سیلاب میں بہہ جانے والا خونن پل دوبارہ تعمیر نہ ہو سکا
کوٹ سلطان (صبح پا کستان) کوٹ سلطان اور کچہ کے مواضعا ت کو ملانے والا خونن پل تا حال تعمیر نہ ہو سکا ،گذشتہ سال آنے والے سیلا ب کے نتیجے میں خونن پل کے ٹوٹ جانے سے کچہ کے مختلف علاقوں جن میں خان والا،بستی میرانی ،موضع سکھانی والا ،موضع بیٹ وساوا شمالی ،موضع بیٹ کالرواور دیگر مواضعات شہر اور محفوظ مقامات سے زمینی راستہ منقطع ہو گیا تھا جس سے اہل علاقہ اور امدادی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا تھا بعدا زاں عارضی طور پر لوہے کا پل رکھا گیا تھا جوسیلاب کے ختم ہوتے ہی اٹھا لیا گیا تھا حکومت بے حسی کے سبب خونن پل کی دوبارہ تعمیر تا حال ممکن نہ ہو سکی 2016میں متوقع سیلاب کی آمد سے کچہ کے مکینوں میں خاصی تشویش پائی جاتی ہے کہ اگر حکومتی بے حسی برقرار رہی تو ایک بار پھر کچہ کے ان علاقوں کا شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہو جا ئے اہل علامہ غلام فرید ،محمد صدیق بلوچ،محمد اشرف بھاہ ،محمد اعظم دستی ،محمد خالق رحمانی ،محمد شفیق احمد ،منظور کاٹھی،رمضان رٹہ اور دیگر نے حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
رپورٹ ۔ملک فہیم منجوٹھہ پریس رپورٹر
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails








