• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

اپوزیشن مڈٹرم الیکشن یا ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ عید کے بعد کرے گی، بلاول

webmaster by webmaster
جولائی 29, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
اپوزیشن مڈٹرم الیکشن یا ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ عید کے بعد کرے گی، بلاول

لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عید کے بعد حزب مخالف کی کل جماعتی کانفرنس کے ایجنڈے سے متعلق اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے تیز کردیے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کے لیے ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہایش گاہ پہنچے۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کو کہنا تھا کہ اس حکومت نے دوبرسوں میں ملکی معیشت کو جتنا نقصان پہنچایا اس کی 70 سالوں میں مثال نہیں ملتی۔ دنیا میں کورونا کے بعد اشیائے خوردونوش سمیت ہر چیز کی قیمتیں کم ہوئیں لیکن پاکستان میں قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ چینی کی قیمت ایک سو روپے تک پہنچ چکی ہے۔گندم کے سیزن میں ہی اس کا بحران پیدا ہو چکا ہے۔ پٹرول کئی ہفتے ملا نہیں تو پھر اس کی قیمت میں تاریخی اضافہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت مکمل ناکام اور عوام و معیشت کے لئے کسی خطرے سے خالی نہیں۔ عید کے بعد ہونے والی رہبر کمیٹی میں طے ہونے والا ایجنڈہ اے پی سی میں زیربحث لایا جائے گا۔ اپوزیشن حکومت سے کوئی بھیک نہیں مانگ رہی۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے دو سالوں میں ہم نے یک طرفہ احتساب اور صعوبتوں کا مقابلہ کیا ہے۔ پاکستان اور عمران خان کے ایک ساتھ چلنے کی اب کوئی امید نہیں اے پی سی میں حکومت کیخلاف ٹھوس پلان بنے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے مطالبے پر ایک پیچ پر ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کتنے سکینڈل نتھی ہو چکے ہیں، اتنے کسی کے ساتھ نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ان ہاوس تبدیلی یا مڈٹرم انتخابات کا معاملہ میز پر بیٹھ کر ہی حل ہوں گے اور حوالے سے فیصلہ عید کے بعد ہوگا۔ رہبر کمیٹی اے پی سی سے پہلے تفصیلی پلان بنائے گی۔ اے پی سی کے بعد عوام کو خوشخبری ملے گی۔ یہ حکومت انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔ اپوزیشن جماعتیں جمہوریت، انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں۔

اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی نے جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمن سے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی۔ اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ مڈ ٹرم الیکشن کی بات ہو اپوزیشن کی حکمت عملی جو ہوگی مل کر لیں گے۔ رہبر کمیٹی یا اے پی سی کے ذریعے ملکر چلیں گے۔ عمران کی حکومت نے عام آدمی ، زندگی صحت اور معاشی حالات خطرے میں ڈال دی ہے۔ اپوزیشن کو عوام کے مطالبے کے ساتھ جانا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں ںے کہا کہ میں رحمان ملک کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات پر وضاحت مانگوں گا ۔شاید وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین کے طور پر آرمی چیف سے ملے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سب ایک بات وضاحت سے کہہ رہے ہیں کہ ووٹ کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے ۔ حقیقی مینڈیٹ کے ساتھ قوم کے نمائندے آکر چوری کریں ۔ایجنڈہ تمام جماعتوں کا پہلے بھی طے ہو گیا تھا ۔یہ تو ریاست کی بقا پر سوال پیدا ہو گیا ہے ۔ میں اپوزیشن میں بطور ستون کام ر رہا ہوں۔

Post Views: 28
Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

عیدالاضحی اورمحرم الحرام پراحتیاط نہ کی گئی توکورونا کیسزمیں اضافہ ہوسکتا ہے، وزیراعظم

Next Post

کروڑ لعل عیسن اور گرد ونواح میں چوریوں کا سلسلہ جاری ،لوگوں میں سخت خوف وہراس

Next Post
کروڑ لعل عیسن اور گرد ونواح میں چوریوں کا سلسلہ جاری ،لوگوں میں سخت خوف وہراس

کروڑ لعل عیسن اور گرد ونواح میں چوریوں کا سلسلہ جاری ،لوگوں میں سخت خوف وہراس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عید کے بعد حزب مخالف کی کل جماعتی کانفرنس کے ایجنڈے سے متعلق اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے تیز کردیے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کے لیے ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہایش گاہ پہنچے۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کو کہنا تھا کہ اس حکومت نے دوبرسوں میں ملکی معیشت کو جتنا نقصان پہنچایا اس کی 70 سالوں میں مثال نہیں ملتی۔ دنیا میں کورونا کے بعد اشیائے خوردونوش سمیت ہر چیز کی قیمتیں کم ہوئیں لیکن پاکستان میں قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ چینی کی قیمت ایک سو روپے تک پہنچ چکی ہے۔گندم کے سیزن میں ہی اس کا بحران پیدا ہو چکا ہے۔ پٹرول کئی ہفتے ملا نہیں تو پھر اس کی قیمت میں تاریخی اضافہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت مکمل ناکام اور عوام و معیشت کے لئے کسی خطرے سے خالی نہیں۔ عید کے بعد ہونے والی رہبر کمیٹی میں طے ہونے والا ایجنڈہ اے پی سی میں زیربحث لایا جائے گا۔ اپوزیشن حکومت سے کوئی بھیک نہیں مانگ رہی۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے دو سالوں میں ہم نے یک طرفہ احتساب اور صعوبتوں کا مقابلہ کیا ہے۔ پاکستان اور عمران خان کے ایک ساتھ چلنے کی اب کوئی امید نہیں اے پی سی میں حکومت کیخلاف ٹھوس پلان بنے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے مطالبے پر ایک پیچ پر ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کتنے سکینڈل نتھی ہو چکے ہیں، اتنے کسی کے ساتھ نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ان ہاوس تبدیلی یا مڈٹرم انتخابات کا معاملہ میز پر بیٹھ کر ہی حل ہوں گے اور حوالے سے فیصلہ عید کے بعد ہوگا۔ رہبر کمیٹی اے پی سی سے پہلے تفصیلی پلان بنائے گی۔ اے پی سی کے بعد عوام کو خوشخبری ملے گی۔ یہ حکومت انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف کوئی دلچسپی نہیں رکھتی۔ اپوزیشن جماعتیں جمہوریت، انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں۔ اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی نے جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمن سے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی۔ اس موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ مڈ ٹرم الیکشن کی بات ہو اپوزیشن کی حکمت عملی جو ہوگی مل کر لیں گے۔ رہبر کمیٹی یا اے پی سی کے ذریعے ملکر چلیں گے۔ عمران کی حکومت نے عام آدمی ، زندگی صحت اور معاشی حالات خطرے میں ڈال دی ہے۔ اپوزیشن کو عوام کے مطالبے کے ساتھ جانا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں ںے کہا کہ میں رحمان ملک کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات پر وضاحت مانگوں گا ۔شاید وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین کے طور پر آرمی چیف سے ملے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سب ایک بات وضاحت سے کہہ رہے ہیں کہ ووٹ کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے ۔ حقیقی مینڈیٹ کے ساتھ قوم کے نمائندے آکر چوری کریں ۔ایجنڈہ تمام جماعتوں کا پہلے بھی طے ہو گیا تھا ۔یہ تو ریاست کی بقا پر سوال پیدا ہو گیا ہے ۔ میں اپوزیشن میں بطور ستون کام ر رہا ہوں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.