چوک اعظم کی خبریں
بنیادی مرکز صحت سمی پور بھاگل میں حفاظتی ٹیکہ جات مہم سیمینار
چوک اعظم (صبح پا کستان )عالمی حفاظتی ٹیکہ جات مہم برائے ہفتہ کے تحت بنیادی مرکز صحت سمی پور بھاگل میں ڈاکٹر ساجد منظور میڈیکل آفیسر کی زیر صدارت سیمینار کا انعقاد سیمینار سے نیوٹریشن سپروائزر اسامہ شاہد نے پولیو خناق کالی کھانسی تشنج ٹی بی ہیپپا ٹائٹس خسرہ وغیرہ کے بارے انکی علامات اور حفاظتی ٹیکہ جات کی افادیت بارے سامعین کو آگاہ کیا انہوں نے عوام کو اپیل کی کہ اپنے نعصوم بچوں کو نو مہلک بیماریوں سے بچاو کے لئے بروقت ویکشینشن کرائیں تاکہ انکا مسقبل روشن ہو سیمینار میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی بعد آزاں نیوٹریشن سپروائزر اسامہ شاہد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھاگل اور گورنمنٹ گرلز ہائی لالہ زارسمیت مختلف سکولوں میں بھی طلبہ طالبات کو نو مہلک بیماریوں کے نقصانات اور انکے بچاو کی تدابیر سے آگاہ کیا ۔
کرائے کے لا ئسنس سے محکمہ زراعت کے آفیسران کی آشیر باد سے زرعی ادویات کی فروخت کا انکشاف
چوک اعظم (صبح پا کستان )کرائے کے لا ئسنس سے محکمہ زراعت کے آفیسران کی آشیر باد سے زرعی ادویات کی فروخت کا انکشاف اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق زہریلی مٹھائی کھانے سے تیس سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ ضلع بھر میں کئی ایسے زرعی ادویات فروخت کرنے کی دکانیں ہیں جہاں کوئی مستند آدمی نہیں ہوتا بلکہ محکمہ زراعت کے تربیت یافتہ افراد کے لائسنس کرایہ پر حاصل کر کے بیشتر افراد زرعی ادویات محکمہ زراعت کے آفیسران کی سرپرستی میں فروخت ہوتی ہیں سیمپل ان فٹ یا چالان کی صورت میں کمی مالکان خود محکمہ زراعت کے آفیسران سے معاملات حل کرواتے ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نواحی چکوک میں کریانے کی دکانوں اور سودی کاروبار کرنے والے افراد بھی مختلف زرعی کمپنیوں کی ادویات اور دوسری مصنوعات فروخت کرتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
چھاپوں کا خوف ضلع بھر میں بیکری مالکان نے کار خانے بند کردیے
چوک اعظم (صبح پا کستان ) صفائی کے ناقص انتظامات اعلی آفیسران کے چھاپوں کا خوف ضلع بھر میں بیکری مالکان نے کار خانے بند کردیے مٹھائی اور بسکٹ دوسرے شہروں سے منگوا کر فروخت کرنے لگے تفصیل کے مطابق ضلع لیہ میں زہریلی مٹھائی کے کھانے سے تیس افراد کی ہلاکت اور ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں کثیر تعداد میں داخل مریضوں کے بعد اعلی سطحی آفیسران کی آمد کے بعد چھاپوں کے خوف سے ضلع بھر کے اکثر مٹھائی اور بیکری مالکان سے صفائی کے ناقص انتظامات اورنا تجربہ کار عملہ کی وجہ سے اپنے کار خانے بند کر کے دوسرے شہروں سے تیار مٹھائی اور بیکری مصنوعات فروخت کرنا شروع کر دی ہیں
محمد عمر شاکر چوک اعظم
03136522265