• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

حکومت مجھے اور میرے خاندان کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، شہباز شریف

webmaster by webmaster
ستمبر 10, 2020
in First Page, لاہور
0
نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران نیازی اور پنجاب حکومت مجرم ہوں گے : شہبازشریف

لاہور: صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت مجھے اور میرے خاندان کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔

احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت کی جس میں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف پیش ہوئے تاہم حمزہ شہباز کو علالت کے باعث پیش نہیں کیا جاسکا۔

شہباز شریف نے کمرہ عدالت میں بولنے کی اجازت طلب کی اور کہا کہ میں نے 10 سالوں میں شفاف نیلامی کا کام کیا ہے، اس ملک کی پائی پائی بچانے کے لیے کام کیا، میں نے اپنے 3 ادوار میں سرکاری خزانے سے ایک روپیہ بھی ذاتی استعمال نہیں کیا، میرے فیصلوں سے میرے خاندان کے لوگوں کے کاروبار کو نقصان پہنچا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے گنے کی قیمت 182 من مقرر کی اور ہم نے 180 روپے من مقرر کی، یکدم سندھ حکومت نے گنے کی قیمت 155 مقرر کردی جس سے ہم پر دباؤ آیا لیکن میں نے قمیت کم نہ کی، سندھ ہائی کورٹ نے قیمت 172 مقرر کی اور 12 روپے سبسڈی دی، میر پاس درجنوں درخواستیں آئیں، میرے خاندان کا دباؤ بھی تھا میں نے کہا میرا استعفیٰ یہ پڑا ہے لیکن میں کسی قمیت گنے کی قمیت ایک دھیلا کم نہ کرونگا، میرے ایک فیصلے سے میرے خاندان کی 2 ملوں کو ایک ارب کا نقصان ہوا۔

صدر (ن) لیگ شہباز شریف نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مجھے اور میرے خاندان کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے تاہم مجھے اللہ پر پورا بھروسہ ہے ہمیں انصاف ملے گا۔

پس منظر؛

منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے جب کہ سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گواہان کو آج طلب کیا ہے۔

Post Views: 12
Source: ایکسپریس نیوز
Tags: lahore news
Previous Post

لیہ۔حکومت کی ملازمین کے ساتھ روارکھی گئی معاشی ناانصافیوں اور وعدہ خلافیوں کے خلاف ایپکا احتجاج

Next Post

مفتی عبدالقوی کی چینی خاتون کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Next Post
مفتی عبدالقوی کی چینی خاتون کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مفتی عبدالقوی کی چینی خاتون کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026
لاہور: صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت مجھے اور میرے خاندان کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج جواد الحسن نے شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت کی جس میں صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف پیش ہوئے تاہم حمزہ شہباز کو علالت کے باعث پیش نہیں کیا جاسکا۔ شہباز شریف نے کمرہ عدالت میں بولنے کی اجازت طلب کی اور کہا کہ میں نے 10 سالوں میں شفاف نیلامی کا کام کیا ہے، اس ملک کی پائی پائی بچانے کے لیے کام کیا، میں نے اپنے 3 ادوار میں سرکاری خزانے سے ایک روپیہ بھی ذاتی استعمال نہیں کیا، میرے فیصلوں سے میرے خاندان کے لوگوں کے کاروبار کو نقصان پہنچا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے گنے کی قیمت 182 من مقرر کی اور ہم نے 180 روپے من مقرر کی، یکدم سندھ حکومت نے گنے کی قیمت 155 مقرر کردی جس سے ہم پر دباؤ آیا لیکن میں نے قمیت کم نہ کی، سندھ ہائی کورٹ نے قیمت 172 مقرر کی اور 12 روپے سبسڈی دی، میر پاس درجنوں درخواستیں آئیں، میرے خاندان کا دباؤ بھی تھا میں نے کہا میرا استعفیٰ یہ پڑا ہے لیکن میں کسی قمیت گنے کی قمیت ایک دھیلا کم نہ کرونگا، میرے ایک فیصلے سے میرے خاندان کی 2 ملوں کو ایک ارب کا نقصان ہوا۔ صدر (ن) لیگ شہباز شریف نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مجھے اور میرے خاندان کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے تاہم مجھے اللہ پر پورا بھروسہ ہے ہمیں انصاف ملے گا۔ پس منظر؛ منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے جب کہ سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گواہان کو آج طلب کیا ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.