• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ضلع لیہ میں یومِ عاشور انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ تمام جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر

webmaster by webmaster
اگست 30, 2020
in لیہ نیوز
0
ضلع لیہ میں  یومِ عاشور انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔  تمام  جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر

لیہ( صبح پاکستان )ضلع لیہ میں یومِ عاشور انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔یومِ عاشور کے موقع پرضلع بھر میں مختلف مقامات سے مجموعی طور پر 92 جلوس ہائے عزاداری/ تعزیہ برآمد ہوئے اور مقررہ روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے مقامات پر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے۔ یومِ عاشور کے روز ضلع بھر کے مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 204 مجالس عزاء بھی منعقد ہوئیں۔ شب سات بجے تک تمام ماتمی / عزاداری / تعزیہ جلوس اور بیشتر مجالس اختتام پذیر ہو چکی ہیں۔
ضلع لیہ میں یومِ عاشورکے پرامن انعقاداور استقرار امن کیلئے ضلعی انتظامیہ اور لیہ پولیس نے سخت سیکورٹی وسیفٹی انتظامات کئے تھے۔ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کے علاوہ اہم مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمرہ، ڈرون کیمرہ اور ویڈیوریکارڈنگ کے ذریعہ باقاعدہ مانیٹرنگ کی گئی۔ ڈی سی اور ڈی پی او آفس میں خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کئے گئے تھے جبکہ شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت سی سی ٹی وی کیمرہ جات کے ذریعہ مرکزی جلو س اور مجالس کی مانیٹرنگ کی گئی۔مزید براں ڈی سی، ڈی پی او، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، ضلعی و تحصیل انتظامیہ اور پولیس کے افسران نے ضلع کے مختلف علاقوں میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کے انتظامات کا موقع پر پہنچ کر جائز ہ لیا اورانتظامات وسیکورٹی کا معائنہ کیا۔ضلعی ومقامی امن کمیٹیوں کےممبران بھی جلوسوں اورمجالس کے دوران موقع پر موجود رہے۔ یومِ عاشور کے روز ضلع بھر میں موبائل سروس بندرہی۔ مجموعی طور پر ضلع بھر میں یوم عاشور کے موقع پر مکمل امن و امان رہا اور تمام مکاتب فکر نے مثالی ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ حسبِ روایت ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے بھر پور تعاون کیا۔ضلع بھر میں کہیں پر بھی کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔

Post Views: 27
Tags: layyah news
Previous Post

لیہ : چکنمبر 153A کی بستی ٹبہ غریب آباد ایک ہفتہ سے بجلی بند

Next Post

ملتان ۔ دوسری شادی کے رنج میں خاتون نے شوہر کے اوپر تیزاب انڈیل دیا ،تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل

Next Post
ملتان ۔ دوسری شادی کے رنج میں خاتون نے شوہر کے اوپر تیزاب انڈیل دیا ،تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل

ملتان ۔ دوسری شادی کے رنج میں خاتون نے شوہر کے اوپر تیزاب انڈیل دیا ،تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
لیہ( صبح پاکستان )ضلع لیہ میں یومِ عاشور انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔یومِ عاشور کے موقع پرضلع بھر میں مختلف مقامات سے مجموعی طور پر 92 جلوس ہائے عزاداری/ تعزیہ برآمد ہوئے اور مقررہ روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنے مقامات پر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوئے۔ یومِ عاشور کے روز ضلع بھر کے مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 204 مجالس عزاء بھی منعقد ہوئیں۔ شب سات بجے تک تمام ماتمی / عزاداری / تعزیہ جلوس اور بیشتر مجالس اختتام پذیر ہو چکی ہیں۔ ضلع لیہ میں یومِ عاشورکے پرامن انعقاداور استقرار امن کیلئے ضلعی انتظامیہ اور لیہ پولیس نے سخت سیکورٹی وسیفٹی انتظامات کئے تھے۔ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کے علاوہ اہم مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمرہ، ڈرون کیمرہ اور ویڈیوریکارڈنگ کے ذریعہ باقاعدہ مانیٹرنگ کی گئی۔ ڈی سی اور ڈی پی او آفس میں خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کئے گئے تھے جبکہ شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت سی سی ٹی وی کیمرہ جات کے ذریعہ مرکزی جلو س اور مجالس کی مانیٹرنگ کی گئی۔مزید براں ڈی سی، ڈی پی او، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ، ضلعی و تحصیل انتظامیہ اور پولیس کے افسران نے ضلع کے مختلف علاقوں میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کے انتظامات کا موقع پر پہنچ کر جائز ہ لیا اورانتظامات وسیکورٹی کا معائنہ کیا۔ضلعی ومقامی امن کمیٹیوں کےممبران بھی جلوسوں اورمجالس کے دوران موقع پر موجود رہے۔ یومِ عاشور کے روز ضلع بھر میں موبائل سروس بندرہی۔ مجموعی طور پر ضلع بھر میں یوم عاشور کے موقع پر مکمل امن و امان رہا اور تمام مکاتب فکر نے مثالی ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ حسبِ روایت ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے بھر پور تعاون کیا۔ضلع بھر میں کہیں پر بھی کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.