کیس؛ متنازع بیان پر سی سی پی او لاہور طلب

اسلام آباد: قائمہ کمیٹی نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور کو موٹروے زیادتی کیس میں متنازع بیان پر طلب کرلیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا ریاض فتیانہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے موٹروے پر زیادتی واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شدید مذمت کی اور ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

کمیٹی نے سیکرٹری کمیونیکیشن، آئی جی موٹر وے پولیس اور سی سی او پی لاہور کو آئندہ اجلاس میں طلب بھی کرلیا۔ چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہا کہ یہ معاملہ انتہائی شرم ناک ہے، موٹر وے مارچ میں کھول دی گئی لیکن ابھی تک موٹر وے پولیس تعینات کیوں نہیں ہوئی۔

عثمان بزدار نے بھی سی سی پی او کو طلب کرلیا

دوسری جانب لاہور میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی آج شام اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں موٹر وے زیادتی کیس کی تحقیقاتی کمیٹی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کرے گی جبکہ پنجاب بھر میں خواتین، مرد اور بچوں سے ہونے والی زیادتیوں سے متعلق کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے اجلاس میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو بھی طلب کرلیا اور ان کے متنازع بیان پر وضاحت لی جائے گی۔

ملزمان کے ہاتھ کاٹے جائیں

ادھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں چیرمین ریاض فتیانہ نے کہا کہ سی سی او پی لاہور نے جو ریمارکس دیے اس پر بہت شدید ردعمل آیا ہے، عمر شیخ آئندہ اجلاس میں کمیٹی کو وضاحت دیں۔

محمود بشیر ورک نے کہا کہ مجھے شرم آتی ہے کہ معاشرہ کہاں چلا گیا، معاشرہ کتنا گر گیا ہے، کم از کم سزا یہ ہے کہ ملزمان کے ہاتھ کاٹے جائیں۔

متاثرہ خاتون کی کونسلنگ

چیرمین کمیٹی ریاض فتیانہ نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب خاتون اور اس کے بچوں کی نفسیاتی کونسلنگ کرے، ملک میں ساڑھے سات سو قانون ہیں، یہ معاملہ قانون سازی کا نہیں بلکہ عمل درآمد کا ہے۔

کشور زہرہ کا کہنا تھا کہ پولیس میں شدید اصلاحات کی ضرورت ہے، پولیس اپنے اختیارات سے تجاویز کرتی ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ سی سی پی او کا بیان متاثرہ خاتون کی تذلیل ہے، سی سی پی او کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

مخصوص نشستوں پر براہ راست الیکشن کی تجویز

اجلاس میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق آرٹیکل 51 میں ترمیم کے بل پر بحث بھی ہوئی۔ جنید اکبر نے کہا کہ اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر براہ راست الیکشن کرائے جائیں۔

ریاض فتیانہ نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر بڑی جماعتوں کی اجارہ داری ہوتی ہے، پنجاب کے 9 ڈویژن میں سے کوئی منتخب خاتون رکن اسمبلی نہیں۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ مخصوص نشست والی خواتین اراکین پارلیمنٹ کو کم تر سمجھا جاتا ہے، جب مخصوص نشست پر تھی تو محسوس ہوتا تھا کہ مجھے کم تر سمجھا جاتا ہے، کئی سینئر اراکین کہتے ہیں خواتین کی نشستیں خیراتی سیٹیں ہیں۔

قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے اراکین کمیٹی کو مخصوص نشستوں کے بارے میں پارٹی قیادت سے رائے لینے کا وقت دیدیا۔

Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

موٹروے پر زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون کے اے ٹی ایم کارڈ سے ٹرانزیکشن کی کوشش کرنے والے 2 افراد گرفتار

Next Post

چوک اعظم. ایم پی اے کے بھانجے کا ساتھیوں کے ہمراہ بیوہ بھابھی پر مبینہ بدترین تشدد, مقدمہ درج

Next Post
چوک اعظم. ایم پی اے  کے بھانجے کا ساتھیوں کے ہمراہ بیوہ بھابھی پر مبینہ بدترین تشدد,  مقدمہ درج

چوک اعظم. ایم پی اے کے بھانجے کا ساتھیوں کے ہمراہ بیوہ بھابھی پر مبینہ بدترین تشدد, مقدمہ درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
اسلام آباد: قائمہ کمیٹی نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور کو موٹروے زیادتی کیس میں متنازع بیان پر طلب کرلیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا ریاض فتیانہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے موٹروے پر زیادتی واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شدید مذمت کی اور ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ کمیٹی نے سیکرٹری کمیونیکیشن، آئی جی موٹر وے پولیس اور سی سی او پی لاہور کو آئندہ اجلاس میں طلب بھی کرلیا۔ چیئرمین کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہا کہ یہ معاملہ انتہائی شرم ناک ہے، موٹر وے مارچ میں کھول دی گئی لیکن ابھی تک موٹر وے پولیس تعینات کیوں نہیں ہوئی۔ عثمان بزدار نے بھی سی سی پی او کو طلب کرلیا دوسری جانب لاہور میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی آج شام اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں موٹر وے زیادتی کیس کی تحقیقاتی کمیٹی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کرے گی جبکہ پنجاب بھر میں خواتین، مرد اور بچوں سے ہونے والی زیادتیوں سے متعلق کیسز کا جائزہ لیا جائے گا۔ عثمان بزدار نے اجلاس میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو بھی طلب کرلیا اور ان کے متنازع بیان پر وضاحت لی جائے گی۔ ملزمان کے ہاتھ کاٹے جائیں ادھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں چیرمین ریاض فتیانہ نے کہا کہ سی سی او پی لاہور نے جو ریمارکس دیے اس پر بہت شدید ردعمل آیا ہے، عمر شیخ آئندہ اجلاس میں کمیٹی کو وضاحت دیں۔ محمود بشیر ورک نے کہا کہ مجھے شرم آتی ہے کہ معاشرہ کہاں چلا گیا، معاشرہ کتنا گر گیا ہے، کم از کم سزا یہ ہے کہ ملزمان کے ہاتھ کاٹے جائیں۔ متاثرہ خاتون کی کونسلنگ چیرمین کمیٹی ریاض فتیانہ نے ہدایت کی کہ حکومت پنجاب خاتون اور اس کے بچوں کی نفسیاتی کونسلنگ کرے، ملک میں ساڑھے سات سو قانون ہیں، یہ معاملہ قانون سازی کا نہیں بلکہ عمل درآمد کا ہے۔ کشور زہرہ کا کہنا تھا کہ پولیس میں شدید اصلاحات کی ضرورت ہے، پولیس اپنے اختیارات سے تجاویز کرتی ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ سی سی پی او کا بیان متاثرہ خاتون کی تذلیل ہے، سی سی پی او کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ مخصوص نشستوں پر براہ راست الیکشن کی تجویز اجلاس میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق آرٹیکل 51 میں ترمیم کے بل پر بحث بھی ہوئی۔ جنید اکبر نے کہا کہ اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں پر براہ راست الیکشن کرائے جائیں۔ ریاض فتیانہ نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر بڑی جماعتوں کی اجارہ داری ہوتی ہے، پنجاب کے 9 ڈویژن میں سے کوئی منتخب خاتون رکن اسمبلی نہیں۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ مخصوص نشست والی خواتین اراکین پارلیمنٹ کو کم تر سمجھا جاتا ہے، جب مخصوص نشست پر تھی تو محسوس ہوتا تھا کہ مجھے کم تر سمجھا جاتا ہے، کئی سینئر اراکین کہتے ہیں خواتین کی نشستیں خیراتی سیٹیں ہیں۔ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے اراکین کمیٹی کو مخصوص نشستوں کے بارے میں پارٹی قیادت سے رائے لینے کا وقت دیدیا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.