لیہ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر اظفرضیاءنے کہا ہے کہ دریائے سند ھ کے کٹاﺅ سے قیمتی زرعی اراضی کو محفوظ رکھنے کے لیے کے لیے ورکنگ پیپر تیار کیے جائیں تاکہ صوبائی حکومت کو سفارشات بھیجوائی جاسکے اور مستقل بنیادوں پر ان علاقو ں کو دریائی کٹاﺅ سے بچایا جاسکے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز تحصیل کروڑ میں موضع راکھواں، واڑہ سہیڑاں،بستی منجوٹھہ میں دریائی کٹاﺅ کے معائنہ کے موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوے کہی۔اس موقع پر اے ڈی سی جی اشفا ق احمدسیال،اے سی کروڑ آصف اقبال،ایکسین انہار نواز بھٹی ودیگر معززین علاقہ ہمراہ تھے۔معائنہ کے موقع پر دریائی کٹاﺅ کے مقامات،زمین بردگی، کٹاﺅ کی روک تھام ،سپربندوں کی تجاویز اور سٹڈ بند کی تعمیر کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔مقامی افراد نے دریائی کٹاﺅ کی روک تھام کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کودریائی کٹاﺅ سے بچاﺅ اور متاثرین کے سروے بارے تین دن کے اندراندر جلداز جلدتجاویزتیارکرکے رپورٹ دینے کی ہدایت کی ۔بعدازاں انہوں نے بنیادی مرکز صحت بستی واڑہ سہیڑاں کا معائنہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ڈیوٹی روسٹر،ایمرجینسی ،ریکارڈ کی پڑتال،سٹور ادویات،صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا ۔انہوں نے مریضوں و لواحقین سے ملاقات کرتے ہوئے ہسپتال سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے استفساربھی کیا۔اس موقع انچارج بی ایچ یونے بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنراظفر ضیاءنے تمام عملے کو اپنی خدمات اسی محنت ولگن سے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا