ملتان۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے دسمبر 2020 کے بعد دو سالہ ماسٹرز ڈگری پروگرام کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ایچ ای سی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنوری 2021ء سے صرف بی۔ایس ڈگری ہوگی اور وہ بھی صرف ریگولر بنیادوں پر ہوگی۔ اس کے لئے طلبا کو ڈگری کالج یا یونیورسٹی میں بطور ریگولر سٹوڈنٹ داخلہ لینا ہو گا جس کے بعد پرائیویٹ تعلیم ختم کر دی جائے گئی ہائیرایجوکیشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اب پاکستان میں صرف علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اورورچول یونیورسٹی کو فاصلاتی نظام تعلیم کی اجازت ہوگی۔
Source:
جنگ