کروڑلعل عیسن (صبح پا کستان)کمشنر ڈیرہ غازی خان اور آر پی او ڈیرہ غازی خان کی کروڑ آمد تھانہ کروڑ کی Renovation کا افتتاح کیااور جلوس روٹ کا معائنہ کیااور جلوس کی سیکیورٹی چیک کی کمشنرڈیرہ غازیخان واجد ظفر آرپی اوڈیرہ غازیخان عمران احمر نے کروڑمیں امام بارگاہوں مجالس وجلوس کے روٹس کادورہ کیا
اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر لیہ اظفرضیاء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسن اقبال ایم پی اے ملک احمدعلی اولکھ اسسٹنٹ کمشنر کروڑملک سمیع ڈی ایس پی کروڑاعجازبخاری اورایس ایچ اوہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کمشنرڈیرہ واجدظفر کو محرم انتظامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں مثالی میونسپل سروسز کی فراہمی کے کیلئے متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ذریعے کام کریں مجالس عزاداری جلوس روٹس کی صفائی ستھرائی اور ڈس انفکیشن سپرے کیاجائے گا۔کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں جبکہ سیکورٹی و نگرانی کا عمل بھی مسلسل جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے بریفنگ میں بتایا کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام انتظامات پیشگی طور پر مکمل کر لیے گئے شہر میں عارضی ایمرجینسی کیمپس فعال ہیں ریسکیو 1122محکمہ صحت میونسپل حکام اور دیگر متعلقہ محکمے چوبیس گھنٹے چوکس و الرٹ ہیں۔اس موقع پرکمشنر واجدظفر نے کہا کہ حکومت پنجاب باہمی مشاورت سے عشرہ محرم الحرام کو پرامن بنانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے محرم الحرام کے دوران مجالس عزاو جلوس روٹس پر میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام بہترین انتظامات کریں جبکہ مجالس عزا داری،جلوس کے دوران جاری کردہ کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لیے تعاون کو یقینی بنایاجائے کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا کمشنر ڈیرہ واجدظفر نے امام بارگاہ تھلہ قریشیاں کمیٹی چوک کندھی بائی پاس روڈ کلمہ چوک ٹبی امام کربلا کے راستوں میں جلوس روٹس و مجالس عزاکامعائنہ اورسیکورٹی کاجائزہ لیا اس موقع پرکمشنر ڈیرہ واجدظفر نے سکیورٹی انتظامات اور صفائی کے معاملات ضروری تعمیر و مرمت اور سٹریٹ لائٹ کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مسالک کے اکابرین مثالی امن کے لیے متحدرہیں تاکہ گذشتہ ادوار کی طرح ضلع کی فضاءکو خوشگوار رکھاجاسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس اوپیز پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جاسکےکمشنر نے میونسپل عملے کو صفائی اور وال چاکنگ پرنظررکھنے کی ہدایت کی اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران بھی موجودتھے
رپورٹ ۔ طارق پہاڑ پریس رپورٹر کروڑ لعل عیسن