لیہ (صبح پاکستان ) ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی ہدایت پر ضلع بھر میں امام بارگاہوں اور روٹس پر صفائی ستھرائی، تجاوزات ہٹانے اور ڈس انفیکشن سپرے کے عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔متعلقہ محکموں کی ٹیمیں ڈیوٹی روسٹر کے مطابق خدمات انجام دے رہی ہیں۔اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرز نیاز احمد مغل نے بتایا کہ مرکزی جلوس روٹ لیہ میں قائم تمام تجاوزات کے خاتمہ کر دیا گیا ہے جبکہ امام بارگاہوں میں ڈس انفیکشن سپرے کے عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام وال چاکنگ صاف کر دی گئی ہیں جبکہ نکا میرانی جلوس روٹ کو بھی کلیئر کر دیا گیا ہے۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کروڑ ملک سمیع نے بتایا کہ جلوس روٹس کی نگرانی جاری ہے جبکہ مجالس کے مقامات پر ڈس انفیکشن سپرے بھی کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ منتظمیں مجالس کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے ماسک بھی فراہم کر دئے گئے ہیں۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










