• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تمام طبی رپورٹس کا ازسرنوجائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا

webmaster by webmaster
اگست 26, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
نواز شریف کی طبیعت تشویشناک حد تک بگڑ گئی، بون میرو ٹیسٹ کی تیاری

کراچی۔ وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تمام طبی رپورٹس کا ازسرنوجائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تمام طبی رپورٹس کا ازسرنوجائزہ لینے کے لیے وفاقی ادارے سے تحقیقات کرانے کا عندیہ دیا ہے۔ مجوزہ تحقیقات میں نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کے ماہرین کی تجویز پر کرائے جانے والے تمام طبی ٹیسٹوں اور جن لیب سے طبی ٹیسٹ کرائے گئے ان لیبارٹیز کی افادیت کو بھی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے چیک کرائے جانے پر بھی اتفاق کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گذشتہ کئی دن سے نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹس پر بعض وفاقی وزرا سمیت وزیراعظم کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ بعض وفاقی وزرا نے نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کے ارکان پر جانبداری کا الزام عائد کیا ہے۔

اکتوبر 2019 میں میاں نواز شریف نیب کسٹڈی کے دوران پلیٹلیٹس کی کمی کا شکار ہوئے تھے۔ 19 اکتوبر کوان کے خون کا ٹیسٹ سی بی سی کروایا گیا، جب اس کی رپورٹ آئی تو ان کے پلیٹلیٹس کی تعداد صرف 12 ہزار تھی ،دانتوں اور مسوڑھوں سے خون آنا شروع ہوگیا تھا اور جسم پر سرخ دھبے پڑ گئے تھے جس کی وجہ سے نواز شریف زندگی خطرے میں تھی۔

21 اکتوبر کو لاہور کے سروسز اسپتال میں ہنگامی بنیاد پر منتقل کردیا گیاتھاجہاں ان کو فوری طور پر میگا پلیٹلیٹس لگائے گئے تھے۔ 22 اور 23 اکتوبر کو خون کے پلیٹلیٹس کم ہوکر صرف 2 ہزار رہ گئے۔ حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر سروسز اسپتال انتظامیہ نے ہنگامی طور پر میڈیکل بورڈ قائم کردیا۔

میڈیکل بورڈ کی درخواست پر پنجاب حکومت نے کراچی سے ممتاز ماہرِ امراضِ خون اور پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے بانی پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی کو مدد اور رہنمائی کیلیے لاہور آنے کی دعوت دی۔ڈاکٹر شمسی نے لاہور سروسز اسپتال پہنچ کر نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا اور تمام دستیاب رپورٹ دیکھنے کے بعد نواز شریف میں خون کی ایک بیماری ”آئی ٹی پی“ کی تشخیص کردی۔

Source: ڈیلی پاکستان آن لائن
Tags: National News
Previous Post

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو قانونی حیثیت مل ہی گئی،50 دن بعد بزنس رولز منظور

Next Post

کروڑلعل عیسن ۔ کمشنر اور آر پی او ڈیرہ غازی خان کی کروڑ آمد تھانہ عمارت کی Renovation کا افتتاح

Next Post
کروڑلعل عیسن ۔ کمشنر  اور آر پی او ڈیرہ غازی خان کی کروڑ آمد تھانہ عمارت کی Renovation کا افتتاح

کروڑلعل عیسن ۔ کمشنر اور آر پی او ڈیرہ غازی خان کی کروڑ آمد تھانہ عمارت کی Renovation کا افتتاح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
کراچی۔ وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تمام طبی رپورٹس کا ازسرنوجائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تمام طبی رپورٹس کا ازسرنوجائزہ لینے کے لیے وفاقی ادارے سے تحقیقات کرانے کا عندیہ دیا ہے۔ مجوزہ تحقیقات میں نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کے ماہرین کی تجویز پر کرائے جانے والے تمام طبی ٹیسٹوں اور جن لیب سے طبی ٹیسٹ کرائے گئے ان لیبارٹیز کی افادیت کو بھی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے چیک کرائے جانے پر بھی اتفاق کیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گذشتہ کئی دن سے نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹس پر بعض وفاقی وزرا سمیت وزیراعظم کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ بعض وفاقی وزرا نے نواز شریف کے میڈیکل بورڈ کے ارکان پر جانبداری کا الزام عائد کیا ہے۔ اکتوبر 2019 میں میاں نواز شریف نیب کسٹڈی کے دوران پلیٹلیٹس کی کمی کا شکار ہوئے تھے۔ 19 اکتوبر کوان کے خون کا ٹیسٹ سی بی سی کروایا گیا، جب اس کی رپورٹ آئی تو ان کے پلیٹلیٹس کی تعداد صرف 12 ہزار تھی ،دانتوں اور مسوڑھوں سے خون آنا شروع ہوگیا تھا اور جسم پر سرخ دھبے پڑ گئے تھے جس کی وجہ سے نواز شریف زندگی خطرے میں تھی۔ 21 اکتوبر کو لاہور کے سروسز اسپتال میں ہنگامی بنیاد پر منتقل کردیا گیاتھاجہاں ان کو فوری طور پر میگا پلیٹلیٹس لگائے گئے تھے۔ 22 اور 23 اکتوبر کو خون کے پلیٹلیٹس کم ہوکر صرف 2 ہزار رہ گئے۔ حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر سروسز اسپتال انتظامیہ نے ہنگامی طور پر میڈیکل بورڈ قائم کردیا۔ میڈیکل بورڈ کی درخواست پر پنجاب حکومت نے کراچی سے ممتاز ماہرِ امراضِ خون اور پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے بانی پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی کو مدد اور رہنمائی کیلیے لاہور آنے کی دعوت دی۔ڈاکٹر شمسی نے لاہور سروسز اسپتال پہنچ کر نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا اور تمام دستیاب رپورٹ دیکھنے کے بعد نواز شریف میں خون کی ایک بیماری ”آئی ٹی پی“ کی تشخیص کردی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.