ملتان۔ آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر سے ایک ہفتے میں تمام اہلکاروں کوفیلڈمیں تعینات کرکے رپورٹ بھجوانے کا حکم دے دیا، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کئی اضلاع کے پولیس دفاتر میں بھی سینکڑوں پولیس اہلکار کلریکل سٹاف کی ڈیوٹیاں کررہے ہیں، نئے مراسلے کے مطابق ضلع کے پولیس سربراہ کو کسی بھی یونیفارم پولیس اہلکار کی کلریکل سٹاف ڈیوٹی کیلیے آئی جی سے اجازت لینا ضروری ہوگی جبکہ پولیس دفاتر میں یونیفارم فیلڈ سٹاف کی کلریکل ڈیوٹی سر انجام دینے کی شکایت پر سخت کارروائی ہوگی۔
Source:
جنگ