لیہ(صبح پا کستان )پنجاب حکومت کی جانب سے 9 دن کے لاک ڈاؤن کا فیصلہ،مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے لیہ کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلہ کو یکسر مسترد کردیا،
مرکزی تنظیم انجمن تاجران کے لیہ کے ضلعی صدر واحد بخش باروی، فوجی محمد اسلم، ملک فاروق، غلام عباس کلاسرہ و دیگر نے کہا کہ حکومت نے تمام حالات کو پس پشت ڈالتے ہوئے 9 روز کا سمجھ سے بالا تر فیصلہ کیا ہے جو کسی صورت تسلیم نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلہ کو یکسر مسترد کرتے ہیں، واحد بخش باروی کا کہنا تھا کہ عید کی شاپنگ آخری دنوں،میں ہوتی ہے جس کے لئے دوکانداروں نے سامان سٹاک کررکھا ہوتا ہے اب لاک ڈاون سے ان کے لاکھوں ڈوب جائیں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت یہ فیصلہ واپس لے، واحد بخش باروی کا کہنا تھا حکومت نے لاک ڈائون کے فیصلہ کو واپس نہ لیا تو احتجاج کریں گے، ضلعی صدر کا کہنا تھا کہ
حکومت کے ساتھ مسلسل سازشیں کی جارہی ہیں تاجر عید کے موقع پر لاک ڈائون ک فیصلہ قبول نہیں کرتے جس کے لئے جس فورم پر جانا پڑا جائیں گے۔