لاہور۔یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ایکٹمراانجکشن سنگین مریضوں کو لگانے سے خبردار کردیا۔
نجی ٹی وی جی این این نے کہاہے کہ یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ایکٹمراانجکشن سنگین مریضوں کو لگانے سے خبردار کردیا،ایف ڈی اے نے کہاہے کہ ٹوسیلی زوماب کی انجکشنزکاگروپ ہے جو خون کے لوتھڑے مزید بنا سکتی ہے ،خون کے لوتھڑے بننے سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔
سی ای او میوہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے کہاہے کہ ایکٹمرا انجکشن کا ٹرائل جاری ہے،ایکٹمرا انجکشن کورونا کے ہر سنگین مریض کو نہیں لگارہے ۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن