کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان )کروڑ لعل عیسن اور گرد ونواح میں چوریوں کا سلسلہ نہ تھم سکا علاقوں کے لوگوں میں سخت خوف وہراس پولیس سراغ لگانے میں ناکام. تفصیل کے مطابق نواحی بستی ٹبی خورد میں گزشتہ رات نامعلوم چور مقامی زمیندار ملک عبدالغفور سامٹیہ کے گھر میں داخل ہوئے اس وقت ملک عبدالغفور اہل خانہ کے ہمراہ گھر کے صحن میں سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم چور کمرہ کی چھت میں نقب لگاکر بیس لاکھ مالیت کے آٹھارہ تولے زیورات ودیگر سامان لے گئے اطلاع ملتے ہی کرائم سین کی ٹیم پولیس کے ہمراہ پہنچ گئی واضع رہے اس سے قبل شینہ والا میں چار گھروں میں نقب لگاکر لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات نقدی اور ودیگر سامان جبکہ بستی قاضی میں تین گھروں میں نقب لگاکر طلائی زیورات نقدی اور پارچات جبکہ چند روز میں نصف درجن کے قریب موٹر سائکلیں بھی چوری ہوچکیں ہیں ۔چوروں کا منظم گروہ مکانوں کی چھتوں میں نقب لگاکر لاکھوں مالیت کے زیورات نقدی ودیگر سامان لے گیا لیکن ابھی تک کسی واردات کا سراغ نہی لگایا جاسکا ہے عوام چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر خوف زدہ جبکہ پولیس چوریوں کی وارداتوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہوچکی ہے یہاں کے لوگوں نے آئی جی ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور ڈی پی او لیہ سے چوریوں کا سراغ لگانے کا مطالبہ کیا ہے