لیہ (صبح پا کستان) حکومت کی ملازمین کے ساتھ روارکھی گئی معاشی ناانصافیوں اور وعدہ خلافیوں کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی چیرمین محمد اسلم خان،مرکزی صدر صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری کی اپیل پرملک بھر کے دیگر اضلاع کی طرح لیہ میں بھی مکمل قلم چھوڑ ہرتال رہی اور دفاتر کو تالے پڑے رہے دور دراز سے آنے والے سائلان کو شدید دشواری کا سامنا رہا.
ایکشن کمیٹی ایپکا ضلع لیہ کے ممبران نے وائس چیرمین ایکشن کمیٹی ضلع لیہ مہر محمد شرلف سمرا کی قیادت جملہ دفاتر کا راونڈ لگایا اور ملازمین کی طرف سے مکمل ہڑتال پر اطمنان کا اظہار کیا۔۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع لیہ کے زیر اہتمام احتجاجی کیمپ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے لگایا گیا جس میں ملازمین گریڈ ایک تا سولہ نے بھرپور شرکت کی۔جبکہ پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے صوبائی نائب صدر محمد ایوب انصاری و ضلعی صدر احسان اللہ سیال کی قیادت میں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز نے نمائندہ وفد نے ضلعی صدر رقیہ بانو کی قیادت میں ایپکا کے حتجاجی کیمپ میں اظہار یکجہتی طور پر شرکت کی۔ احتجاجی کیمپ میں حکومت کے خلاف اور مطالبات کے حق میں نعرے گونجتے رہے۔جس میں مر بھوکے ہائے۔ہائے۔ روٹی مہنگی۔ہائے ہائے کے نعرے شامل تھے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صد ر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع لیہ رانا محمد افضل نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ مسلسل ناانصافی روا رکھے جانے پراور موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے جان نثار14اکتوبر کو آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی قائد و صوبائی صدر پنجاب صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری کی ہدایت پراسلام آباد میں دمادم مست قلندر ہوگا اور ملازمین اس بار اب نہیں تو کبھی نہیں کا تہہ کرکے نکلیں ہیں اگرحکمرانوں نے ملازمین کے مبالبات تسلیم نہ کئے تو دھرنا مسلسل مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ علاوہ ازیں ایپکا کے احتجاجی کیمپ سے ضلعی جنرل سیکرٹری آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن لیہ محبوب حسین ساجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی قیادت کی طرف سے دیا گیا چارٹر آف ڈیمانڈ فی الفور منظور کر کے مراعات کانو ٹیفیکشن جاری کرے اور پنجاب کے ملازمین کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے دیگر صوبوں اور سکرٹریٹ کے مطابق ملازمین کے برابر مراعات کا اعلان کرے بصورت دیگریہ احتجاج مسلسل جاری رہے گااور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں قیادت کے حکم پر14اکتوبر کودھرنا دیا جائے گا۔اور پھر ملازمین اپنے مطالبات کے منوانے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ انھوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران احمد خان نیازی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لیئے اقدامات کریں آئندہ الیکشن میں حکمرانوں کاحال بھی سابقہ حکمرانوں جیسا ہوگا۔اس کے علاوہ ایپکا ضلع لیہ کے احتجاجی کیمپ سے ضلعی سنیئر نائب صدر سید نادر حسین بخاری، سنئر نائب صدر دوئم محمد نواز خان زؤر بلوچ، نائب صدر اول چوہدری فرقان خورشید گجر، نائب صدر دوئم سید حسنین مقدس رضا،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محبوب حسین ثاقب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک شاہ نواز کھر، سیکرٹری اطلاعات ملک نصیب الرحمن، صدر ایپکا تحصیل لیہ قاضی محمد آصف، صدر آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ڈی سی آفس لیہ ملک محمد اکرم، صدر ہائی وے یونٹ لیہ مشتاق احمد انصاری،صدر انہار یونٹ لیہ ملکعبدالقیوم اعوان،سیکرٹری ایپکاذراعت یونٹ لیہ چوہدری زاہد الطاف، سرپرست اعلیٰ ایپکا ہیلتھ یونٹ لیہ چوہدری محمد یعقوب گجر،صدر ایجوکیشن یونٹ لیہحاجی ذیشان حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اپنے خطاب میں حکومت کی ملامین و غریب کش پالسیوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اُنھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکمران سرمایہ داروں کے ساتھ مل کر متوسط طبقے سے باعزت روٹی چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں بالادست طبقے کی اس سازش کو ناکام بنانے کے لیئے ہمیں متحد ہونا ہوگا۔