چوبارہ (صبح پاکستان) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 9 محرم کے جلوسوں کے لئے مکمل انتظامات کئے گئے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمد طاہر رندھاوا نے تحصیل چوبارہ میں امام بارگاہوں اور روٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے صفائی ستھرائی، سیکورٹی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔اے سی چوبارہ سلمان احمد اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ حکومت پنجاب محرم الحرام کے پر امن انعقاد اور بہترین انتظامات کی فراہمی کے لئے سنجیدگی سے کوشاں ہے۔ انتظامیہ اور جلوس و مجالس کے منتظمین باہمی تعاون اور ربط کو مزید مضبوط بنائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ شرکاء جلوس و مجالس کو کورونا ایس او پیز بارے آگہی دی جائے اور انہیں ان پرعملدرآمد کا پابند کیا جائے تاکہ اس موذی وباء کا خاتمہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا ایثار و قربانی اور حق سچ کا علمبردار ہے۔