لیہ(صبح پا کستان)حکومت پنجاب کا یکم جولائی سے مویشیوں پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ بڑے جانور کا 500 اور چھوٹے جانور کا100 روپے فی جانور ٹیکس وصول کرلیا جائیحکومت پنجاب نے یکم جولائی سے مویشیوں پر 500 روپے اور 100 روپے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔فصیلات کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے مراسلہ نمبرNO.SO-(Companies)LG2-252/20415(P-V) کے ذریعے پنجاب کی کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے تمام مینجنگ ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کی ہدایت کے مطابق اس لیوی (LEVY)ٹیکس وصولی کیلئے ہدایت کی گئی ہے۔مراسلہ کے مطابق مویشی منڈی میں فروخت کیلئے لائے جانے والے جانورکسی بھی ضلع کی حدود میں جب داخل ہونگے تو بڑے جانور کا 500 اور چھوٹے جانور کا100 روپے فی جانور ٹیکس وصول کرلیا جائے۔ مراسلہ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ٹیکس وصولی کا طریقہ کار طے کر کے یکم جولائی سے ہر صورت وصولی شروع کردی جائے۔ مینجنگ ڈائریکٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ٹیکس وصولی کے ٹھیکیداروں کے ذریعے نہیں کریں گے بلکہ محکمہ خود کرے گا
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










