لیہ(صبح پا کستان)ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈی جی خان حافظ احمد طارق نے لیہ میں گنا کے کاشتکاروں کے کثیر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے گنے کے ان کاشتکاروں کو جنہیں شوگر ملزمالکان نے 2017ء سے آج تک ادائیگی نہ کی ہے کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے لہذا متاثرہ کاشتکار سادہ کاغذ پر درخواست معہ ثبوت لف کرکے دفتر انٹی کرپشن لیہ میں فوکل پرسن اسسٹنٹ دائریکٹر انٹی کرپشن کے پاس جمع کرائیں
انہوں نے کہا کہ قبل ازیں سبسڈی کی مد میں محکمہ خوراک پنجاب کی طرف سے کی جانے والی کرپشن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انٹی کرپشن نے مقدمات درج کئے اور غبن شدہ کروڑوں روپے کے فنڈز قومی خزانہ میں جمع کرائے،گنا کے کاشتکارروں کی خرد برد کی گئی ایک ایک پائی انٹی کرپشن شوگر ملز مالکان سے وصول کرکے متاثرین کو واپس دلائے گی اور شکایت کرنے کی پاداش میں اگر شوگر ملزمالکان نے کسی کسان کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا تو انٹی کرپشن سخت کاروائی کرے گا ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈی جی خان حافظ احمد طارق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ میں لینڈ مافیا کی داستان پرانی ہے جن کے خلاف محکمہ کاروائی کررہا ہے گذشتہ دنوں سابق ناظم ضلع ملک غلام حیدر تھند کے خلاف ایکشن کیا جس کے نتیجہ میں متعدد سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا گیا مزید کہا کہ انٹی کرپشن غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف دو روز میں حتمی رپورٹ کی روشنی کیں کاروائی شروع کرے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انٹی کرپشن کا کوئی بھی افسریا اہلکار رشوت ستانی میں ملوث ہوتا ہے تو پھر محکمہ قائم کرنے کا مقصد فوت ہوجاتا ہے تاہم اس محکمہ میں پولیس و دیگر محکموں کے افسران و اہکاران بھی ڈیوٹی کرتے ہیں جن میں ہوسکتا ہے کہ کوئی عادی رشوت خور ہو اور وہ اپنا مکروہ دھندہ یہاں بھی جاری رکھے ہوئے ہو تو یہ بات بڑی تکلیف دہ ہے انہوں نے لیہ میں گرین بیلٹ پر قبضہ جات کے خلاف انٹی کرپشن لیہ کو روپورٹ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ گروپوں کے خلاف مقدمات درج کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے