کروڑ لعل عیسن (صبح پا کستان ) ایم پی اے احمد علی اولکھ تشدد کیس میں ایڈیشنل اینڈ شیشن جج نے بھی عبدالرحیم نیازی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری بھی خارج کردی
تفصیل کے مطابق 28 جولائی 2019 کو دریائے سندہ کے مقام راکھواں اور بستی ٹوٹن میں دریائی کٹاو کے سدباب کے لیے لاہور سے محکمہ ایریگیشن کی سروے ٹیم کی موجودگی میں سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ ایم پی اے پر ایم این اے اس کے بیٹے عبدالرحیم نیازی اور گن مینوں نے حملہ میں تشدد کیا جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں اور گالم گلوچ کیا تھا جس پر ایم این عبدالمجید نیازی ان کے بیٹے عبدالرحیم نیازی گن مین قیصر عباس مجاہد شاہ سجاد زین العابدین اعجاز لاشاری ملازم لاشاری 15 سے 20 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج ہوا تھا جس کے بعد ایم این اے سمیت تمام ملزمان کی ضمانتیں کنفرم ہوچکیں ہیں جبکہ عبدالرحیم نیازی کی درخواست ضمانت گزشتہ دو ہفتے قبل سپریم کورٹ رجسڑی نے خارج کردی اور اسے گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے بعد کروڑ پولیس نے عدالت سے دو مرتبہ ریمانڈ لیا لیکن اور اسے جوڈیشل بھیج دیا گیا اور مجسڑیٹ تھانہ کروڑ سول جج احسن منظور نے ویڈیوزمیڈیکل اور تمام کاغذات کی روشنی میں فیصلہ سناتے ہوئے عبدالرحیم کی ضمانت قبل از گرفتاری بھی خارج کردی تھی کہ آج ایڈیشنل اینڈ شیشن جج اقبال سپرا نے بھی ان کی درخواست ضمانت خارج کردی جس کے بعد اب ان کے پاس ہائی کورٹ کا فورم موجود ہے جہاں پر وہ ضمانت کے لیے درخواست دائر کریں گے